گاجر کا حلوہ کیسے بناتے ہیں

خرد اعوان

محفلین
اللہ خیر کرئے کیا ہو گیا؟ میں مزاج پرسی کو آیا ہوں۔

کچھہ سال پہلے روڈ ایکسیڈینٹ ہوا تھا لیکن کوئی فریکچر نہیں تھا اس لیے ڈاکٹر کے کہنے پر بھی فزیو تھیراپی نہیں‌کروائی تھی ۔ اب اگر زیادہ سرد علاقوں میں‌جائیں اور برابر کئیر نہ کروں تو الٹا پیر جو زخمی ہوا تھا اس میں‌شدید تکلیف ہوتی ہے ۔ بس اس سال بھی گرمی سے پریشان ہو کر ٹھنڈے شہروں کا رخ‌کیا تھا اور بس بد احتیاطی کی کرشمہ سازی بھگت رہی ہوں‌۔ بہت تکلیف ہے ۔ اب بس گھر سے باہر دھوپ لگانا پڑے گی لیکن یہاں تو یہ بھی ممکن نہیں‌ہے ۔ ہمارے پاس روف ہے لیکن اردگرد والوں‌کے پاس بھی تو روفس ہیں :grin: یہاں تو بے پردگی پر لعنتیں‌ایسی پڑیں‌گی کہ اس سے بہتر ہے گھر میں‌ہی رہیں‌۔
 
شمشاد

لائبریرین
بڑوں کی بات نہ ماننے کی سزا تو ملنی ہی تھی۔ لیکن اس کا کوئی مستقل علاج نہیں ہے کیا؟

کتنی بار منع کیا تھا کہ سڑک پر مت کھیلا کرو۔
 
خرد اعوان

محفلین
بڑوں کی بات نہ ماننے کی سزا تو ملنی ہی تھی۔ لیکن اس کا کوئی مستقل علاج نہیں ہے کیا؟

کتنی بار منع کیا تھا کہ سڑک پر مت کھیلا کرو۔

توبہ سڑک پر تھوڑی کھیل رہی تھی ۔ رکشہ والے کیسے کٹ مارتے ہیں‌ ایک رکشہ نے کٹ مارا اسے بچانے کے لیے گاڑی موڑی تو بس نے کار کر ٹکر ماری اور کار کو جو حشر ہوا تو لوگ سمجھے کہ میں اور میری بہن دونوں فوت ہو گئے ہوں‌گے لیکن زندہ دیکھ کر لوگ خوشی سے چیخنے لگے " ارے یہ تو زندہ ہیں‌۔" :laughing: وہ لمحے بھولتے نہیں‌ہیں‌۔ خیر اس سے بھی زیادہ مزے کی بات یہ ہے کہ ہمارے ایک کزن اسی روڈ سے ہمارے گھر آرہے تھے اور انہوں نے ایکسیڈینٹ دیکھ کر کار موڑ کو دوسرے راستے سے گھر پہنچے ۔ جب انہیں‌معلوم ہوا کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا تو بولے ارے کار تمہاری کار کا ایکسیڈینٹ تو بالکل جیسے فلموں میں‌ہوتا ہے ویسے ہوا تھا اسی لیے ہم نے سوچا اتنا برا ایکسیڈینٹ ہے راستہ صاف ہوتے وقت لگے گا تو راستہ ہی بدل لیا تھا ۔

علاج اس کا اب شاید صرف پرہیز ہے مطلب اگر کسی سرد جگہ جائیں تو فٹ کو اچھی طرح‌کور کرکے رکھوں‌۔ اور سوچ رہی ہوں‌کہ ایک بار فزیو کے پاس وزٹ کرہی لوں ۔پہلے یہ سوچ کر تھیراپی نہیں‌کروائی تھی کہ پندرہ دن کون لگاتار جائے ۔ لیکن اب سنجیدگی سے سوچنا پڑے گا ۔ ویسے گرمیوں میں‌کوئی پرابلم نہیں ہوتا ہے ۔ الحمداللہ
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ بہتر کرے، دعا ہی کر سکتے ہیں۔

کوشش کر کے ڈاکٹر کی بات مان ہی لیں۔ اسے تھوڑے سے پیسے مل جائیں گے، آخر اس نے بھی تو گھر کا خرچہ چلانا ہے۔
 
توبہ سڑک پر تھوڑی کھیل رہی تھی ۔ رکشہ والے کیسے کٹ مارتے ہیں‌ ایک رکشہ نے کٹ مارا اسے بچانے کے لیے گاڑی موڑی تو بس نے کار کر ٹکر ماری اور کار کو جو حشر ہوا تو لوگ سمجھے کہ میں اور میری بہن دونوں فوت ہو گئے ہوں‌گے لیکن زندہ دیکھ کر لوگ خوشی سے چیخنے لگے " ارے یہ تو زندہ ہیں‌۔" :laughing: وہ لمحے بھولتے نہیں‌ہیں‌۔ خیر اس سے بھی زیادہ مزے کی بات یہ ہے کہ ہمارے ایک کزن اسی روڈ سے ہمارے گھر آرہے تھے اور انہوں نے ایکسیڈینٹ دیکھ کر کار موڑ کو دوسرے راستے سے گھر پہنچے ۔ جب انہیں‌معلوم ہوا کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا تو بولے ارے کار تمہاری کار کا ایکسیڈینٹ تو بالکل جیسے فلموں میں‌ہوتا ہے ویسے ہوا تھا اسی لیے ہم نے سوچا اتنا برا ایکسیڈینٹ ہے راستہ صاف ہوتے وقت لگے گا تو راستہ ہی بدل لیا تھا ۔

علاج اس کا اب شاید صرف پرہیز ہے مطلب اگر کسی سرد جگہ جائیں تو فٹ کو اچھی طرح‌کور کرکے رکھوں‌۔ اور سوچ رہی ہوں‌کہ ایک بار فزیو کے پاس وزٹ کرہی لوں ۔پہلے یہ سوچ کر تھیراپی نہیں‌کروائی تھی کہ پندرہ دن کون لگاتار جائے ۔ لیکن اب سنجیدگی سے سوچنا پڑے گا ۔ ویسے گرمیوں میں‌کوئی پرابلم نہیں ہوتا ہے ۔ الحمداللہ
اللہ تعالیٰ کا شکرہے کہ آپ کی جان بچ گئی۔ آئندہ ہر چیز میں احتیاط کریں۔ باقی فزیوتھراپی اگر ضروری ہے تو اس میں دیر نہ کریں جان ہے تو جہان ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔ آمین
 
شمشاد

لائبریرین
شکر ہے اسی بہانے سولنگی صاحب واپس تو آئے۔

ارے بھائی جی وہ حلوے کا کیا ہوا؟ گاجر کے حلوے کا۔
 
لگتا ہے حلوہ ختم ہو گیا ہے دوبارہ کچھ اور بنوانا چاہ رہے ہیں۔

ابھی تو ہم دیکھ رہے ہیں کہ حلوہ بنانے میں کونسی بہن پہل کررہی ہے؟ باقی موسم تو واقعی ختم ہوگیا اب کوئی نئی ترکیب پوچھنی چاہیے اور خود رفو چکر۔۔۔
 
شکر ہے اسی بہانے سولنگی صاحب واپس تو آئے۔

ارے بھائی جی وہ حلوے کا کیا ہوا؟ گاجر کے حلوے کا۔

وہ شمشاد بھائی گاجریں ملتی ہیں تو دودھ نہیں ملتا جب دودھ ملتا ہے تو گاجریں ختم اور دونوں آجائیں تو چینی نہیں ہوتی اب بتائیں میں کیا کروں۔ بس اب تو انتظار کوئی آئے اور حلوہ ایک دو کلو ساتھ لے آئے۔
مہمان کے لئے ایک فارمولا بنا رہاہوں۔
جب آؤگے تو کیا لے کر آؤگے اور جب جاؤگے تو کیا دیکر جاؤگے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب تو کچھ بھی ہو جائے لیکن گاجر کا حلوہ ضرور بنے گا۔ بہنوں ظہور بھائی بہنوں کے آسرے پر مت رہیے گا۔ میں بنا کر کھلاؤں گا آپ کو گاجر کا حلوہ۔

ویسے اس دوران اگر کوئی اور ترکیب پوچھ لی جائے تو مضائقہ نہیں ہے۔
 
زینب

محفلین
سولنگی بھائی ہم سے اتنا بڑا دھوکہ آپ کو مہنگا پڑے گا اب دیکھیے گا جو ہم آپ کو کوئی ترکیب بتا گئے تو۔حد ہو گئی ترکیب پوچھ کے جو گئے تو آج مہینے بعد واپس آئے ہیں
 
زینب

محفلین
تو ہم کون سا اب کوئی نئی ترکیب بتانے والے ہیں۔پوچھیئں گے تب بھی نہیں بتایئں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
خرد اعوان

محفلین
اب تو کچھ بھی ہو جائے لیکن گاجر کا حلوہ ضرور بنے گا۔ بہنوں ظہور بھائی بہنوں کے آسرے پر مت رہیے گا۔ میں بنا کر کھلاؤں گا آپ کو گاجر کا حلوہ۔

ویسے اس دوران اگر کوئی اور ترکیب پوچھ لی جائے تو مضائقہ نہیں ہے۔

جناب ترکیب تو پوچھی جا سکتی ہے لیکن اب میں‌نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کوئی بھی ترکیب پوچھے گا تو اس تھریڈ میں‌نہیں‌بتاؤنگی بلکہ ایک نیا دھاگہ شروع کرکے اس میں لکھ دوں گی ۔ کیونکہ یہاں تو وہی رواج ہے " جو بولے وہی کنڈا کھولے "۔
:rollingonthefloor: :laughing: :grin: ;) :) :noxxx: :shameonyou:
 
خرد اعوان

محفلین
وہ شمشاد بھائی گاجریں ملتی ہیں تو دودھ نہیں ملتا جب دودھ ملتا ہے تو گاجریں ختم اور دونوں آجائیں تو چینی نہیں ہوتی اب بتائیں میں کیا کروں۔ بس اب تو انتظار کوئی آئے اور حلوہ ایک دو کلو ساتھ لے آئے۔
مہمان کے لئے ایک فارمولا بنا رہاہوں۔
جب آؤگے تو کیا لے کر آؤگے اور جب جاؤگے تو کیا دیکر جاؤگے۔

دعا کریں‌کے مجھ جیسے مہمان نہ ہوں‌ورنہ ان کا جواب ہوگا کہ جب آئیں گے تو امید لیکر آئیں‌گے ( ڈنر کی ) اور جب جائیں گے تو دعا دے کر جائیں‌گے ۔( اگلی بار اور زیادہ اچھا کھانا کھلانے کی )۔ :biggrin:
 
Top