یہ بچی نہیں ہے، پوری نانی اماں ہے۔
ویسے یہ گاجر کی کھیر کیسے بناتے ہیں؟ اس کی ترکیب تو لکھیں۔
اگر نانی ہے تب بھی چھوڑ دیں ۔ اب بھلا کوئی نانی اماں سے اس عمر میں حلوہ بنوا کر کھاتا اچھا لگے گا ۔ صرف زبان کے چسکے کے لیے نانی اماں کو کیا تکلیف دینا ۔
گاجر کی کھیر جیسے کھیر بنتی ہے ویسے ہی بنتی ہے بس گاجریں ڈال دیتے ہیں ۔ یعنی دودھ ابلنے رکھ دیا اتنی دیر میںچاول بھیگ گئے ۔ ابلتے دودھ میں چاول ڈال دیئے ، جب چاول پھول جاتے ہیںتو کش کی ہوئی گاجریں شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر پکاتے ہیں ۔ جب دونوں چیزیں اچھی طرحگل جاتی ہیںتو اس میںشکر اور پسی الائچی ملا دیتے ہیں ۔ اگر چاہیں تو زعفران ، کھویا اور بادام پستے بھی ڈال سکتے ہیں ۔ یہ ذائقہ پر منحصر ہے ۔
اسی طرحہم لوگ لوکی کی کھیر میں چاول کی جگہ ساگودانہ استعمال کرتے ہیں۔ لوکی کو کش کرکے ابلتے ہوئے دودھ میں ساگودانے کے ساتھ پکا لیتے ہیںجب ساگو دانے کا دانہ گل جاتا ہے تو شکر ، کھویا ، پسی الائچی اور ہلکا سا گرین فوڈ کلر بھی ڈال دیتے ہیں۔ سرونگ بولز میںنکال کر اس پر گرائینڈ کئے ہوئے پستے چھڑک دیتے ہیں ۔ ہر طرف ہریالی کا منظر ہوتاہے ۔