گلگت بلتستان کے سفر کا پلان

ابھی فیصلہ نہیں ہو پا رہا کہ کن تاریخوں پر چاہیئے۔ یہ فائنل ہو تو پھر بتاتا ہوں

بنا ڈرائیور تو پاکستان میں ان کو ڈر لگتا ہے گاڑی دیتے ہوئے۔

بغیر ڈرائیور کے بھی دستیاب ہو جائے گی- آپ بتلا دیجئیے گا ویسے آپکے ارادہ کس گاڑی کے لئے 4*4 وغیرہ یا کرولا ، سوک وغیرہ بھی چلے گی؟
 
زیک

مسافر
بغیر ڈرائیور کے بھی دستیاب ہو جائے گی- آپ بتلا دیجئیے گا ویسے آپکے ارادہ کس گاڑی کے لئے 4*4 وغیرہ یا کرولا ، سوک وغیرہ بھی چلے گی؟
پلان میں صرف نلتر جیپ والا علاقہ ہے۔ راما میڈوز تک تو شاید کار جا سکتی ہے اور فیری میڈوز کے لئے تو لوکل جیپ لینی پڑتی ہے۔ بابوسر کی سڑک بھی کاروں کے لئے کھل جاتی ہے۔

لہذا کار بھی چلے گی لیکن انجن میں کچھ جان ہو۔
 
آخری تدوین:
پلان میں صرف نلتر جیپ والا علاقہ ہے۔ رانا میڈوز تک تو شاید کار جا سکتی ہے اور فیری میڈوز کے لئے تو لوکل جیپ لینی پڑتی ہے۔ بابوسر کی سڑک بھی کاروں کے لئے کھل جاتی ہے۔

لہذا کار بھی چلے گی لیکن انجن میں کچھ جان ہو۔

یاز بھائی پھر تو 2010 کے بعد کی کرولا جی ایل آئی، ایکس ایل آءی یا ہنڈا سیوک وغیرہ کوئی بھی چلے گی آرام سے- ہے ناں؟ تاہم 15 کے بعد کی ہو جائے تو زیادہ مناسب رہے گا-
 
یاز

محفلین
یاز بھائی پھر تو 2010 کے بعد کی کرولا جی ایل آئی، ایکس ایل آءی یا ہنڈا سیوک وغیرہ کوئی بھی چلے گی آرام سے- ہے ناں؟ تاہم 15 کے بعد کی ہو جائے تو زیادہ مناسب رہے گا-
سِوِک بھی چل سکتی ہے، لیکن کرولا زیادہ بہتر رہے گی۔ اور اگر بی آر وی ہو سکے تو سب سے بہتر رہے گی۔
 
سِوِک بھی چل سکتی ہے، لیکن کرولا زیادہ بہتر رہے گی۔ اور اگر بی آر وی ہو سکے تو سب سے بہتر رہے گی۔
بنیادی طور پہ تو ایم پی وی ہے، تاہم شکل شباہت کراس اوور جیسی ہے۔
پاکستان میں اس کے دو اہم فوائد ہیں، بلکہ تین
گراؤنڈ کلیرنس 8 انچ ہے۔
چھ یا سات سیٹر ہے۔
ریئر اے سی وینٹ بھی ہے۔

بی آر وی تھوڑی مشکل ہو جائے لیکن پتہ کروا لیتا ہوں تاہم کرولا تو با آسانی دستیاب ہو جائے جب مرضی زیک بھائی چاہیں-
 
زیک

مسافر
بنیادی طور پہ تو ایم پی وی ہے، تاہم شکل شباہت کراس اوور جیسی ہے۔
پاکستان میں اس کے دو اہم فوائد ہیں، بلکہ تین
گراؤنڈ کلیرنس 8 انچ ہے۔
چھ یا سات سیٹر ہے۔
ریئر اے سی وینٹ بھی ہے۔
منی وین؟

گراؤنڈ کلیئرنس کا تو فائدہ ہو گا۔ البتہ ہم تین ہی ہیں تو زیادہ سیٹوں کا کوئی فائدہ نہیں
 
یاز

محفلین
منی وین؟

گراؤنڈ کلیئرنس کا تو فائدہ ہو گا۔ البتہ ہم تین ہی ہیں تو زیادہ سیٹوں کا کوئی فائدہ نہیں
کیٹیگری ملٹی پرپز وین والی ہے۔۔ ستم یہ کہ سوزوکی کا کیری ڈبہ بھی اسی قبیل میں آتا ہے۔
تاہم بی آر وی کا حلیہ کافی بہتر ہے اور کراس اوور سے مشابہ ہے۔
images
 
Top