یاز

محفلین
اردو صحافت کا ادبی معیار، اخبارات کی بھرمار اور خبر کی لالچ میں مزید پستی کی جانب رواں دواں ہے.

کہیں پڑھا تھا کہ مولانا ظفر علی خان نے "فوتیدگی" لفظ استعمال کرنے پر اپنے بھانجے کو کھڑے کھڑے اپنے اخبار سے دیس نکالا دے دیا۔
اور یہاں یہ عالم ہے۔۔
 
میرا ایک کلاس فیلو تھا، جس نے آٹھویں کلاس میرے بھائی کے ساتھ بھی پڑھی تھی اور دو سال بعد میری کلاس میں بھی موجود تھا اور پھر میرے سے بھی پیچھے رہ گیا. میٹرک پتہ نہیں کر سکا یا نہیں. کچھ عرصہ قبل ایک چینل پر رپورٹنگ کر رہا تھا.
 
زیادہ تر صحافی حضرات کی داستان اس سے ملتی جلتی ہی نظر آئے گی۔
انہی سے ایک درجہ بہتر والے وکیل (اور پھر جج) بنتے ہیں۔ تبھی ان دو شعبوں کی یہ حالت ہے۔
 
یاز

محفلین
آج کا شاہکار پیشِ خدمت ہے جناب

fwP7nxG.jpg
 
arifkarim

معطل
میرا ایک کلاس فیلو تھا، جس نے آٹھویں کلاس میرے بھائی کے ساتھ بھی پڑھی تھی اور دو سال بعد میری کلاس میں بھی موجود تھا اور پھر میرے سے بھی پیچھے رہ گیا. میٹرک پتہ نہیں کر سکا یا نہیں. کچھ عرصہ قبل ایک چینل پر رپورٹنگ کر رہا تھا.
عمران خان کے بھی دو ایسے ہی دوست تھے۔ ان میں سے ایک آج اسپیکر قومی اسمبلی جبکہ دوسرا وزیر مملکت ہے۔
 
گھر کے قریب ایک اکیڈمی کا قیام ہوا اور اُس پہ اکیڈمی کا نام لکھا دیکھا۔
English Acadmy
میرے گھر کے قریب ایک اکیڈمی موجود ہے جس کا نام ہے 'ورچوئل اکیڈمی'۔ میں نے ان سے کہا بھی کہ بھائی، اچھی خاصی جیتی جاگتی اکیڈمی ہے آپ کی۔ اسے ورچوئل کیوں کہتے ہو۔ مگر زمیں جنبد نہ جنبد گل محمد! :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
Top