ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بیگم سے پوچھا کہ جھرنا کیا ہوتا ہے۔ اس نے بتایا کہ جو آبشار نیاگرا سے چھوٹا ہو اسے جھرنا کہتے ہیں۔
یہ ہوئی نا بات! :):):)
نوٹ: سہالی فالز جس کی تصویرہےان کی اونچائی کوئی ستر اسی فٹ ہے۔
یہ تو بہت دھوکے باز تصویر ہے ۔ :) اس میں اونچائی کا کوئی ریفرنس نہیں سو آبشار اتنی اونچی لگتی نہیں جتنی آپ نے بتائی۔
ویسے جھرنے کی تعریف کا اعتبار اونچائی یا نیچائی پر منحصر نہیں بلکہ مجموعی سائز پر ہے ۔ پانی خواہ کتنی ہی اونچائی سے گر رہا ہو اگر اس کا حجم یا سائز چھوٹا ہے تو اسے جھرنا کہیں گے۔ میں بس یونہی بہانے بہانے سے گم گشتہ الفاظ کو زندہ کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں کہ نئے پڑھنے والے ان سے روشناس ہوجائیں ۔
 
سید عاطف علی

میں سمجھا شبنم باجی یاد آرہی ہیں ۔
 
زیک

مسافر
میں بس یونہی بہانے بہانے سے گم گشتہ الفاظ کو زندہ کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں کہ نئے پڑھنے والے ان سے روشناس ہوجائیں ۔
اچھی بات ہے لیکن آجکل تو پاکستان میں آپ لوگوں کو آبشار کا لفظ ہی روشناس کروا دیں تو بڑی بات ہو گی۔
 
Top