کیا پکایا اور کیا کھایا-(2)

سارا

محفلین
بڑے مزے کی نیند آتی ہے اس لیے سو لیتی ہوں۔۔کبھی کھبار 10 گھنٹے دورانیہ کم ہو کر 8 یا 9 گھنٹے ہو جاتا ہے۔۔البتہ 8 گھنٹے سے کم ہو تو پھر سر میں درد شروع ہو جاتا ہے اور پھر سب کی موجودگی ہی میں اکثر صوفے پر بھی نیند پوری کر لی جاتی ہے۔۔۔;)
 
ظفری

لائبریرین
یہاں‌ تو پانچ گھنٹے کی نیند ہوجائے تو اٹھ کر اللہ کا شکر کا کرتے ہیں ہم ۔ :)

شمشاد بھائی اس دن چپپلی کباب بنائے تھے ۔ پتا نہیں ‌کیسے بنے ۔ مگر جن احباب کو مدعو کیا تھا وہ یہ ضرور کہہ رہے تھے کہ یار ظفر ۔۔۔۔ سنا تھا کہ تم نےکوئی چپلی کباب وغیرہ کا بھی اہتمام کر رکھا ہے ۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
ہاہاہا تو وہ چپلی کباب کی جگہ کچھ اور بن گیا، جسکو چپلی کباب کی جگہ کچھ بھی نام دیا جا سکتا تھا۔
 
زونی

محفلین
یہاں‌ تو پانچ گھنٹے کی نیند ہوجائے تو اٹھ کر اللہ کا شکر کا کرتے ہیں ہم ۔ :)

شمشاد بھائی اس دن چپپلی کباب بنائے تھے ۔ پتا نہیں ‌کیسے بنے ۔ مگر جن احباب کو مدعو کیا تھا وہ یہ ضرور کہہ رہے تھے کہ یار ظفر ۔۔۔۔ سنا تھا کہ تم نےکوئی چپلی کباب وغیرہ کا بھی اہتمام کر رکھا ہے ۔ :grin:

امریکہ میں مصالحہ چینل نہیں آتا کیا;)
 
شمشاد

لائبریرین
یہ مصالحہ چینل نشر کہاں سےہوتا ہے؟ اور کیا یہ سارا دن کھانے پکانے کی ترکیبیں ہی بتاتے رہتے ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
رات چکن سوپ پیا ۔۔۔ اب بھی وہی پی رہا ہوں ۔ فلو کے آثار ہیں ۔ کھانے کا دل نہیں کر رہا ہے ۔ :(
 
Top