کیا محفل جمود کا شکار ہے ؟

قبلہ غلط ہوتو درست فرمائیے گا۔
طعنے اور مینڑے سے یاد آیا۔ ایک دوست سے پوچھا بھائی صحت اور طبیعت کیسی ہے۔ کہنے لگے استاد محترم نے ایک بار بتایا تھا، صحت مرد سے پوچھتے ہیں اور طبیعت خاتون سے۔ آپ نے ہم سے دونوں یکبارگی میں پوچھ لی ہیں آپ کہنا کیا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔;):biggrin:
مرد مرد کو دے تو طعنہ۔۔۔۔ خاتون خاتون کو دے تو مینڑا۔۔۔
چوہدری صاحب کینڑا کی جاندے او؟؟o_O
 

محمداحمد

لائبریرین
سیانے کہتے ہیں جیتھے کوئی لگا اے لگا رہن دیو
چلیں یہاں ہی سہی کچھ حرکت تو ہوئی ورنہ تو محفل کی حالت اس گھر جیسی تھی جہاں رہتے تو سارے تھے لیکن ایک دوسرے سے منہ واٹ کے اپنے من پسند ساتھی کا جواب دینا باقی سارے جائیں جہنم میں،
باقیوں کا کیا قصور ہے

ویسے وقت کی قلت بھی ایک وجہ ہے کہ لوگ اپنی نوٹیفیکشنز والی پوسٹس تک محدود رہتے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین

عثمان

محفلین
سیانے کہتے ہیں جیتھے کوئی لگا اے لگا رہن دیو
چلیں یہاں ہی سہی کچھ حرکت تو ہوئی ورنہ تو محفل کی حالت اس گھر جیسی تھی جہاں رہتے تو سارے تھے لیکن ایک دوسرے سے منہ واٹ کے اپنے من پسند ساتھی کا جواب دینا باقی سارے جائیں جہنم میں،
باقیوں کا کیا قصور ہے
دلچسپ مشاہدہ ہے۔ اب یہ بتائیے کہ ایسا کیوں ہے ؟ :)
 
ہمارا خیال ہے کہ بحث ایک بالکل غیر متعلقہ زاویے پر مڑ گئی ہے۔
محفل کی مبینہ بے رونقی کے باعث محفلین کی پسند نا پسند، ترجیحات یا معاملات کو ہدفِ تنقید بنانا ہماری رائے میں درست نہیں۔ محفل محفلین کے لیے ہے، محفلین محفل کے لیے نہیں۔ جس کو جو پسند ہے کرے۔ جہاں چاہے گفتگو کرے۔ جہاں نہ چاہے نہ کرے۔ جس کے پسندیدہ موضوعات زیرِ بحث نہیں آ رہے، وہ ان کی لڑیاں کھولے۔ لوگ توجہ دیتے ہیں تو فبہا، نہیں دیتے تو اس کا تعلق پوری محفل کے جمود سے جوڑنا ٹھیک نہیں۔ ایسا تو سبھی سوشل میڈیا سائٹس پر ہوتا ہے۔ لوگوں کے مزاج لگا کھاتے بھی ہیں اور نہیں بھی کھاتے۔ اپنے مرغوب موضوعات پر بات نہ کرنے کے باعث دوسروں کو رگیدنا کہاں کی دانشمندی ہے؟
ابھی غدیر زھرا کا تبصرہ دیکھا کہ انھیں سیاسیات کی طالبہ ہونے کے باوجود سیاسی لڑیوں میں گفتگو کرنی پسند نہیں۔ یہ ایک اچھی مثال ہے اس بات کی کہ مزاج کسی شے کا پابند نہیں ہو سکتا۔ جو احباب دوسروں کے گنی چنی لڑیوں میں متحرک رہنے پر نالاں ہیں انھیں اپنے دائرۂِ کار کی پیمائش بھی کر لینی چاہیے۔ ہمیں تو یہ حیرت بھی ہے کہ جنھیں ہجوم کا حصہ نہ ہونے پر خوشی ہوا کرتی تھی وہ بھی اس لڑی میں عوام الناس کے سے شکوے کرتے پائے گئے ہیں۔
کہنے کا مطلب ہے کہ اگر محفل پر کوئی جمود ہے تو وہ خود متحرک ہونے سے تو ٹوٹ سکتا ہے، ملاؤں کی طرح دوسروں کو تبلیغ سے نہیں۔ حسن محمود جماعتی نے یہ بات بہت اچھی طرح واضح کر دی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ محفلین پر قدغن لگانے کی کوئی وجہ نہیں۔ ہر کوئی آزاد ہے اور اسے آزاد ہی رہنا چاہیے۔ ہمارا بھی کچھ دیگر دوستوں کی طرح خیال ہے کہ آزادی ہی میں محفل کی اصلی اور سچی رونق کا راز ہے۔ لہٰذا جمود کی وجوہات کو لوگوں پر قدغنوں میں تلاش کرنا چاہیے، لوگوں کے مزاجوں میں نہیں۔
 

ربیع م

محفلین
کچھ لوگوں کا احساس تفاخر خوامخواہ اچھل کر باہر آتا ہے۔
اور مجھے بھی خوامخواہ میں ہی انکل ٹام کی کہانی یاد آ جاتی ہے!
 

صائمہ شاہ

محفلین
with no offense please
احباب کی کچھ باتیں پڑھ کر خود کو روک نہ پایا سوچا بھلی لگے یا بری کہہ دیتے ہیں۔
یونیورسٹی دور میں بہت انہماک اور شوق کے ساتھ دوستوں کو ٹیبل ٹینس والی بال، باسکٹ بال وغیرہ کھیلتے ہوئے دیکھتا تھے۔ انہیں اتنے اچھے طریقے سے کھیلتا دیکھ کر جی چاہتا کاش ہم بھی ایسا کھیل سکیں۔ اب چونکہ کھیلنا نہیں آتا تھا تو کوئی نہ کھلاتا تھا نہ ساتھ کھیلتا تھا۔ ٹیبل ٹینس ہمیں بہت پسند تھا۔ کافی احباب سے اصرار کیا کبھی ہمیں بھی کھیلنے کا موقع دیں۔ کہتے تمہیں کھیلنا ہی نہیں آتا۔ اور ویسے بھی ٹیبل اتنا مصروف رہتا کہ ہماری باری ہی نہیں آتی۔ لیکن اچھا کھیل دیکھ کر بھی ہم بہت محظوظ ہوتے۔ پھر یوں ہوا کہ احباب آگے کے سمسٹر میں چلے گئے تو ان کی مصروفیات بڑھ گئیں۔ اب ہمیں کبھی کبھی ٹیبل خالی ملنے لگا اور ہم لگے اپنے جوہر آزمانے۔ اب کوئی کھلاڑی آجاتا ہم اسے کہتے کہ ہمارے ساتھ کھیلے تو کہتا بھائی ہمارا کھیل خراب ہوجائے گا تمہارے ساتھ کھیل کے۔ ساتھ میں ہماری سست کھیل دیکھ کر اسے ہول آنے لگتے۔ وہ بھاگ جاتے۔ سلسلہ یہ رہا کہ ہم اناڑی آپس میں ہی کھیلتے رہے اور اناڑی ہی رہ گئے۔ کھلاڑیوں نے کھیلنا چھوڑ دیا۔ اب ہم اناڑی ہی وہاں کے کھلاڑی مانے جانے لگے۔
احباب! جب آپ اناڑیوں کے لیے خود جگہ خالی چھوڑیں گے اور میدان بالکل خالی ہوگا تو تماشائی بھی چاہیں گے بلے اور گیند کو چھو کر دیکھیں کیسی ہوتی ہے۔ ہاں کھلاڑی اگر وقت پر واپس آکر اپنا کھیل پیش کرتے رہیں تو تماشائی جھٹ سے باہر آ جائیں گے میدان خالی کر کے۔ وگرنہ خالی میدان دیکھ کر وہاں براجمان ہوجائیں گے۔ دوسروں پہ گلہ بہت آسان ہے کہ وہ لوگ "سطحی" خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ محترم آپ کی کنٹریبیوشن کیا ہے؟ گنی چنی پوسٹ پر رائے دہی کرنا اور اس میں اکثر نزلہ دوسروں پر گرانا۔ کسی کو "سطحی" کا اعزاز اور کسی کو کچھ وغیرہ وغیرہ۔ یہ سیدھی باتیں ہر گز نہیں کرنی چاہیے تھیں اور نہ فقیر کا انداز ہے طعن زنی کا نہ اب مقصود ہے۔ لیکن ایک بار پہلے بھی عرض کیا تھا۔ آپ جسے سطحی فرما رہے ہیں وہ اس کے علم و معلومات کا عکاس ہے۔ وہ سامع و ناظر ہے۔ اس کا جی للچاتا ہے کہنے کو، لکھنے کو۔ جب اسے بتایا نہیں جائے گا فن اور ادب میں پہلا قرینہ ادب ہی ہے۔ وہ اپنی حیثیت اور سمجھ کے مطابق اظہار فن کر رہا ہے۔ احبابان علم و دانش جب تک انہیں اچھا پڑھنے کو نہیں دیں گے وہ یقینا بد ذوق ہی رہیں گے۔ ان کے تئیں ذوق کا معیار وہی ہوگا جو وہ پڑھ رہے ہیں۔ جب تک ہم انہیں اچھا پڑھنے کو نہیں دیں گے۔ یہ تو شدید پاکستانی ہونے کا ثبوت ہے کہ جو کام نہ خود کر رہے ہو نہ خود سے ہو رہا ہو، اس کا الزام دوسروں پہ تھوپ دو۔ زرداری دور میں جب لوڈ شیڈنگ بہت بڑی تو احباب کہتے سنائی دیے " بھائی کتنی کرپشن ہے۔ لوڈ شیڈنگ ہے، لوگ کیسے بے حس ہیں باہر کیوں نہیں نکلتے" جی "لوگ" باہر نہیں نکلتے۔ ان لوگوں سے کون افراد مراد ہیں؟؟ ہر ایک کے لیے اپنے سوا دوسرا؟ پھر یوں ہے تو یوں سہی۔ احباب اپنا طریقہ نہیں ہے۔ لیکن فقیر اپنی جملہ گزارشات پر ایک بار پھر معذرت خواہ ہے اگر کسی بات سےکسی کو چوٹ پہنچے۔ ہر گز مقصد و مدعا کسی پر تنقید و طعن نہیں ہے۔ نہ فقیر کا وطیرہ ہے۔ گزارشات ہیں۔ کہ محفل میں خود شرکت نہیں کریں گے۔ تو حال پاکستانی سیاست والا ہو گا۔ قابل ٹی وی دیکھ تبصرے کرتے رہیں گے اور۔۔۔۔۔۔
ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے

بکھر جائیں گے کیا ہم جب تماشا ختم ہو گا
میرے معبود آخر کب تماشا ختم ہو گا

چراغِ حجرہ درویش کی بجھتی ہوئی لو
ہو ا سے کہہ گئی ہے اب تماشا ختم ہو گا

کہانی میں نئے کردار شامل ہو گئے ہیں
نہیں معلوم اب کس ڈھب تماشا ختم ہو گا

کہانی آپ اُلجھی ہے کہ اُلجھائی گئی ہے
یہ عقدہ تب کُھلے گا جب تماشا ختم ہو گا

زمیں جب عدل سے بھر جاے گی نور علی نور
بنامِ مسلک و مذہب تماشا ختم ہو گا

یہ سب کٹھ پتلیاں رقصاں رہیں گی رات کی رات
سحر سے پہلے پہلے سب تماشا ختم ہو گا

تماشا کرنے والوں کو خبر دی جا چکی ہے
کہ پردہ کب گرے گا کب تماشا ختم ہو گا

دلِِ نا مطمئن ایسا بھی کیا مایوس رہنا
جو خلق اُٹھی تو سب کرتب تماشا ختم ہو گا
یارب
اتنا لمبا مضمون باندھ دیا اآپ نے اس بات پر جس کا سارے فسانے میں ذکر بہت سرسری تھا ، اس پر یہ غزل سونے پر سہاگہ :)
آپ نے ایک بار پہلے بھی " سطحیت " پر احتجاج فرمایا تھا جس کا میں نے جواب نہیں دیا اس بار پھر آپ وہی بات لے آئے مگر آپ ہی کی طرح بہت سے " انٹلیکچوئیل محفلین " اسے انا کی جنگ مان کر اس کا بہت اہم نکتہ بھول رہے ہیں کہ بات اپنا حصہ ڈالنے کی نہیں بات " ربط " کی ہو رہی ہے جس لیول پر آپ اور دیگر کئی محفلین اسے لے گئے ہیں بات اس لیول کی ہے ہی نہیں :) ۔
کھیل کا میدان ہو یا تعلیم کا ذہنی تسلی اسی " ربط " کی محتاج ہوتی ہے اور اگر وہ ربط لفظوں کا علم کا یا رفتار کا متٖقاضی ہے تو ان کے بغیر ربط ممکن ہی نہیں اس لئے خواہ لاکھوں دھاگے کھول لیے جائیں مگر مجھے پتہ ہے کس کا کیا رسپانس ہوگا ( جی سب کے بارے میں اتنا تو جانتی ہی ہوں ) یوں سمجھ لیجیے کہ ذوق کو جس چیلینج کی تلاش ہے وہ نہیں ہے ( ذوق تسلی سے آگے کمند ڈالنا چاہتا ہے ) اب اگر اس کی کوئی سزا ہے تو ضرور تجویز کیجیے اپنے ججمینٹل رائے نامے کے بعد :) :) :)
 
جبکہ دوسری لڑی ابن سعید بھائی کی چھو منتر ہے۔ کاش کہ وہ اس کے لیے وقت نکال سکیں اور ایک شاہکار اپنی مکمل صورت میں سامنے آسکے۔
اس سلسلے کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے لیکن اس کی مکمل شکل تو کسی منطقی انجام کے بغیر ممکن نہیں۔ اور اس کا منطقی انجام غالباً اس صورت ممکن ہے جب اسے ایک ہی اسٹیج شو پر تمام کر دیا جائے۔ :) :) :)
 

نایاب

لائبریرین
ہر وہ محفلین جو پڑھتے پڑھتے اس سطر تک پہنچ جائے اس پر لازم ہے کہ وہ اپنا نامہ اعمال میرا مطلب ہے پروفائل کھول کر ایک بار ضرور دیکھ لے کہ اس نے اپنی آخری نئی لڑی کب بنائی تھی۔ جو ایسا نہیں کرے گا اس کی اُتلی داڑھ میں درد ہوگا اور پھر نکلوائے بنا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔:heehee::cool2:
اردو محفل سے سچے لگاؤ کی عکاس اک اچھی تحریر
داڑھ کے درد کا اندیشہ جب ہو جب داڑھ کا وجود بھی ہو ۔
محفل پر سیکھنے کی نیت لیئے آتا رہا ۔ اور اک سے بڑھ اک استاد پاتا رہا ۔
نہ نثر لکھنی آتی ہے نہ ہی شعر کہنا ۔۔۔۔
اس لیئے چند ہی لڑیاں بنا پایا ساڑھے آٹھ سالوں میں ۔
بس اکتساب کے عمل سے گزرتے جو لفظ سیکھتا ہوں وہی تبصرے کی صورت لکھ دیتا ہوں ۔
بلاشک محفل کو اپنے گھر کی مانند سمجھا ۔ اور جتنا ہو سکا متحرک و فعال رہتے محفل کا قرض چکاتا رہا ۔
لیکن مادر علمی کا قرض کبھی ادا ہو نہیں سکتا ۔
اب محفل کا رنگ ڈھنگ کچھ اور قسم کا ہے ۔ اور خود کو محفل میں غیر ضروری پاتا ہوں ۔
بہن بیٹی بھائی کہتے مخاطب ہونا میری عادت اور دعا دینا میری فطرت میں شامل ہے ۔
۔ نہ صرف کہتا ہوں بلکہ دل سے سمجھتا بھی ہوں ۔اور دعا بھی دل سے نکلتی ہے ۔
اور جب سے محفل پر اس عادت و فطرت کو اپنی بہن بیٹیوں بھائیوں کے لیئے پریشانی کا سبب بنتے پایا ہے ۔
خاموش رہنا مناسب سمجھ لیا ہے ۔
لیکن مجھے محفل کبھی جمود کا شکار نہیں محسوس ہوتی ۔ جب بھی آیا ہوں مجھے تو متحرک ہی محسوس ہوئی ۔
اتنی لڑیاں دکھتی ہیں کہ اکثر کو ریٹ کرنے کا وقت بھی نہیں ملتا ۔ اور اس لڑی پر ہوئی گفتگو بھی محفل کو متحرک ثابت کر رہی ہے ۔
اللہ سوہنا محفل اردو کو سدا پر رونق اور آباد رکھے ۔ آمین
بہت دعائیں
 

عثمان

محفلین
اردو محفل سے سچے لگاؤ کی عکاس اک اچھی تحریر
داڑھ کے درد کا اندیشہ جب ہو جب داڑھ کا وجود بھی ہو ۔
محفل پر سیکھنے کی نیت لیئے آتا رہا ۔ اور اک سے بڑھ اک استاد پاتا رہا ۔
نہ نثر لکھنی آتی ہے نہ ہی شعر کہنا ۔۔۔۔
اس لیئے چند ہی لڑیاں بنا پایا ساڑھے آٹھ سالوں میں ۔
بس اکتساب کے عمل سے گزرتے جو لفظ سیکھتا ہوں وہی تبصرے کی صورت لکھ دیتا ہوں ۔
بلاشک محفل کو اپنے گھر کی مانند سمجھا ۔ اور جتنا ہو سکا متحرک و فعال رہتے محفل کا قرض چکاتا رہا ۔
لیکن مادر علمی کا قرض کبھی ادا ہو نہیں سکتا ۔
اب محفل کا رنگ ڈھنگ کچھ اور قسم کا ہے ۔ اور خود کو محفل میں غیر ضروری پاتا ہوں ۔
بہن بیٹی بھائی کہتے مخاطب ہونا میری عادت اور دعا دینا میری فطرت میں شامل ہے ۔
۔ نہ صرف کہتا ہوں بلکہ دل سے سمجھتا بھی ہوں ۔اور دعا بھی دل سے نکلتی ہے ۔
اور جب سے محفل پر اس عادت و فطرت کو اپنی بہن بیٹیوں بھائیوں کے لیئے پریشانی کا سبب بنتے پایا ہے ۔
خاموش رہنا مناسب سمجھ لیا ہے ۔
لیکن مجھے محفل کبھی جمود کا شکار نہیں محسوس ہوتی ۔ جب بھی آیا ہوں مجھے تو متحرک ہی محسوس ہوئی ۔
اتنی لڑیاں دکھتی ہیں کہ اکثر کو ریٹ کرنے کا وقت بھی نہیں ملتا ۔ اور اس لڑی پر ہوئی گفتگو بھی محفل کو متحرک ثابت کر رہی ہے ۔
اللہ سوہنا محفل اردو کو سدا پر رونق اور آباد رکھے ۔ آمین
بہت دعائیں
محفلین کا فکری اختلاف اور اور مزاج کا تغیر ہی محفل کی سب سے دلچسپ بات ہے۔ ورنہ خبریں تو متعلقہ ویب سائٹس پر بھی پڑھی جاسکتی ہیں۔
چلئے اب فوراً فعال ہوں یا کم از کم متحرک ہوں۔ :)
 
میرے خیال میں انہوں نے جان بوجھ کر روداد کو اس جگہ لاکر ختم کیا تھا اور شاید ان کا اس سے آگے لکھنے کا ارادہ بھی نہیں ہے:( کیوں کہ اس سے آگے کی روداد کا احوال راحیل فاروق پہلے ہی محفلین کی نذر کرچکے تھے۔:) ایک روداد کا دوبارہ تذکرہ شاید انہوں نے مناسب نہ سمجھا ہو لیکن (اگر یہی وجہ ہوتو) ہمیں ادب کے ساتھ ادب دوست کے اس خیال سے اختلاف ہے:terror: کیوں کہ وہ روداد انہوں نے اپنے نقطہ نظر سے ذکر کی تھی، ادب دوست کے تاثرات سامنے آنا لازم ہیں۔:)
دوستانہ
میاں سچے! راحیل فاروق بھائی تحریر کر چکے ہیں
اب پانی کی موجودگی میں تیمم نہیں ہوتا. ہاں ان کی تحریر کے زیر سایا اپنی بات عرض کردوں گا ان شاءالله
 
سچ پوچھیں تو ان کی تحریر کے ہم بھی گرویدہ ہیں اور مذکورہ ملاقات کے احوال کی جس طرح منظر کشی انہوں نے کی ہے (خصوصاً غزلوں والے حصہ میں) اس کے پرلطف احساس سے ہم ابھی تک باہر نہیں آسکے۔:) ہمیں دو ادھوری لڑیوں کے مکمل ہونے کا بے چینی بلکہ آپ جیسی شدت سے انتظار ہے۔ ایک کا ذکر تو آپ نے کرکے ہماری خواہش کو زبان بلکہ یوں کہنا مناسب ہوگا کہ الفاظ دے دیے ہیں جبکہ دوسری لڑی ابن سعید بھائی کی چھو منتر ہے۔ کاش کہ وہ اس کے لیے وقت نکال سکیں اور ایک شاہکار اپنی مکمل صورت میں سامنے آسکے۔:(
آپ کی جانب سے پہل کرنے سے مجھے بھی ہمت ہوئی ہے کہ ان دونوں صاحبان کے خلاف باقاعدہ ایک احتجاجی لڑی کھولی جائے جس میں محفلین سے درخواست کی جائے کہ مل کر ان کی تکمیل کے حق میں احتجاج ریکارڈ کروائیں۔:atwitsend:
اس طرح محفل کا جمود بھی توڑا جاسکے گا۔ (اگر احتجاج تسلیم کرلیا گیا تب بھی ورنہ احتجاجی لڑی میں اچھی خاصی ہل چل تو مچ ہی جائے گی۔:grin:)
اس سے پہلے کہ ابن سعید یا ادب دوست آکر میرے کان کھینچیں، یہاں سے کھسک لینے میں ہی عافیت ہے۔:grin:
دوستانہ
 
Top