QUOTE=ماوراء;200550]
سچی مچی کی روح کیا۔۔؟؟
ذرا مجھے بھی طریقہ بتانا۔۔۔پلیز۔۔۔۔[/QUOTE]
ہاں ہم کھیل کھیل میں اکثر بلایا کرتیں تھیں ،۔۔اب تو میری کوئی یہاں ایسی سہیلی ہی نہیں جسکے ساتھ ملکر شرارت کروں یا روحیں بلاؤں
مگر جب پاکستان تھی تو ایسے کاموں میں سب سے آگے آگے ہوا کرتی تھی ،
ہم چار سہیلیاں اک میز پر اردو میں الف ۔ ۔۔ ب پ ت ساری لکھ کر کیوٹیکس سے ۔ اور میز کے درمیان میں اک گول دائرہ بنا کر اس میں صاف کپ الٹا کر کے رکھ دیتیں تھیں وضو کرکے قل ہو اللہ پڑھکر ، درودُ شریف پڑھتے گیارہ بار ، ۔ ۔ اور یہ لفظ دہراتی کہ اگر یہاں سے کسی پاک صاف روح کا گزر ہو تو اس کپ میں آجائے ۔ اور جب کچھ آجاتا اس کپ میں تو کپ چل پڑتا ہاں کے طرف
اکثر لوگ نہیں مانتے ۔ ۔۔ مگر یہ سچ ہے کپ میں کچھ تو آتا جاتا ہے ۔ اب یہ اللہ جانے روح ہوتی ہے کہ نہیں مگر کچھ آتا ضرور ہے ۔
اور پھر ہم روح سے ذرا بات چیت کیا کرتے تھے ۔