گاجر کا حلوہ کیسے بناتے ہیں

طمیم

محفلین
شمشاد بھائی آپ دیکھیں تو سہی ۔ آپ کے پیغامات 67،667 ہوگئے ہیں۔ لائیے اس خوشی میں گاجر کا حلوہ مجھے اپنے ہاتھوں سے کھلائیے ۔:grin:

ویسے محترم شمشاد صاحب کے پیغامات کی تعداد کے سامنے تو میرا خیال ہے مجھے اپنا ارادہ بدل لینا چاہئیے
 
شمشاد

لائبریرین
" محسن " کا عہدہ مبارک ہو۔ اس خوشی میں میں آپ کو گاجر کا حلوہ بنا کر کھلاؤں گا۔
 
طمیم

محفلین
جزاکم اللہ ۔ آپ کو اتنا خوش دیکھ کر اب گاجر کا حلوہ کھانے کی ضرورت ہی نہیں محسوس ہورہی ویسے ہی سیر ہوگیا ہوں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں بھئی اب تو گاجر کا حلوہ بنانا ایک ضد بن گئی ہے۔
اور یہ ضد ان ڈھیر ساری بہنوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

باجو اگر ادھر آتیں تو کب کا بنا کر لے آتیں۔
 
طمیم

محفلین
چلیں پھر اب ہم سب باجو بہن کا انتظار کرتے ہیں ۔ لیکن میں تو حلوہ کی وجہ سے محسن بن گیا ہوں ۔
 
زینب

محفلین
اوے آپ سب بھائی ہو کے مولوی۔جس کو دیکھو حلوہ حلوہ کر رہے ہو۔کہیں مولنا فضل الرحمٰن کا آثر تو نہیں ہو گیا۔۔۔

طمیم بقول شمشاد بھائی ہم نکمی بہنیں‌اس لیے شمشاد بھائی کو حلوہ نہیں دے رہیئں بنا کے کہ انہیں‌میٹھے سے پرہیز ہے پر یہ پا جی ہماری محبت کو سمجھ ہی‌نہیں رہے
 
زینب بٹیا ہمیں تو پرہیز نہیں ہے ناں۔

بس ایسا کیجئے کہ ہماری محبت میں بنا لیجئے اور کہیں سکون سے بیٹھ کر کھا لیں گے کہ شمشاد بھائی کو کان و کان خبر نہ ہو۔ آخر شمشاد بھائی کی محبت کے ہم بھی داعی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں، چینی کا بھی بندوبست کر لوں گا۔ اور حلوہ بنا کر مردوں کی بیٹھک میں لے جاؤں گا، پھر یہ وہاں پر کیسے آئیں گی؟
 
جہانزیب

محفلین
پتہ نہیں‌ ظہور کو کیا کیا خریدنے کے مشورے دے کر یہاں‌ سے بھگا دیا ہے ۔۔ جب وہ حلوہ کی ترکیب پوچھ رہے تھے تو مطلب تھا کہ کوئی بہن صلح‌ مار لے گی، انہوں‌ نے شروع کر دیا کدو کش لو، چوپر لو ۔ :lol:
ویسے میرا نہیں خیال یہ حلوہ تیار ہو کبھی :grin:
 
خرد اعوان

محفلین
کوئی بات نہیں، چینی کا بھی بندوبست کر لوں گا۔ اور حلوہ بنا کر مردوں کی بیٹھک میں لے جاؤں گا، پھر یہ وہاں پر کیسے آئیں گی؟

ویسے ہی جیسے آپ خواتین کارنر میں‌آتے ہیں‌۔:rollingonthefloor: کم ازکم شکریہ تو ادا کر ہی جائیں گے حلوہ کے جلوے کا ۔:notlistening:
 
خرد اعوان

محفلین
بیشک بلاتی رہو، میں تو اس معاملے میں بدید بن جاؤں گا، چکھنے کو بھی نہیں دوں گا۔ اور وہ کدھر گئی سب سے بڑی اور نکمی بہن خرد اعوان؟

واہ گاجر کے حلوے نے نکما کر دیا خرد
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے

میں‌بوجہ علالت کچن میں‌بہت کم جا رہی ہوں‌کیونکہ اسٹینڈاپ ہونا ہی مشکل ہے ۔ فٹ میں‌پین ہے بہت اس لیے ۔ویسے سچ ہے اس سیزن میں گاجر کا حلوہ کھایا ہی نہیں‌۔ اب آپ نے بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے تو ہمیں‌بھی چکھنے کا موقع مل جائے گا ۔:grin:
 
محمدصابر

محفلین
پتہ نہیں‌ ظہور کو کیا کیا خریدنے کے مشورے دے کر یہاں‌ سے بھگا دیا ہے ۔۔ جب وہ حلوہ کی ترکیب پوچھ رہے تھے تو مطلب تھا کہ کوئی بہن صلح‌ مار لے گی، انہوں‌ نے شروع کر دیا کدو کش لو، چوپر لو ۔ :lol:
ویسے میرا نہیں خیال یہ حلوہ تیار ہو کبھی :grin:

شمشاد بھائی نے اتنا پکا ارادہ کر لیا ہے اب تو ان کے ارادے پر بھی "مکھیاں" منڈلا رہی ہیں۔ انشاءاللہ ظہور بھائی کی زندگی میں‌ہی تیار ہو گا اور سب کو زبردستی کھلایا بھی جائے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین

واہ گاجر کے حلوے نے نکما کر دیا خرد
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے

میں‌بوجہ علالت کچن میں‌بہت کم جا رہی ہوں‌کیونکہ اسٹینڈاپ ہونا ہی مشکل ہے ۔ فٹ میں‌پین ہے بہت اس لیے ۔ویسے سچ ہے اس سیزن میں گاجر کا حلوہ کھایا ہی نہیں‌۔ اب آپ نے بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے تو ہمیں‌بھی چکھنے کا موقع مل جائے گا ۔:grin:

تو کسی حکیم نے کہا ہے کہ کھڑے ہو کر ہی گاجر کا حلوہ بن سکتا ہے، بیٹھ کر نہیں بن سکتا۔ بنانا ہوتا تو کب کا بنا کر کھلا دیتیں۔ نہ بنانے کے تو ہزار بہانے ہیں۔

واہ واہ کیا بات ہے۔ درد اپنے پاؤں میں ہے اور ٹانگ شعر کی توڑ دی۔
 
شمشاد

لائبریرین

میں‌بوجہ علالت کچن میں‌بہت کم جا رہی ہوں‌کیونکہ اسٹینڈاپ ہونا ہی مشکل ہے ۔ فٹ میں‌پین ہے بہت اس لیے ۔ویسے سچ ہے اس سیزن میں گاجر کا حلوہ کھایا ہی نہیں‌۔ اب آپ نے بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے تو ہمیں‌بھی چکھنے کا موقع مل جائے گا ۔:grin:

اللہ خیر کرئے کیا ہو گیا؟ میں مزاج پرسی کو آیا ہوں۔
 
Top