کیا محفل جمود کا شکار ہے ؟

یہاں تک یہ کہ یہ پچھتر مراسلے مکمل ہو جائیں۔
یہ تعداد تو ہم ایک ذرا سے ریکارڈ کو بدل کر آن واحد میں کر سکتے ہیں، لیکن سوچتے ہیں کہ چھوڑیے کون اتنی محنت کرے، کہیں ایسا نہ ہو کہ کوچے سے ہماری اعزازی رکنیت ختم کر دی جائے۔ :) :) :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اتنی باتیں کرتی ہیں فرحت کیانی :)
یہ تو کوچہ آلکساں سے بھی متعلق رہی تھیں
ویسے کوئی خصوصی تقریب ہونی چاہیے، جس میں یہ پچھتر مراسلے اکٹھے وارد ہوں اور پھر تمغہ پر گوئی یا کم گوئی انہیں عطا کیا جائے :)
:smile2: فلک شیر بھائی آپ بھی؟
:surprise:
ویسے تقریبا ساری باتیں ہی آلکسی سے متعلق تھیں۔
اور اس تقریب میں مجھے چھوڑ کر دیگر 'پر گو ' ممبران سے کوچہ آلکساں کی رکنیت واپس لینے کی کاروائی کا آغاز بھی ہو جانا چاہیے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ ٹھیک ہے۔

اب ہونا یہ چاہیے کہ اس موقع پر فرحت ایک خصوصی تحریر لکھیں اور فوراً لکھیں سوچنے نہ بیٹھ جائیں۔ بلکہ بغیر سوچے لکھ دیں۔ اور پھر اس تحریر کے تبصروں میں لچھے دار گفتگو کریں یہاں تک یہ کہ یہ پچھتر مراسلے مکمل ہو جائیں۔ پھر تمغے وغیرہ کا باہمی رضا مندی سے طے کر لیں گے۔ :) :) :)

ویسے لچھے دار گفتگو کے لئے پچھتر مراسلے بہت کم نہیں ہیں؟ :)
ہاہاہا۔
چونکہ تمغے کو باہمی رضامندی سے مشروط کر دیا گیا یے اس لیے اس تجویز پر غور کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے۔ اس کی تجاویز کی روشنی میں دیکھا جائے کہ مجھے اتنا کام کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔
آپ کو بولنے کی کیا ضرورت سب کچھ تو دستخط میں لکھ مارا ہے آپ نے۔ :)
کیا لکھا ہے؟ اب مجھے ڈیسک ٹاپ پر محفل کھول کر دیکھنا پڑے گا۔ اس لیے آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ مجھے یہیں بتا کر شکریہ ادا کرنے کا موقع مرحمت فرمائیں۔ عین نوازش ہو گی۔

ہاہاہاہاہاااااا
ہم علی الاعلان اس بات سے اتفاق کا اظہار کرتے ہیں۔۔۔

اوہ۔۔۔ واقعی۔۔۔ یہ تو طویل ہوگیا۔۔۔
غیر متفق, غیر مصنفانہ, دشمنانہ قسم کی تمام ریٹنگ۔ پہلے تمغے کی یقین دہانی کروائی جائے پھر سوچا جا سکتا ہے۔
یہ تعداد تو ہم ایک ذرا سے ریکارڈ کو بدل کر آن واحد میں کر سکتے ہیں، لیکن سوچتے ہیں کہ چھوڑیے کون اتنی محنت کرے، کہیں ایسا نہ ہو کہ کوچے سے ہماری اعزازی رکنیت ختم کر دی جائے۔ :) :) :)
سعود بھائی آپ یہ قربانی دیں تو سہی, آپ کی رکنیت بحال کروانا میرا کام۔ جس نے اعتراض کیا۔۔اس کے تمام ریکارڈ میرے پاس ہیں مثلا احمد اور ذوالقرنین کی موسلا دھار پوسٹس کے۔
ویسے بھی سوائے فلک شیر بھائی اور میرے, کسی نے بھی اس رکنیت کا پاس نہیں رکھا۔
 
سعود بھائی آپ یہ قربانی دیں تو سہی, آپ کی رکنیت بحال کروانا میرا کام۔ جس نے اعتراض کیا۔۔اس کے تمام ریکارڈ میرے پاس ہیں مثلا احمد اور ذوالقرنین کی موسلا دھار پوسٹس کے۔
اب تو نہ بھی کریں تو یہ الزام ہمارے سر آنا ہی ہے! :) :) :)
 
کیا لکھا ہے؟ اب مجھے ڈیسک ٹاپ پر محفل کھول کر دیکھنا پڑے گا۔ اس لیے آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ مجھے یہیں بتا کر شکریہ ادا کرنے کا موقع مرحمت فرمائیں۔ عین نوازش ہو گی۔
موبائل پر لینڈ سکیپ موڈ میں دیکھیں تو دستخط نظر آ جائے گا.
یہاں اس لئے نہیں لکھا تاکہ آپ تجربہ تو کریں. :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین

فرحت کیانی

لائبریرین
موبائل پر لینڈ سکیپ موڈ میں دیکھیں تو دستخط نظر آ جائے گا.
یہاں اس لئے نہیں لکھا تاکہ آپ تجربہ تو کریں. :)
بہت شکریہ۔ کر لیا تجربہ اور دیکھ لیا۔ آپ کے شعبے کا علم تو نہیں لیکن آپ ایک اچھے استاد بھی بن سکتے ہیں۔
اب مجھے کوچہ آلکساں کا ربط ڈھونڈنا ہے تا کہ اتنے طویل دستخط ترتیب دے کر قوانین آلکسی کی خلاف ورزی پر نیرنگ خیال کے خلاف پٹیشن دائر کر سکوں۔
محمداحمد کا بھی شکریہ کہ ان کے تبصرے کی وجہ سے میری ایک اہم کلیو تک رسائی ہوئی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہاہاہاہاہاااااا
ہم علی الاعلان اس بات سے اتفاق کا اظہار کرتے ہیں۔۔۔

واہ !

اسے کہتے ہیں دیدہ دلیری :) :) :)
اوہ۔۔۔ واقعی۔۔۔ یہ تو طویل ہوگیا۔۔۔

پر اچھا ہے۔

اجمل سراج بلاوجہ یاد آگئے:

طویل بھی ہے فقط صبر آزما ہی نہیں
یہ رات جس میں ستاروں کا کچھ پتا ہی نہیں

:confused1:
 
محمداحمد

لائبریرین
9925 باتیں کرکے فرحت خاموش ہو گئیں
وہ مسکرا کے بولے بہت بولتی ہو تم

:)
:D
:p
:rollingonthefloor:
نیرنگ خیال
فلک شیر

:angel3:
مبالغہ آرائی کی حد ہے ویسے۔

ارے بھئی! عددی ثبوت کے ساتھ بات بھی مبالغہ آرائی میں شمار ہونے لگی۔ :eek:
:angel3:
پھر آپ نے گواہان بھی طلب کر لیے ہیں۔

ہاں گواہان ہم نے ضرور طلب کیے۔ اور وہ اس لئے کہ ہم اکیلے نہ پڑ جائیں اور آپ 75 پوسٹس لکھنے میں مزید 5 سال لگا دیں۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ تعداد تو ہم ایک ذرا سے ریکارڈ کو بدل کر آن واحد میں کر سکتے ہیں، لیکن سوچتے ہیں کہ چھوڑیے کون اتنی محنت کرے، کہیں ایسا نہ ہو کہ کوچے سے ہماری اعزازی رکنیت ختم کر دی جائے۔ :) :) :)

ہمارے ہاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا رواج تو پرانا ہے فرحت کی پوسٹس کی بھی دوبارہ گنتی کروائی جا سکتی ہے۔ :) :) :)

ایک بات سے ہم البتہ متفق ہیں اور وہ یہ کہ "کون اتنی محنت کرے"۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ہاہاہا۔
چونکہ تمغے کو باہمی رضامندی سے مشروط کر دیا گیا یے اس لیے اس تجویز پر غور کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے۔ اس کی تجاویز کی روشنی میں دیکھا جائے کہ مجھے اتنا کام کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

ہمیں تو صرف ایک ہی کمیٹی پسند ہے اور وہ جس میں ایک موٹی رقم حاصل ہوتی ہے۔ اور یہ بھی تب ہی اچھی لگتی ہے کہ جب پہلی کمیٹی آپ کو ملے۔ عموماً قرعہ اندازی کرنے والے اس سعادت سے بہرہ مند ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ :)

غیر متفق, غیر مصنفانہ, دشمنانہ قسم کی تمام ریٹنگ۔ پہلے تمغے کی یقین دہانی کروائی جائے پھر سوچا جا سکتا ہے۔

آپ کو تمغہء حسنِ گفتگوِ شدید و طویل کا تمغہ تو فوری دیا جا سکتا ہے باقی پر مزید مذاکرات ہوتے رہیں گے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کے شعبے کا علم تو نہیں لیکن آپ ایک اچھے استاد بھی بن سکتے ہیں۔

جناب کمپیوٹر سے گفتگو کرنے کا فن جانتے ہیں۔

آدھے سے زیادہ شاعر بھی ہیں لیکن اپنے منہ سے نہیں کہتے۔ :)

ہم نے کبھی انہیں اُستادی دکھاتے ہوئے دیکھا تو نہیں لیکن آپ کہتی ہیں تو مان لیتے ہیں۔ :) :) :)

اب مجھے کوچہ آلکساں کا ربط ڈھونڈنا ہے تا کہ اتنے طویل دستخط ترتیب دے کر قوانین آلکسی کی خلاف ورزی پر نیرنگ خیال کے خلاف پٹیشن دائر کر سکوں۔

اگر آپ یہ سب کرنے میں کامیاب ہو گئیں تو اتنی جانفشانی دکھانے پر آپ کی اپنی رُکنیت ہوا میں تحلیل ہو سکتی ہے۔ :) :) :)

محمداحمد کا بھی شکریہ کہ ان کے تبصرے کی وجہ سے میری ایک اہم کلیو تک رسائی ہوئی۔

آداب عرض ہے۔ :)
 
عبدالقیوم چوہدری سے بہت معذرت کہ گفتگو اصل موضوع سے ہٹ گئی۔
لڑیوں کا موضوع سے ہٹ جانا شاید کوئی معنی رکھتا ہو لیکن یہاں یہ محفل کے لیے فائدہ مند ہے۔ معذرت کی چنداں ضرورت نہیں ہے
ارے واہ! ایک تو ہم اتنی محنت سے محفل کا جمود توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اوپر سے معذرت بھی کریں۔ :):D:p
شکریہ شکریہ شکریہ۔ :)
کر بھلا ہو بھلا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اور اس تقریب میں مجھے چھوڑ کر دیگر 'پر گو ' ممبران سے کوچہ آلکساں کی رکنیت واپس لینے کی کاروائی کا آغاز بھی ہو جانا چاہیے۔
اور اس قدر کم وقت میں اس قدر مراسلات لکھنے پر جو آلکسی نوحہ کناں ہے اس کا کیا۔۔۔۔o_O

بولتے نہیں بہت بولتے ہیں۔ پھر بھی لوگ کہتے ہیں کہ محفل جمود کا شکار ہے۔
ہمارے بولنے نہ بولنے سے محفل کے جمود پر اثر نہیں پڑتا۔۔۔ ہومیو پیتھی ہوگیا ہے ہمارا بولنا۔۔۔ نہ فائدہ نہ نقصان۔۔۔ :whistle:

سعود بھائی آپ یہ قربانی دیں تو سہی, آپ کی رکنیت بحال کروانا میرا کام۔ جس نے اعتراض کیا۔۔اس کے تمام ریکارڈ میرے پاس ہیں مثلا احمد اور ذوالقرنین کی موسلا دھار پوسٹس کے۔
ویسے بھی سوائے فلک شیر بھائی اور میرے, کسی نے بھی اس رکنیت کا پاس نہیں رکھا۔
ریکارڈ جمع کرنے کو تو بہت چستی درکار ہے۔۔۔ یا یہ ریکارڈ بھی قطری طرز پر امپورٹ کیے گئے ہیں۔۔۔۔ ;):p

بہت شکریہ۔ کر لیا تجربہ اور دیکھ لیا۔ آپ کے شعبے کا علم تو نہیں لیکن آپ ایک اچھے استاد بھی بن سکتے ہیں۔
اب مجھے کوچہ آلکساں کا ربط ڈھونڈنا ہے تا کہ اتنے طویل دستخط ترتیب دے کر قوانین آلکسی کی خلاف ورزی پر نیرنگ خیال کے خلاف پٹیشن دائر کر سکوں۔
محمداحمد کا بھی شکریہ کہ ان کے تبصرے کی وجہ سے میری ایک اہم کلیو تک رسائی ہوئی۔
یہ دستخط کئی ٹکڑوں میں لکھے گئے تھے۔ اس کے بعد ایک طویل کوشش کے بعد ان کو یکجا کیا گیا۔ اور پھر چھٹی سے عین اگلے والے دن ان کو یہاں بھی پیسٹ کیا گیا۔۔ لحظہ رحم رحم۔۔۔۔

ع - دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف۔۔۔۔

ہاں گواہان ہم نے ضرور طلب کیے۔ اور وہ اس لئے کہ ہم اکیلے نہ پڑ جائیں اور آپ 75 پوسٹس لکھنے میں مزید 5 سال لگا دیں۔ :) :) :)
بہت توجہ طلب نکتہ ہے۔۔۔۔۔ ادھ کھلی آنکھ سے تو اور بھی توجہ طلب لگتا ہے۔۔۔ :D

ارے واہ! ایک تو ہم اتنی محنت سے محفل کا جمود توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اوپر سے معذرت بھی کریں۔ :):D:p
بھائی دیکھو اگر معذرت کروانی ہے۔۔۔ تو قطار بنا لو۔۔۔ پہلے ہی بہت لوگ ہیں جن سے معذرت کرنا باقی ہے۔۔۔ :unsure:

ہم نے کبھی انہیں اُستادی دکھاتے ہوئے دیکھا تو نہیں لیکن آپ کہتی ہیں تو مان لیتے ہیں۔ :) :) :)
محمد تابش صدیقی ! تو جی جناااب۔۔۔ آپ بتائیں گے کہ پہلی بار آپ نے استادی دکھائی تو کیسا محسوس کیا۔ ناظرین ہم آپ کو یہاں بتاتے چلیں کہ تابش ایک استاد آدمی ہیں۔ اور ایسی استادی دکھاتے ہیں کہ آج تک دیکھنے میں نہیں آئی۔
 
ہم نے کبھی انہیں اُستادی دکھاتے ہوئے دیکھا تو نہیں لیکن آپ کہتی ہیں تو مان لیتے ہیں۔
یہ استادی کی تہمت تو جب سے محفل پر آیا ہوں، تب سے سن رہا ہوں۔ سوچا مان کر دیکھا جائے۔
تو جی جناااب۔۔۔ آپ بتائیں گے کہ پہلی بار آپ نے استادی دکھائی تو کیسا محسوس کیا۔ ناظرین ہم آپ کو یہاں بتاتے چلیں کہ تابش ایک استاد آدمی ہیں۔ اور ایسی استادی دکھاتے ہیں کہ آج تک دیکھنے میں نہیں آئی۔
مان تو آپ پہلے ہی چکے ہیں۔ :p
تابش صدیقی صاحب۔۔۔ امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا رہے گا۔
 
آخری تدوین:
Top