کیا پکایا اور کیا کھایا-(2)

حسن علوی

محفلین
ہمارے پاس ایک ریسٹورنٹ ہے شالیمار وہاں یہ ملتی ہے میں نے پہلی دفعہ ہی کھائی ہے البتہ بھائی بہت تعریفیں کرتا تھا تو کل منگوا لی لیکن جتنی تعریفیں ہوتی تھی ان تعریفوں پر پوری نہیں اتری۔۔۔یہ نام سن کر میرے ذہن میں آیا تھا کہ بس اس پر کٹ ہی کٹ لگے ہوں گے۔۔اور ایسا ہی ہوا۔۔بہت چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کی گئی تھی چکن کی۔۔۔:rolleyes:

تو پھر آپ کی طرف اس کو کیا کہتے ہیں 'ٹکا ٹک' یا پھر 'کھٹا کھٹ'؟؟؟:confused::)
 
زونی

محفلین
اصل میں ہوتا یہ ہے کہ ایک بہت بڑے توے پر گردے، کپورے، دل وغیرہ ڈال کر ساتھ ہی ٹماٹر اور پیاز کے بڑے بڑے ٹکڑے ڈال کر ایک آدمی دونوں ہاتھوں میں دو بڑے بڑے کھرپے نما ہتھیار لے کر ان کو توے پر کاٹتا اور پکاتا رہتا ہے۔ اس کاٹنے سے جو آواز پیدا ہوتی ہے اس کو کھٹا کھٹ کہہ لیں یا ٹکا ٹک۔ ویسے اس آواز میں ایک ردھم ہوتا ہے۔

جی بالکل صحیح فرمایا ردھم کی وجہ سے تو ٹکا ٹک نام پڑ گیا ویسے آپ لوگ چاہیں تو اسے چٹا چٹ اور فٹا فٹ بھی کہ سکتے ہیں;)
 
حسن علوی

محفلین
خبردار، اس کو نہ بتانا اور نہ ہی اس کے سامنے بینگن کا ذکر کرنا۔ سمجھ گئے ناں۔

جی بالکل شمشاد بھائی سمجھ گیا بھلا اپنی جان کسے پیاری نہیں ہوتی۔[url=http://www.allboxingstats.com/] [/URL]

اصل میں ہوتا یہ ہے کہ ایک بہت بڑے توے پر گردے، کپورے، دل وغیرہ ڈال کر ساتھ ہی ٹماٹر اور پیاز کے بڑے بڑے ٹکڑے ڈال کر ایک آدمی دونوں ہاتھوں میں دو بڑے بڑے کھرپے نما ہتھیار لے کر ان کو توے پر کاٹتا اور پکاتا رہتا ہے۔ اس کاٹنے سے جو آواز پیدا ہوتی ہے اس کو کھٹا کھٹ کہہ لیں یا ٹکا ٹک۔ ویسے اس آواز میں ایک ردھم ہوتا ہے۔

تو طے یہ پایا کہ چاہے 'ٹکا ٹک' ہو یا 'کھٹا کھٹ' چیز ایک ہی ھے صرف نام ہیی کا فرق ھے۔:rolleyes:
 
زونی

محفلین
ویسے آجکل یہ ڈش چکن وغیرہ میں بھی بنائی جاتی ھے لیکن روائیتی طور پہ یہ گردے کپورے وغیرہ سے ہی بنتی ھے:rolleyes:
 
فہیم

لائبریرین
بڑا ایڈوانس زمانہ ہوگیا ہے
اب باز بھی مچھلی تل کر کھاتے ہیں:grin:

ورنہ پہلے تو بس دریا سے پکڑی اور سیدھی پیٹ میں;)
 
ظفری

لائبریرین
ارے ۔۔۔ کو ن بنائے گا ۔ میں نے خود ہی بنائی تھی ۔ گزشتہ ڈھائی ، تین سال میں اچھا خاصا کُک بن چکا ہوں ۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
اگر بریانی بنانی آ گئی ہے تو پھر تو ایک اچھا باورچی ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں۔
پڑوسیوں کو بھیج کر ان کا تبصرہ لکھیں تو پتہ چلے کہ کیسی بنی تھی۔
 
ظفری

لائبریرین
اگر بریانی بنانی آ گئی ہے تو پھر تو ایک اچھا باورچی ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں۔
پڑوسیوں کو بھیج کر ان کا تبصرہ لکھیں تو پتہ چلے کہ کیسی بنی تھی۔

پڑوسیوں کو اگر بھنک پڑگئی تو مستقبل میں مشکلات پڑسکتی ہے ۔ ;)
 
Top