یاز
محفلین
"ہمارے سوشل میڈیا فورمز " سے آپ کی مراد کونسے فورمز ہیں ؟
وہ کونسے فورمز ہیں جن میں فعال اراکین ("ممبران") اور وہاں شائع ہونے والے مراسلوں کی تعداد ایک دہائی قبل کافی زیادہ تھی ؟
عثمان بھائی "ہمارے فورمز" کو ایک عمومی اصطلاح کے طور پر استعمال کیا ہے۔ اس سے مراد میرے یا تخصیص کے ساتھ کسی اور ممبر کے فورمز نہیں ہے۔
اور رہی بات کہ کونسے فورمز ہیں جہاں فعالیت ایک دہائی قبل زیادہ تھی، تو ایسے بہت سے فورمز یہاں کوٹ کئے جا سکتے ہیں۔ اردو کے فورمز ہی کو سرچ کر کے دیکھیں تو ان کی ہسٹری میں لاکھوں مراسلے ملیں گے، لیکن حالیہ ایکٹوٹی کا یہ حال ہوگا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں گنتی کے مراسلہ جات پوسٹ ہوئے ہوں گے۔
میں خود ایک ہی اور فورم کا فعال ممبر رہا ہوں۔ آٹھ نو سال قبل وہاں فعالیت کا یہ عالم تھا کہ دو گھنٹے کی بریک کے بعد فورم پہ واپس آتے تو گزشتہ دو گھنٹوں کی ایکٹوٹی کو صرف دیکھنا بھی ممکن نہیں ہوتا تھا۔ ایک ایک دن میں ہزاروں مراسلے پوسٹ ہوتے تھے۔ فعال اراکین اتنے تھے کہ ایک ایک مراسلے پہ سو سو شکریے دیکھا جانا عام سی بات لگتی تھی۔
اور پھر وقت ایسا بدلا کہ وہاں بھی ایسا ہی جمود دکھائی دینے لگا۔
آخری تدوین: