گلگت بلتستان کے سفر کا پلان

زیک

مسافر
پلان نمبر 3
اگر جہاز پر سکردو جایا جائے اور وہاں سے دیوسائی اور فیری میڈوز جایا جائے لیکن ہنزہ اور خنجراب کو ڈراپ کر دیا جائے تو بہترین پلان کیا ہو گا؟

یاز و دیگر محفلین؟
 
یاز

محفلین
پلان نمبر 3
اگر جہاز پر سکردو جایا جائے اور وہاں سے دیوسائی اور فیری میڈوز جایا جائے لیکن ہنزہ اور خنجراب کو ڈراپ کر دیا جائے تو بہترین پلان کیا ہو گا؟

یاز و دیگر محفلین؟
دیوسائی اور فیئری میڈوز ہی جانا ہے تو سکردو کی بجائے گلگت کیوں نہیں چلے جاتے؟
سکردو جانے کو ترجیح اس صورت میں دی جا سکتی تھی کہ اگر سکردو سے آگے کی سیر یا ٹریکنگ کا پلان ہو۔ جیسے مشہ بروم بیس کیمپ، ہوشے ویلی یا خپلو وغیرہ۔
نیز یہ کہ میرے ذاتی خیال میں خنجراب اور ہنزہ کو ڈراپ کرنا پلان کے ساتھ زیادتی ہو گی۔

ویسے میں ذاتی طور پر ہوائی سفر کے حق میں نہیں۔ وجہ وہی کہ آدھی سیر تو بائے روڈ سفر میں ہی ہو جاتی ہے۔ مزید یہ کہ ہوائی سفر میں فلائٹس کا ایک یا ایک سے زیادہ دن کے لئے کینسل یا ڈیلے ہو جانا بھی ممکن ہے۔ خصوصاً بارشوں کے موسم میں۔
 
آخری تدوین:

شاہد شاہ

محفلین
لیکن میں ذاتی طور پر ہوائی سفر کے حق میں نہیں۔ وجہ وہی کہ آدھی سیر تو بائے روڈ سفر میں ہی ہو جاتی ہے۔ مزید یہ کہ ہوائی سفر میں فلائٹس کا ایک یا ایک سے زیادہ دن کے لئے کینسل یا ڈیلے ہو جانا بھی ممکن ہے۔ خصوصاً بارشوں کے موسم میں۔
نیز رستہ کافی خراب ہے
 
زیک

مسافر
رہنے دیں زیک بھائی 20-25 ڈالرز کی کتب کے پیسے پورنے کرنے کے پیچھے سیرئس ہو کر کیوں 2000-2500 ڈالرز خرچ کرنے پر تُلے ہیں۔;):D
انٹرنیٹ پر اب (پاکستان کے علاوہ) کافی مواد ہے لیکن میں اب بھی ٹریول گائیڈز کو بھی فائدہ مند سمجھتا ہوں
 
زیک

مسافر
میرے ذاتی خیال میں خنجراب اور ہنزہ کو ڈراپ کرنا پلان کے ساتھ زیادتی ہو گی۔
پھر وہی پلان ٹھیک ہے۔

ناران یا بٹاکنڈی؟

فیری میڈوز یا بیال کیمپ؟ سنا ہے اب بیال کیمپ میں بھی ہوٹل وغیرہ ہیں۔ فیری میڈوز سے بیال تک کی ہائک چھوٹی اور آسان ہے۔ بیال دو راتیں رہنے سے ننگا پربت بیس کیمپ تک ہائک آسان ہو جائے گی۔
 
اپنے پلان اور پسند یا ترجیحات کی بابت آپ یقیناً بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔ تاہم اگر میں نے اپنا پلان بنانا ہوتا تو یقیناً ہنزہ اور خنجراب سائیڈ کو ترجیح دیتا۔
بٹاکنڈی بہتر آپشن ہو سکتی ہے، اگر پہلے سے ہوٹیل میں بکنگ ہو سکے تو۔ کیونکہ وہاں گنتی کے ہوٹیل موجود ہیں۔ شان گیسٹ ہاؤس شاید سب سے زیادہ مشہور ہے۔
خیال رہے کہ ناران وغیرہ میں بھی بے تحاشا رش ہو گا کیونکہ سیزن اپنی پیک پہ ہو گا۔ اور اگر اس سال سیزن سے پہلے مانسہرہ تک ایکسپریس وے کھل گئی تو رش کے تمام ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔ ایسے میں ہوٹل ملنا کچھ مشکل یا بہت مہنگا بھی ہو سکتا ہے۔ایک اور آپشن ناران سے پہلے کاغان وغیرہ میں رک جانا بھی ہے۔

بیال یا فیئری میڈوز میں سے میں فیئری میڈوز میں رہنے کا ہی مشورہ دوں گا۔ ایک تو یہ کہ فیئری میڈوز میں رش اور رونق ہو گی۔ دوسرے یہ کہ آپ فیئری میڈوز سے بھی بیس کیمپ تک جا کے آسانی سے واپس آ سکتے ہیں۔
 
شاہد شاہ

محفلین
فیری میڈوز یا بیال کیمپ؟ سنا ہے اب بیال کیمپ میں بھی ہوٹل وغیرہ ہیں۔ فیری میڈوز سے بیال تک کی ہائک چھوٹی اور آسان ہے۔ بیال دو راتیں رہنے سے ننگا پربت بیس کیمپ تک ہائک آسان ہو جائے گی۔
فیری میڈوز میں تو ٹینٹ لگا نا پڑے گا
 
زیک

مسافر
موسم کیسا ہوتا ہے وہاں جولائی میں؟

ہنزہ میں کریم آباد کا درجہ حرارت تو نہیں ملا لیکن پاس ہی علی آباد میں وکیپیڈیا کے مطابق جولائی میں اوسط30 ڈگری تک ہوتا ہے۔ یہ تو بہت گرم ہے۔

ہائیکنگ کے لئے تو مجھے 10 ڈگری اچھا لگتا ہے اور 20 پر تو گرمی لگنی شروع ہو جاتی ہے۔
 
خنجراب، دیوسائی، ناران اور فیئری میڈوز کے علاوہ ہر جگہ گرمی ہو گی.
 
Top