اور اس قدر کم وقت میں اس قدر مراسلات لکھنے پر جو آلکسی نوحہ کناں ہے اس کا کیا۔۔۔۔
ہمارے بولنے نہ بولنے سے محفل کے جمود پر اثر نہیں پڑتا۔۔۔ ہومیو پیتھی ہوگیا ہے ہمارا بولنا۔۔۔ نہ فائدہ نہ نقصان۔۔۔
ریکارڈ جمع کرنے کو تو بہت چستی درکار ہے۔۔۔ یا یہ ریکارڈ بھی قطری طرز پر امپورٹ کیے گئے ہیں۔۔۔۔
یہ دستخط کئی ٹکڑوں میں لکھے گئے تھے۔ اس کے بعد ایک طویل کوشش کے بعد ان کو یکجا کیا گیا۔ اور پھر چھٹی سے عین اگلے والے دن ان کو یہاں بھی پیسٹ کیا گیا۔۔ لحظہ رحم رحم۔۔۔۔
ع - دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف۔۔۔۔
بہت توجہ طلب نکتہ ہے۔۔۔۔۔ ادھ کھلی آنکھ سے تو اور بھی توجہ طلب لگتا ہے۔۔۔
بھائی دیکھو اگر معذرت کروانی ہے۔۔۔ تو قطار بنا لو۔۔۔ پہلے ہی بہت لوگ ہیں جن سے معذرت کرنا باقی ہے۔۔۔
محمد تابش صدیقی ! تو جی جناااب۔۔۔ آپ بتائیں گے کہ پہلی بار آپ نے استادی دکھائی تو کیسا محسوس کیا۔ ناظرین ہم آپ کو یہاں بتاتے چلیں کہ تابش ایک استاد آدمی ہیں۔ اور ایسی استادی دکھاتے ہیں کہ آج تک دیکھنے میں نہیں آئی۔