گاجر کا حلوہ کیسے بناتے ہیں

شمشاد

لائبریرین
جناب ترکیب تو پوچھی جا سکتی ہے لیکن اب میں‌نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کوئی بھی ترکیب پوچھے گا تو اس تھریڈ میں‌نہیں‌بتاؤنگی بلکہ ایک نیا دھاگہ شروع کرکے اس میں لکھ دوں گی ۔ کیونکہ یہاں تو وہی رواج ہے " جو بولے وہی کنڈا کھولے "۔
:rollingonthefloor: :laughing: :grin: ;) :) :noxxx: :shameonyou:

آ ہا ہا ہا

رواعتی ساسوں والا طعنہ تو جلدی سے دے دیا کہ " جیہڑا بولے اوہی کنڈا کھولے" اور وہ اتنا بڑا بڑا لکھ کر، لیکن کیا واقعی کنڈا کھولا بھی تھا میرا مطلب ہے کیا واقعی حلوہ بنا کر کھلایا بھی تھا۔ ہیں جی۔
 
خرد اعوان

محفلین

ظہور سولنگی بھائی نے ترکیب پوچھی تھی اگر وہ یہ لکھتے کہ ترکیب بتانے والے کو پکا کر بھی کھلانا پڑے گا حلوہ تو ذرا سوچ سمجھ کر سب ترکیب بتاتے ۔ اب ان کا اسٹیٹمنٹ ہی یہ تھاکہ ان کا دل ہے حلوہ کھانے کالیکن بنانے کی ترکیب نہیں معلوم اس لئے ترکیب لکھی تھی ۔ بوا کھول تو دیا تھا ترکیب بتا کے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو میں بھی تو یہی کہہ رہا ہوں کہ جب ترکیب بتائی تھی اور بھائی اس قابل نہیں ہو سکے کہ حلوہ خود بنا سکیں تو اتنا نہیں ہو سکتا تھا کہ ترکیب پر عمل بھی خود ہی کر لیتیں؟ کوئی اتنا زیادہ مشقت کا کام تو نہیں تھا۔

ویسے آپ کے پاؤں کا اب کیا حال ہے؟
 
بہت برا حال تھا لیکن مجھے اچانک یاد آیا کہ مجھے کچھ ورزشیں‌بھی آتی ہیں‌جو کہ خاص طور پر پیر کے درد کے لیے ہی ہوتی ہے ۔ ان فیکٹ یہ ورزش نہیں‌ہوتی بلکہ پٹھوں‌کے کھنچاؤ کے کچھ طریقے ہیں‌بس وہ کئے ہیں‌تو پونسٹان فورڈ سے جان چھوٹی ہے لیکن لگتا ہے کچھ عرصہ تک مستقل کرنا پڑے گا کیونکہ چھوڑ دینے سے تکلیف واپس ہوتی ہے بے شک اتنی نہ سہی لیکن ہو جاتا ہے درد پھر ۔ خاک دوا خدا حکیم ۔ یادداشت بروقت واپس آگئی میری ۔:biggrin:
 
شمشاد

لائبریرین
او ہو تو یاد داشت کا مرض بھی لاحق ہے۔ اس کے لیے بادام کھایا کریں لیکن خود خرید کر تبھی افاقہ بھی ہو گا۔

اور ہم جیسے بھائیوں کو گاجر کا حلوہ کھلا دیں، دعائیں دیں گے۔ اس سے بھی بہت افاقہ ہوتا ہے۔ آزمودہ نسخہ ہے۔
 
یادداشت واپس اس لیے آئی کہ ای ایم جی ٹیسٹ ہوا جس میں‌ بجلی کے جھٹکے لگا کر چیک کرتے ہیں پٹھوں‌کو :surprise: اﷲ کا شکر ہے وہ بھی ٹھیک ہے ۔ بس ڈاکٹر نے ایک گھنٹہ واک بتائی ہے دوا کوئی نہیں‌ اور گاجر کا حلوہ بھی نہیں‌ کیونکہ اس سے وزن بڑھ جائے گا اور آپ تو جانتے ہی ہیں‌کہ میں‌کتنی ہیلتھ کانشس ہوں‌ ۔ اس لیے اپنے ساتھ ساتھ سب بہن بھائیوں کے وزن بھی قابو میں‌کرکے رکھتی ہوں ۔:battingeyelashes:
 
شمشاد

لائبریرین
تو اس کا مطلب ہے آپ کی یاد داشت واپس لانے کےلیے بجلی کے جھٹکے ضروری ہیں۔
آجکل پاکستان مت جائیے گا۔ وہاں لوڈ شیڈنگ کا دورانیا بارہ گھنٹے تک بڑھ چکا ہے۔ پھر آپ کو بجلی کے جھٹکے کیسے لگائیں گے۔
اور یہ کون سا ڈاکٹر ہے جو کہتا ہے کہ گاجر کا حلوہ کھانے سے وزن بڑھ جاتا ہے۔ ہم نے تھوڑا تھوڑا سا ہی تو کھانا ہے روزانہ۔ کوئی ایک ہی دن میں تھوڑا ہی ختم کر دینا ہے۔ آپ بنائیں، ہم پیدل چل چل کر وزن کو قابو میں ہی رکھیں گے۔ فکر نہ کریں۔
 
اس دھاگے کے ایک ہزار مراسلات کب پورے ہوں گے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
تا آپ کیا سمجھتی ہیں کہ ایک ہزار مراسلے پورے ہونے کے بعد اس کو تالا لگ جائے گا، تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔ چابی میرے پاس ہے اور جب تک گاجر کا حلوہ نہیں بنے گا، تالا نہیں لگے گا۔
 
ملائکہ

محفلین
تا آپ کیا سمجھتی ہیں کہ ایک ہزار مراسلے پورے ہونے کے بعد اس کو تالا لگ جائے گا، تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔ چابی میرے پاس ہے اور جب تک گاجر کا حلوہ نہیں بنے گا، تالا نہیں لگے گا۔

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

یہ چچا جی ہے یہاں ایسا کوئی کام نہیں جو انکی نظر میں نہ ہو;)
 
ملائکہ

محفلین
اچھا ہوا تم آگئیں‌، دیکھو کیسے پیچھے پڑے ہوئے ہیں‌گاجر کے حلوے کے دل چاہ رہا ہے کہ انہیں‌ گجر :)rollingonthefloor:) کا حلوہ بنا دوں‌ ۔

:eek: :eek: :eek: :eek:

لو دسو کوئی انھیں بتائے کہ میں اور چچا جی ایک ہی ٹیم میں ہیں۔

تو کب بن رہا ہے گاجر کا حلوہ:devil:
 
شمشاد

لائبریرین
اب یعنی کہ آپ میری بھتیجی کو میرے خلاف اکسانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا۔
خوش رہو بھتیجی۔ میں حصے کا آدھا حلوہ تمہیں دوں گا۔
 
ندیم عامر

محفلین
کھویا

دودھ کو ئی 2 ،3 کلو لیں لین
اس کو آگ پر بھر پور گر م کر لیں
اب اس میں ایک عدد سڑرون نچھوڑ دیں
اب دودھ دو حصو ں میں تقسیم ہو جایے گا
پا نی اور وائٹ کریم میں
اب ململ کے کپڑے سے پا نی نکا ل لیں اور وہ وائٹ کر یم جو ہے اس کو
پا نی میں اسی کپڑے کے اندر دھو لیں تا کے کٹھا س نکل جائے
یہ آپ کا کھویا تیا ر ہے
 
محمدصابر

محفلین
واہ ندیم عامر صاحب کھویا تو بنا دیا۔ اب جس چیز میں ڈالنا ہے وہ بھی بنا ہی ڈالیے۔ یعنی گاجر کا حلوہ۔ لیکن خیال رکھیے گا کہ اسے کھانے والوں ایک فوج ہے جو انتظار کر رہی ہے۔
 
ماوراء

محفلین
خواتین و حضرات، یہ دھاگہ کب تک چلے گا۔۔جب جب میری اس پر نظر پڑتی ہے، گاجر کا حلوہ یاد آ جاتا ہے۔ لگتا ہے بنانا ہی پڑے گا۔ :(
 
شمشاد

لائبریرین
خواتین و حضرات، یہ دھاگہ کب تک چلے گا۔۔جب جب میری اس پر نظر پڑتی ہے، گاجر کا حلوہ یاد آ جاتا ہے۔ لگتا ہے بنانا ہی پڑے گا۔ :(

اللہ تمہارا بھلا کرے تم ہی بنا کر لے آؤ۔ دعائیں دوں گا۔ پتہ ہے امتحان میں امتیازی نمبروں سے پاس ہو گی۔
 
ماوراء

محفلین
میں تین، چار دن سے یہ دھاگہ دیکھ رہی ہوں۔۔اور حلوہ اتنا کھانے کو دل کر رہا ہے۔۔امی کو کہا ہے تو کہتی ہیں، کچھ دن بعد بنائیں گی۔ :(
لیکن کل مجھے چھٹی ہے۔۔ انشاءاللہ بناتی ہوں۔ کل پاکستانی دکان سے کھویا بھی لے کر آتی ہوں۔ اگر مل گیا تو۔۔!
آپ بس دعائیں دیتے رہیں۔ :grin:
 
Top