عثمان
محفلین
کیا خدا دوہرے قتل کے جرم میں ایک شخص کو دو مرتبہ موت دینے پر قادر نہیں ؟ محدود جرائم کی سزا لامحدود اذیت کیوں ؟
کیا منصفانہ سزا کا یہ تقاضا نہیں کہ لامحدود سزا کے لیے پہلے لامحدود جرم واقع ہونا ثابت کیا جائے ؟
ایک شخص نے اپنے پر ظلم ہونے کا دعویٰ کیا۔ اس نے خود ہی قوانین ترتیب دیے۔ خود ہی دلائل ثابت کیے اور خود ہی منصف بن کر ملزم کے خلاف ابدی اذیت کا فیصلہ سنا دیا۔
کیا انصاف کا یہ ڈھانچہ منصفانہ ہے ؟ کیا آپ ایسی عدالت میں پیش ہونا پسند کریں گے جہاں مظلوم ہی منصف ہے؟
انسان معاشرے میں قوانین اس لیے نافذ کرتے ہیں تاکہ انسانوں کے مابین ظالم اور مظلوم میں انصاف ہوسکے۔ مظلوم کی جو حق تلفی ہوئی اس کا ازالہ ہوسکے۔
خدا کا انکار کرنے سے خدا کی حق تلفی کیسے ہوئی؟ کیا خدا مظلوم ہے؟ خدا کا انکار کرنے والے نے کس پر ظلم کیا ؟ کس کا حق چھینا ؟ خدا کا خود کہنا ہے کہ وہ بے نیاز ہے۔ تو پھر آخر خدا کا ایسا کیا بگڑا جو اس نے سزا میں ایسی انتہا دی ؟
کیا بھلا استدلال کی بنیاد غیر عقل غیر دلیل اور غیر وجود پر مبنی لامتناہی مفروضات پر بھی رکھی جاسکتی ہے ؟