کیا پکایا اور کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
کھایئے مرغن کھانے ہم بیماروں کو جلا جلا کر:(
ہم نے تو بریڈ دودھ پر ہی گزارہ کرنا ھے مزید کچھ دن، ایک تو یہ ڈاکٹر بھی نا۔۔۔۔۔:mad:
 

شمشاد

لائبریرین
تو کس نے کہا تھا کہ بغیر جیکٹ پہنے اپنے ڈولے شولے لوگوں کو دکھانے کے لیے باہر جائیں۔ ہیں؟
 

حسن علوی

محفلین
یقین جانیئے مجھے اس وقت ذرا بھی اندازہ نہیں ہوا مگر رات کو جب اس ٹھنڈی ہوا نے اپنا اثر دکھایا تو۔۔۔۔۔۔۔:eek:

آئندہ تو میرے اچھوں کی بھی توبہ جو ایسے باہر نکلوں:rolleyes:
 

تیشہ

محفلین
خالی کپ سے مجھے یاد آیا ہم روحیں بلایا کرتے تھے خالی چائے کے کپ کو الٹا رکھ کر اوپر چار لوگوں کی انگلی کے ساتھ :grin: ایک بار کسی ایسے کی روح غلطی سے آگئی تھی جو جانے کا نام ہی نہیں لیتی تھی ۔ دس بار الٹی سیدھی گنتی گنتے تھے مگر وہ روح نہیں جاتی تھی ۔ :rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
دفتر میں ایک اہم میٹنگ تھی تو وہیں پر کے ایف سی کا سُپر برگر منگوا کر کھا لیا۔
 

ماوراء

محفلین
خالی کپ سے مجھے یاد آیا ہم روحیں بلایا کرتے تھے خالی چائے کے کپ کو الٹا رکھ کر اوپر چار لوگوں کی انگلی کے ساتھ :grin: ایک بار کسی ایسے کی روح غلطی سے آگئی تھی جو جانے کا نام ہی نہیں لیتی تھی ۔ دس بار الٹی سیدھی گنتی گنتے تھے مگر وہ روح نہیں جاتی تھی ۔ :rolleyes:

:eek: سچی مچی کی روح کیا۔۔؟؟:confused:

ذرا مجھے بھی طریقہ بتانا۔۔۔پلیز۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top