گاجر کا حلوہ کیسے بناتے ہیں

خرد اعوان

محفلین
بڑی بات ہے کہ اپنے آپ کو نکمہ مان لیا۔ کہیں اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ آئندہ کسی بھی کام کو نہ کہا جائے۔

میں خود احتسابی کے دور سے گزر رہی ہوں‌ ۔:grin:

کام پر منحصر ہے کہنے کو کہہ دیں نصیب میں‌ہوگا تو ہو جائے گا ۔ ویسے آج کل میں‌توکل کے بارے میں‌بھی غور و غوض کر رہی ہوں‌۔:battingeyelashes:
 

شمشاد

لائبریرین
پھر میرا خیال ہے بعد میں جو آپ نے توکل اللہ کہنا ہے تو پہلے ہی کوئی اور دروازہ دیکھ لیتے ہیں۔

آپ کی پیشکش کا شکریہ۔
 

خرد اعوان

محفلین
پھر میرا خیال ہے بعد میں جو آپ نے توکل اللہ کہنا ہے تو پہلے ہی کوئی اور دروازہ دیکھ لیتے ہیں۔
آپ کی پیشکش کا شکریہ۔


انگور اتنے بھی کھٹے نہیں‌ہیں سر ۔ ویسے آپ سے کون جیت سکتا ہے ۔ سرینڈر ۔ کام اگر لکھت پڑھت کا ہوا تو کوئی مسئلہ نہیں‌ہے لیکن فرمائشی پروگرام کچن سے متعلق آج کل بند ہیں‌ بوجہ علالت ۔ اس کے لیے پیشگی معذرت ۔
 

شمشاد

لائبریرین
انگور تو میٹھے ہی ہیں، ابھی شام کو ہی لایا تھا۔ کالے والے بڑے والے، خیر لکھت پڑھت کرنے والے اراکین کی آجکل بہت زیادہ ضرورت ہے۔

ابھی شگفتہ کو ذ پ کر کے بتاتا ہوں کہ آپ کی خدمات سے فوراً فائدہ اٹھایا جائے۔
 

زونی

محفلین

کیا گاجر کا حلوہ بن گیا یہاں یا میری خدمات کی بھی ضرورت ھے کسی کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:battingeyelashes:
 

شمشاد

لائبریرین
کہاں بنا؟ وہ تو تھوڑا سا عمران بھائی لائے تھے۔

تمہارا انتظار ہو رہا ہے کہ تم بنا کر لاؤ۔
 

زونی

محفلین
اوہو شمشاد بھائی ابھی کچھ دن پہلے ہی بنایا تھا ، پہلے بتانا تھا ، اب تو گاجریں بھی چلی گئیں شاید :(
 

شمشاد

لائبریرین
میری امی کھویا ڈال کے بناتی ہیں ، بہت اچھا بنتا ھے ، میں ان سے پوچھ کر لکھونگی ترکیب انشاللہ ۔:happy:

خیر سے آپ نے سن 1901ء میں ترکیب لکھنے کا ذکر تو کیا تھا، تو تب سے کیا موقع ہی نہیں ملا امی سے بات کرنے کا؟

سب نکمی بہنیں ہیں۔ کام کی نہ کاج کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آگے خود ہی لکھ لو جو بھی لکھنا چاہو۔
 

زونی

محفلین
گاجر کا حلوہ ؛




اجزاء ۔


1۔ گاجریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کلو ( کش کر کے تقریباً ایک کلو رہ جائیں گی )

2۔ چینی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تقریباً ایک پاؤ‌یا حسب ذائقہ جتنا آپ میٹھا چاہیں ۔

3۔ کھویا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پاؤ

4۔ دیسی گھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تقریباً ایک پاؤ

5۔ انڈے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو سے تین اور اوپر گارنشنگ کیلئے جتنے آپ چاہیں ۔

6۔ سبز الائچی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ یا چار سے چھ عدد


ترکیب ؛


گاجروں کو صرف کش کر لیں :grin: ایک دیگچی میں گھی ڈالیں اور اس میں ان کو فرائی کر لیں ساتھ میں الائچی بھی ڈال دیں، جب گاجریں کچھ گل جائیں تو چینی شامل کر لیں ، اور مکمل گل جانے تک پکائیں تاکہ چینی کا پانی بھی خشک ہو جائے ،
اب ایک پین میں کھویا لے کر اسے چولہے پہ تھوڑا نرم کریں اور ساتھ میں دو سے تین انڈے توڑ‌کر ڈالیں ، ان دونوں کو مکس کر کے گاجروں والے پین میں ڈال دیں یا گاجریں اس پین میں ڈال دیں ، یہ آپکی اپنی مرضی اور منشاء پہ ھے :grin:
اب کھویے اور انڈوں کو گاجروں میں اچھی طرح‌مکس کر کے تھوڑی دیر کیلئے دم پہ رکھ دیں ، جب حلوہ گھی چھوڑ‌ دے تو اتار لیں اور کھانے کیلئے پیش کریں ، اور مجھے بلانا نہ بھولیں :cool:
 

زونی

محفلین

ایک بات لکھنا بھول گئی کہ ابلے ہوئے انڈوں سے گارنش کر کے پیش کریں ، اور انڈوں کو چھری سے کاٹ‌کے رکھنا ھے ثابت نہیں :biggrin:
 

زونی

محفلین

اسی طرح‌سے لوکی کا حلوہ بھی بنتا ھے لیکن اس میں دودھ کا اضافہ کیا جاتا ھے کیونکہ لوکی کو دودھ میں گلانا پڑتا ھے ۔ :battingeyelashes:
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے آج تمہیں فرصت تو ملی۔

اب پکا کر کب لائیں گی؟ اس کی تصویر ہی لگا دیں۔
 

زونی

محفلین

شمشاد بھائی ابھی تک یہ ترکیب مجھے خود بنانے کی توفیق نہیں ہوئی :(
امی ہی بناتی ہیں میٹھی چیزیں ، جس دن بنایا تو یہاں پیش کر دونگی انشاللہ :battingeyelashes:
 

زونی

محفلین
اس کا مطلب ہے میں نے یہ جو اوپر لکھا تھا، سچ ہی لکھا تھا۔





اوہو شمشاد بھائی میٹھی چیزوں کی بات کی تھی ، امی کو میٹھی چیزوں کا کافی شوق ھے تو وہ میرے بنانے سے پہلے ہی بنا لیتی ہیں اور مجھے موقع ہی نہیں ملتا ۔ :(
اب تو مجھے بنا کے ہی لانا پڑے گا حلوہ :drooling:
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا بہانہ ہے۔
اتنا نہیں کہ کبھی خود کوئی میٹھی چیز بنا کر اپنی ماما سے شاباش ہی وصول کر لو۔
 

خرد اعوان

محفلین
اس کا مطلب ہے میں نے یہ جو اوپر لکھا تھا، سچ ہی لکھا تھا۔

نہیں‌کچھ سچ نہیں لکھا تھا ۔ کرلو گل میں تو نائنتھ کلاس میں‌تھی جب سے کھانا پکا رہی ہوں‌ ۔ یہ الگ بات ہے کہ بحالت مجبوری کوکنگ شروع کی تھی ۔ لیکن یہ آپ اپنے جلے دل کے پھپھولے یہیں پھوڑنے کے لیے آتے ہیں‌ ؟:thumbsdown:
 

شمشاد

لائبریرین
نائنتھ کلاس میں‌تھی جب سے کھانا پکا رہی ہوں‌ ---- تو کیا ابھی تک نہیں پکا؟

ویسے وہ تو میں نے زونی کو مشورہ دیا تھا، آپ نے اپنے اوپر کیوں لے لیا؟
 

خرد اعوان

محفلین
اوہو شمشاد بھائی میٹھی چیزوں کی بات کی تھی ، امی کو میٹھی چیزوں کا کافی شوق ھے تو وہ میرے بنانے سے پہلے ہی بنا لیتی ہیں اور مجھے موقع ہی نہیں ملتا ۔ :(
اب تو مجھے بنا کے ہی لانا پڑے گا حلوہ :drooling:

ترکیب لکھ دی یہی کافی ہے ۔ اب جوش میں‌مت آؤ ۔ ہوش میں آؤ ۔ وہ سولنگی بھائی کدھر گئے ۔ ترکیب پوچھ کر خود ہی گواچ گئے ۔ انہوں نے یہی پوچھا تھا کہ " گاجر کا حلوہ کیسے بناتے ہیں ۔" بس تو بنانے کی ترکیبوں‌کی لائن لگ گئی ہے ۔ اب بنا کر وہ خود بتائیں گے کہ کون سی ترکیب کول ہے ۔ نوا پھوہاڑا ۔:noxxx:
 

خرد اعوان

محفلین
نائنتھ کلاس میں‌تھی جب سے کھانا پکا رہی ہوں‌ ---- تو کیا ابھی تک نہیں پکا؟

ویسے وہ تو میں نے زونی کو مشورہ دیا تھا، آپ نے اپنے اوپر کیوں لے لیا؟

زونی لڑکی نہیں‌ہے کیا ؟؟؟ اگر ہے تو اسے جو کچھ بھی کہا جائے گا مجھے لگے گا کہ مجھےکہا گیا ہے ۔ دراصل میں‌بہت حساس طبیعت کی مالک ہوں :praying: اور خاص طور پر بات جب اپنی صنف کی آجائے تو بس کیا کروں کنٹرول ہی نہیں‌ہوتا ۔:talktothehand:
 
Top