گاجر کا حلوہ کیسے بناتے ہیں

شمشاد

لائبریرین
ترکیب لکھ دی یہی کافی ہے ۔ اب جوش میں‌مت آؤ ۔ ہوش میں آؤ ۔ وہ سولنگی بھائی کدھر گئے ۔ ترکیب پوچھ کر خود ہی گواچ گئے ۔ انہوں نے یہی پوچھا تھا کہ " گاجر کا حلوہ کیسے بناتے ہیں ۔" بس تو بنانے کی ترکیبوں‌کی لائن لگ گئی ہے ۔ اب بنا کر وہ خود بتائیں گے کہ کون سی ترکیب کول ہے ۔ نوا پھوہاڑا ۔:noxxx:

آپ بی جمالو کا کردار مت ادا کریں۔ اگر کوئ نیک کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تو اُسے اس پر عمل کرنے دیں۔ آپ مجھے گاجر کا حلوہ کھاتے کیوں نہیں دیکھ سکتیں؟ ہیں جی؟
 
شمشاد

لائبریرین
زونی لڑکی نہیں‌ہے کیا ؟؟؟ اگر ہے تو اسے جو کچھ بھی کہا جائے گا مجھے لگے گا کہ مجھےکہا گیا ہے ۔ دراصل میں‌بہت حساس طبیعت کی مالک ہوں :praying: اور خاص طور پر بات جب اپنی صنف کی آجائے تو بس کیا کروں کنٹرول ہی نہیں‌ہوتا ۔:talktothehand:

اگر اتنی ہی ہمدردی ہے تو زونی کی بجائے آپ حلوہ بنا کر کھلا دیں، ویسے بھی اس "بیچاری" نے کبھی نہیں بنایا۔
 
خرد اعوان

محفلین
آپ بی جمالو کا کردار مت ادا کریں۔ اگر کوئ نیک کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تو اُسے اس پر عمل کرنے دیں۔ آپ مجھے گاجر کا حلوہ کھاتے کیوں نہیں دیکھ سکتیں؟ ہیں جی؟

ہاں‌یہ سچ ہے کہ میں‌آپ کو گاجر کا حلوہ کھاتے نہیں دیکھ سکتی کیوں کہ پھر اس کے بعد ان سولی ن ( آپ غور سے پڑھیں انسولین میں سولی بھی آتا ہے ) لیتے بھی دیکھناپڑے گا ۔:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
اتنے بہانے بنانے کی کیا ضرورت ہے، سیدھا سیدھا کہہ دیں کہ نہیں بنا کر کھلانا۔ میں کہیں اور کوشش کر لوں گا۔
 
خرد اعوان

محفلین
اتنے بہانے بنانے کی کیا ضرورت ہے، سیدھا سیدھا کہہ دیں کہ نہیں بنا کر کھلانا۔ میں کہیں اور کوشش کر لوں گا۔

سیدھا سیدھا کیسے کہتے ہیں‌پھر اتنے وقت سے سیدھا سیدھا ہی سمجھانے کی کوشش کر رہی ہوں ۔ اچھا یہ بتائیں کہ محفل اتنی سونی کیوں‌ہے ؟؟ آج کل ۔
 
شمشاد

لائبریرین
حلوہ نہ ملنے کی وجہ سے محفل سونی سونی ہے اور وہ بھی خرد اعوان کے ہاتھ کا بنا ہوا۔

اتنا ہی خیال ہے ناں آپ کو محفل کا، بس معلوم ہو گیا۔

اب میں خود ہی کوشش کرتا ہوں حلوہ بنانے کی۔

آج ہی "کچھ بھی کش" خرید کر لاتا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
سیدھا سیدھا کیسے کہتے ہیں‌پھر اتنے وقت سے سیدھا سیدھا ہی سمجھانے کی کوشش کر رہی ہوں ۔ اچھا یہ بتائیں کہ محفل اتنی سونی کیوں‌ہے ؟؟ آج کل ۔

سیدھا سیدھا تو کسی نے بھی نہیں بتایا، بس لارے لپے میں ہی رکھا کہ آج بنتا ہے اور کل بنتا ہے۔ اور ایک وہ بھی ہے جو کسی بھی جگہ کسی بھی وقت ٹپکتی رہتی ہے، وہ بھی ترکیبیں ہی بتاتی رہی۔ بنا کر اس نے بھی نہ دیا۔
 
زینب

محفلین
ہاہاہا سلام پا جی میں پھر سے ٹپکی۔۔۔۔۔۔۔:grin:۔۔۔۔

دیکھیں پا جی سمجھنے کی کوشیش کریں یہ ہماری آپ سے محبت ہے کہ ہم نے آپ کو اب تک باتوں باتوں میں گاجر کے حلوے سے دور رکھا ہوا ہے۔آپ کی صحت کے لیے میٹھا بہت نقصان دہ ہے نا :rollingonthefloor:
 
شمشاد

لائبریرین
ایسی محبت سے ہم باز آئے، جو ذرا سی خواہش بھی پوری نہ کر سکے۔

ویسے کل میں گیا تھا بازار " کچھ بھی کش " خریدنے، لیکن میرے مطلب کا ملا نہیں۔ آج پھر کوشش کروں گا۔
 
زینب

محفلین
پھر تو چپ چاپ اگلے سال گاجروں کا موسم آنے تک انتظار کریں یا کوئی اور ڈش لایئں میدان میں
 
شمشاد

لائبریرین
نکمی بہنوں سے امید رکھیں گے تو یہی ہو گا۔

اب میں نے تہیہ کر لیا ہے کہ خود ہی بتاؤں گا۔
 
محمدصابر

محفلین
جی ہاں پر آپ بھی ابھی ترکیب پڑھیں گیں۔ پھر کچھ عرصہ بعد بازار جائیں گے۔ ہو سکتا ہے ساری چیزیں‌نہ ملیں۔ پھر دوبارہ چکر شاید اگلے کچھ دنوں‌تک لگے ۔ اس کے بعد دو تین چکروں میں چیزیں پوری ہونگی۔ پھر ایک اس مکمل چھٹی کا انتظار ہو گا جو بیگم کے میکے جانے کے دوران میں‌آئے۔ پھر ضروری نہیں‌کہ اس دن ارادہ بھی بن جائے پکانے کا۔ اگر خدا خدا کر کے یہ وقت آیا تو یہ ضروری نہیں کہ پہلی ہی دفعہ میں آپ ایسی چیز بنا سکیں جو آپ کو خود پسند آئے۔ پھر آپ کسی دوسرے کو اس تجربہ کی کامیابی کا یقین دلانے کے لئے ایک اور تجربہ کریں گے یا شاید زیادہ کرنے پڑ جائیں پھر شاید وہ ترکیب ہاتھ آئے جو دوسروں‌کو بتائی جا سکے ۔ پھر لکھنے کا وقت بھی نکالنا پڑے گا۔ اگر وہ مل گیا تو پھر ٹائپنگ تو آپ کے لئے کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ یہ دھاگہ تو بہرحال اگلے کچھ سالوں تک آرکائیو میں چلا جائے گا۔ آپ اس سے پہلے یہ کر سکتے ہیں‌تو اس بارے میں سوچیں‌ورنہ ابھی انکار کر دیں۔
 
محمدصابر

محفلین
پر میرے بتائے ہوئے طریقے سے آپ مزیدار حلوہ جلد از جلد کھا سکتے ہیں۔ آپ کو صرف بازار جانا پڑے گا اور حلوائی کی دکان پر بیٹھ کر مزیدار گرما گرم حلوہ وہیں بیٹھ کر کھائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں، میں خود بناؤں گا، بازار کا تو بالکل بھی نہیں کھانا، وہ گھی کی جگہ گریس اور چینی کی جگہ سکرین استعمال کرتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی ہاں پر آپ بھی ابھی ترکیب پڑھیں گیں۔ پھر کچھ عرصہ بعد بازار جائیں گے۔ ہو سکتا ہے ساری چیزیں‌نہ ملیں۔ پھر دوبارہ چکر شاید اگلے کچھ دنوں‌تک لگے ۔ اس کے بعد دو تین چکروں میں چیزیں پوری ہونگی۔ پھر ایک اس مکمل چھٹی کا انتظار ہو گا جو بیگم کے میکے جانے کے دوران میں‌آئے۔ پھر ضروری نہیں‌کہ اس دن ارادہ بھی بن جائے پکانے کا۔ اگر خدا خدا کر کے یہ وقت آیا تو یہ ضروری نہیں کہ پہلی ہی دفعہ میں آپ ایسی چیز بنا سکیں جو آپ کو خود پسند آئے۔ پھر آپ کسی دوسرے کو اس تجربہ کی کامیابی کا یقین دلانے کے لئے ایک اور تجربہ کریں گے یا شاید زیادہ کرنے پڑ جائیں پھر شاید وہ ترکیب ہاتھ آئے جو دوسروں‌کو بتائی جا سکے ۔ پھر لکھنے کا وقت بھی نکالنا پڑے گا۔ اگر وہ مل گیا تو پھر ٹائپنگ تو آپ کے لئے کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ یہ دھاگہ تو بہرحال اگلے کچھ سالوں تک آرکائیو میں چلا جائے گا۔ آپ اس سے پہلے یہ کر سکتے ہیں‌تو اس بارے میں سوچیں‌ورنہ ابھی انکار کر دیں۔

نہیں نہیں اتنی دیر نہیں لگے گی۔ اس سے کچھ پہلے ہی بنا لوں گا۔
 
Top