قیصرانی
لائبریرین
میرے خیال میں افغان جہاد کے دوران سوویت یونین کے خلاف تین اتحادی تھے، امریکہ، جسے ویت نام کا بدلہ اتارنے کا خیال پاکستانیوں نے دیا (چارلی ولسن وارز اچھی کتاب ہے اس بارے)، سعودی عرب، جو ہمیشہ امریکہ کا اتحادی ہونے کا ثبوت دینے کی خاطر پیسے دینے پر تیار ہوا اور اس ڈیل میں اپنے ہاں کے شدت پسند عناصر کو، کہ جو کہ سعودی بادشاہت کے لیے خطرہ بن سکتے تھے، سر سے اتارا، تیسرا پاکستان، جو براہ راست جنرل اختر عبدالرحمان کی وجہ سے اس جنگ میں شریک ہوا اور اسے جماعت اسلامی کی مدد سے مذہبی رنگ دے کر وہ عذاب مول لیا جو آج تک دہشت گردی کی شکل میں پاکستان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا