کیا پکایا اور کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
lol... وہ آسانی سے جو بن جاتا ہے:grin: لیکن میرے بڑے بھائی کے علاوہ کسی کو خاص پسند نہیں۔۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
میں کبھی کبھار کھا لیتا ہوں۔
اصل میں بات یہ ہے کہ اس کے پاس ماہانہ درس والی چھ عدد خواتین آئی ہوئی ہیں، تو مصروفیت کی وجہ سے یہ نوبت آئی ہے۔
 

سارا

محفلین
واہ ضبط بھائی کی طرف بھی بریانی۔۔آپ بس سوچ کر ہی خوش ہو جائیں کہ ہماری طرف بریانی بنی ہے ;)
ہوٹلنگ کرنی چاہیے اور گھر والوں کو لے کر جانا بھی نہیں چاہیے۔۔۔بس پیک کرا کر لانا چاہیے سب کے لیے اور خود بھی گھر آ کر آرام سے کھانا چاہیے۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
اگر ہوٹل کا ہی کھانا ہے تو پھر ہوٹل میں ہی جا کر کھانا چاہیے۔

گھر لا کر اپنے برتن ضرور گندے کرنے ہیں۔ ;)
 

سارا

محفلین
lol...وہاں گھر جیسی سہولت سے نہیں کھایا جاتا۔۔برتن گندے نہ کریں بس جس میں لائے ہیں اسی میں شروع ہو جائیں۔۔۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو پلاسٹک کی تھیلیوں، گتے کے ڈبوں اور کاغذ کے لفافوں میں تھما دیتے ہیں۔ یا پھر پتلی سی پلاسٹک کی پلیٹیں ہوتی ہیں۔
ان میں کھانے کا مزہ نہیں آتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل دھونے چاہییں ہوٹل والوں کو، اب ہم گندے برتنوں میں کھانا تھوڑا ہی کھائیں گے۔ ;) آخر وہ جو پیسے لیتے ہیں ان میں یہ خدمت بھی شامل ہوتی ہے۔
 

ماوراء

محفلین
بریانی کی باتیں ہو رہی ہیں کیا۔۔میرے منہ میں پانی آ رہا ہے۔ امی کو جب کہوں تو کہتی ہیں، آرام سے بیٹھو۔:leaving: لیکن اب بریانی بنانا بلکہ لانا بہت آسان ہو گیا ہے۔ اب بازار سے بنی بنائی بریانی مل جاتی ہے۔ بس مائیکرو اوون میں گرم کر کے کھا لیں۔ :ANYWORD:
 

شمشاد

لائبریرین
میرا تو برگر سے کچھ بنا ہی نہیں تھا، فرج میں تلی ہوئی مچھلی پڑی تھی وہی گرم کر کے شکر الحمد للہ کر کے پیٹ پوجا کر لی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top