م حمزہ

محفلین
IMG-20180904-_WA0012.jpg
بیچلر ہی کیا یہ تو ماسٹر آف سرجری ہے۔ اور بیچلر آف میڈیسن بھی تو ہے۔ Internal Organs پہ غور کریں۔
 

La Alma

لائبریرین
لڑکیوں کو شاید استثنیٰ حاصل ہو گا وہ کلاس روم میں ہی سموک کر سکتی ہونگی۔
ویسے ہمارے اربابِ اختیار کی عقلوں پر پردے پڑ گئے ہیں۔ یہ تو ایک قسم کا اپروول ہے کہ تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی پر کوئی قدغن نہیں۔ بلکہ سموکنگ ایریا کی سہولت بھی موجود ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
لڑکیوں کو شاید استثنیٰ حاصل ہو گا وہ کلاس روم میں ہی سموک کر سکتی ہونگی۔
ویسے ہمارے اربابِ اختیار کی عقلوں پر پردے پڑ گئے ہیں۔ یہ تو ایک قسم کا اپروول ہے کہ تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی پر کوئی قدغن نہیں۔ بلکہ سموکنگ ایریا کی سہولت بھی موجود ہے۔
کہانی یہ ہے کہ گزشتہ تین چار برسوں سے نسٹ میں طلبہ میں سگریٹ نوشی، ڈرگز وغیرہ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کے لیے اقدامات کیے جا رہے تھے۔ بہت کوشش کے باوجود بھی کچھ کلاسیں اور طلبہ ایسے تھے جہاں سگریٹ نوشی پر پابندی کو ممکن نہیں بنایا جا سکا جیسا کہ ایوننگ اور خصوصی کلاسیں جو زیادہ تر پروفیشنلز اور جاب والے لوگ لیتے ہیں۔ ہر طرح کے اقدامات کرنے کے بعد بھی چند مسائل ایسے تھے جن کے حل کے طور پر ان لوگوں کے لیے یہ حل نکالا گیا۔
مجھے اس بات پر یہ اعتراض ہے کہ یہاں یہ بتانا چاہیے تھا کہ آن کیمپس کن لوگوں کے لیے سگریٹ نوشی کی اجازت دی گئی ہے۔ پوسٹ گریڈ اور انڈر گریڈ طلبہ پر پابندی کا ذکر ہونا چاہیے تھا اور والدین کو شکایت یا سزا کی کاروائی کی دھمکی تمام طلبہ کے لیے ہونی چاہیے تھی۔لڑکیوں کا ہی خصوصی ذکر کیوں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
پاکستانی "سیئنس دانوں" کو بہت مبارک ہو۔ ان کا بھائی بند 10 نوبل انعام یافتہ نکل آیا (اور جھُونگے کے طور پر نائٹ ہڈ بھی یعنی سر کا خطاب)۔ :)

42878908_1965457273501129_5968105749283340288_n.jpg
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
پاکستانی "سیئنس دانوں" کو بہت مبارک ہو۔ ان کا بھائی بند 10 نوبل انعام یافتہ نکل آیا
یہاں گلی محلے کی لکی انعامی کمیٹیوں میں نوبل کمپنی کے ٹی وی، پنکھے، واشنگ مشین وغیرہ نکلا کرتی تھی. کیا معلوم سچ ہی کہہ رہا ہو
 
Top