کیا پکایا اور کیا کھایا-(2)

حسن علوی

محفلین
شاید پھر یہ کوئی اور ڈش ہو جو آج تک میں نے نہیں کھائی، ویسے لاہور کی ٹکا ٹک ہیہ مشہور ھے۔
یہ کھٹا کھٹ کیسی ہوتی ھے شمشاد بھائی؟ کیا ٹکا ٹک کی برادری سے ہی تعلق ھے اسکا؟
 

زونی

محفلین
شاید پھر یہ کوئی اور ڈش ہو جو آج تک میں نے نہیں کھائی، ویسے لاہور کی ٹکا ٹک ہیہ مشہور ھے۔
یہ کھٹا کھٹ کیسی ہوتی ھے شمشاد بھائی؟ کیا ٹکا ٹک کی برادری سے ہی تعلق ھے اسکا؟



شمشاد بھائی حسن نے سہی کہا یہ ڈش ٹکا ٹک ہی ہوتی ھے اور لاہور میں روائیتی طریقے سے بنتی ھے جس میں گردے کپورے اور دل وغیرہ استعمال کئے جاتے ہیں اور آخر میں اسے توے پر دو پلٹوں سے چھوٹے پیسز میں قیمے کی شکل میں لے آتے ہیں اسلیئے اس کو ٹکا ٹک کہا جاتا ھے ۔
 

حسن علوی

محفلین
تفصیلات کا شکریہ زونی، میں تو خود بوکھلا سا گیا تھا کہ شاید میں ہی غلط ہوں۔ مگر ہو سکتا ھے یہ کھٹا کھٹ کوئی اور ڈش ہو۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
چکن بریانی اور یم یم



یہ ٹکا ٹک تو سنا تھا پر یہ کٹا کٹ۔۔۔۔۔:rolleyes:


ہمارے پاس ایک ریسٹورنٹ ہے شالیمار وہاں یہ ملتی ہے میں نے پہلی دفعہ ہی کھائی ہے البتہ بھائی بہت تعریفیں کرتا تھا تو کل منگوا لی لیکن جتنی تعریفیں ہوتی تھی ان تعریفوں پر پوری نہیں اتری۔۔۔یہ نام سن کر میرے ذہن میں آیا تھا کہ بس اس پر کٹ ہی کٹ لگے ہوں گے۔۔اور ایسا ہی ہوا۔۔بہت چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کی گئی تھی چکن کی۔۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
اصل میں ہوتا یہ ہے کہ ایک بہت بڑے توے پر گردے، کپورے، دل وغیرہ ڈال کر ساتھ ہی ٹماٹر اور پیاز کے بڑے بڑے ٹکڑے ڈال کر ایک آدمی دونوں ہاتھوں میں دو بڑے بڑے کھرپے نما ہتھیار لے کر ان کو توے پر کاٹتا اور پکاتا رہتا ہے۔ اس کاٹنے سے جو آواز پیدا ہوتی ہے اس کو کھٹا کھٹ کہہ لیں یا ٹکا ٹک۔ ویسے اس آواز میں ایک ردھم ہوتا ہے۔
 
Top