arifkarim

معطل
سرکار فارسی میں کہتے ہیں

کند ہم جنس با ہم جنس پرواز
کبوتر با کبوتر باز با باز

کہ ایک ہی سپیشیس والے ایک دوسرے کے ساتھ پرواز کرتے ہیں، کبوتر کبوتر کے ساتھ اور باز باز کے ساتھ۔

یہاں اپنے سے مراد قومی سطح پر اپنے نہیں تھے نہ عالمی سطح پر ، پھر تو سارے ہی اپنے ہیں کہ انسان ہیں۔یہاں مراد اپنی” جنس“ یعنی شاعری تھی، ظاہر فوجیوں کے بہ نسبت میں شاعروں سے زیادہ قریب ہوں یا کم از کم خود کو سمجھتا ہوں گو ملٹری اور وار ہسٹری بھی میرے پسندیدہ موضوع ہیں پڑھنے کے لحاظ سے، مگر شاعری تو پھر اپنی ہے :)
جواب درست ہے۔ اقتباس غلط ہے۔ بھٹیوں کے اقتباس میں چوہدری گھس گئے ہیں :)
 
:thinking::nerd:
r91k6b.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
اس کی بہتر تصمیم یعنی ریزولوشن مل سکتی ہے؟ کافی دلچسپ لگ رہا ہے
یہ آج فیس بُک پر ایک چلتی پھرتی قسم کی نیوز ویب سائٹ سے کسی لنک سے ملا، ریزولوشن یہی تھی۔ انہوں نے اسکول کا نام اور اپنے خدشات وغیرہ لکھے تھے، مجھے سوال دلچسپ لگے۔ پنجابی زبان پر ایک سوال ہے، اس سے لامحالہ پنجابی بیوروکریسی کا بھی ذکر آئے گا۔ پاکستان ملٹری کی ساری سیاسی ہسٹری بھی آ گئی ہے۔ جنرل اکبر کا ذکر آئے گا تو اسکندر مرزا کا بھی۔ ایوب اور ضیا موجود ہیں۔ پیپلز پارٹی اور بھٹو کے متعلق خوبصورت سوال میر مرتضی کی شکل میں ہے۔ انڈیا کے ساتھ جنگیں اور چائنا کے ساتھ تعلقات اور ایور گرین موضوعات علی گڑھ ، تحریک خلافت اور تحریک پاکستان۔

یہ صرف ایک صفحہ ہے، پورا پرچہ واقعی دلچسپ ہوگا۔ اس کو حل کرنے کے قابل طلبا نے یقینا صحیح معنوں میں پاکستان کی غیر جانبدارانہ ہسٹری پڑھی ہوگی، یورپ کی کسی یونیورسٹی کی لکھی کتاب سے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
جواب درست ہے۔ اقتباس غلط ہے۔ بھٹیوں کے اقتباس میں چوہدری گھس گئے ہیں :)
آپ بھٹی ہیں، خوشی ہوئی جان کر۔ میں چوہدری نہیں ہوں۔ نانا جان، مہر جی کہلواتے تھے اور والد صاحب مرحوم، میاں صاحب۔ میں بھی اسکول کے زمانے تک اپنے نام کے ساتھ شوق شوق میں میاں وغیرہ لکھتا رہا، 1990 سے چھوڑ دیا۔ :)
 
یہ تو کمال نہیں ہو گیا چوہدری صاحب، عارف صاحب کا جملہ آپ کے کھاتے میں چلا گیا، اللہ خیر :)
پہلی بار ایسا کمال دیکھا ہے، خیر، زندگی میں بہت کچھ پہلی بار ہوتا ہے۔
ویسے کچھ سمجھ لگی کہ کیسے ہوا ہے ؟
 

arifkarim

معطل

محمد وارث

لائبریرین
پہلی بار ایسا کمال دیکھا ہے، خیر، زندگی میں بہت کچھ پہلی بار ہوتا ہے۔
ویسے کچھ سمجھ لگی کہ کیسے ہوا ہے ؟
لگ گئی، رات کو آپ نے جو ویڈیو پوسٹ کی تھی اس کا اقتباس لیا تھا لیکن پھر جواب لکھا نہیں۔ وہ آٹو سیو ہو گیا تھا یا ہو گیا ہوگا، عارف صاحب کا اقتباس لیا تو اس وقت کچھ گڑ بڑ ہوئی ہوگی۔ میں نے بہر حال ایسا نہیں کیا کسی خود کار طریقے سے ہوا ہے، قسمے :)
 
لگ گئی، رات کو آپ نے جو ویڈیو پوسٹ کی تھی اس کا اقتباس لیا تھا لیکن پھر جواب لکھا نہیں۔ وہ آٹو سیو ہو گیا تھا یا ہو گیا ہوگا، عارف صاحب کا اقتباس لیا تو اس وقت کچھ گڑ بڑ ہوئی ہوگی۔ میں نے بہر حال ایسا نہیں کیا کسی خود کار طریقے سے ہوا ہے، قسمے :)
وارث صاحب، مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ وضاحت کا شکریہ
 
Top