گلگت بلتستان کے سفر کا پلان

ابھی گرمیوں میں نیوزی لینڈ گیا تھا۔ اچھا موسم تھا
اگلی گرمیوں میں آسٹریلیا سے ہو کر آئیں اور بالخصوس میلبرن ٹیسٹ دیکھنے جائیے گا یا پھر آسٹریلین اوپن کا میچ - مکمل تو نہیں البتہ
ہماری مئی کی گرمی کا احساس ضرور ہوگا-
 
یاز

محفلین
ہائیکنگ کے لئے تو مجھے 10 ڈگری اچھا لگتا ہے اور 20 پر تو گرمی لگنی شروع ہو جاتی ہے۔

میں نے فیئری میڈوز سے نانگاپربت بیس کیمپ کا ٹریک ہاف سلیو ٹی شرٹ میں کیا تھا کہ اگر ٹریکنگ میں پسینہ آ گیا تو ٹریکنگ کا سٹیمنا بہت کم رہ جاتا ہے۔ یہ الگ بات کہ رائیکوٹ گلیشئر کو کراس کرتے ہی ہلکی برف باری شروع ہو گئی۔ تاہم پھر بھی سردی قابلِ برداشت ہی تھی۔
دیوسائی اور خنجراب پہ جیکٹ پہننا ضروری ہے کہ دونوں جگہوں پہ بہت زیادہ ہائیٹ کی وجہ سے موسم تیزی سے بدل سکتا ہے۔ یوں سمجھیں کہ آدھے منٹ میں دھوپ سے برف باری تک موسم تبدیل ہو سکتا ہے۔
 
زیک

مسافر

ہائیکنگ کے دوران میرے بیک پیک میں ایک رین جیکٹ اور ایک گرم جیکٹ ہمیشہ موجود ہوتے ہیں۔ اکثر دستانے، گرم ٹوپی اور رین پینٹس بھی ساتھ رکھتا ہوں۔

گرمی کا ویسے کوئی مسئلہ نہیں کہ برداشت کی جا سکتی ہے۔ اصل چکر گرم موسم میں ہائک کرنے کا ہے۔ گرینڈ کینین کی واپسی کی چڑھائی کی ہائک میں نے ایک شرٹ میں کی تھی کہ درجہ حرارت 5 سے 10 ڈگری کے درمیان تھا اور بالکل سردی نہیں لگی۔ جب گرمی زیادہ ہو تو ہائیکنگ میں پسینہ آتا ہے اور پیاس بھی شدید لگتی ہے۔
 
آسٹریلیا میں کافی گرمی ہوتی ہے

جی جی وہی تو-
اگرچہ ہماری اس سلسلے میں معلومات کرکٹ و ٹینس کے توسط سے ہی ہیں- کبھی کبھار ٹیسٹ میچ میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ جاتا جس پر کھلاڑی کافی تلملا رہے ہوتے- لیکن ہم اپنے سمر کو مد نظر رکھتے اکثر اس پارے کو قابل قبول گردانتے- اور آسٹریلین اوپن میں شراپوا و ووزنیاکی وغیرہ وغیرہ دوشیزائیں کی حالت تو دیکھنے لائق ہوتی-
 
ننگا پربت:

روپل فیس اور فیری میڈوز میں سے آخرالذکر بہتر ہے۔ کیا خیال ہے؟

نانگا پربت برستہ فئیری میڈوز

فیری میڈوز کے لئے چلاس یا گلگت میں سے کس کو بیس بنایا جائے کہ ہنزہ دور ہے؟ ان دونوں جگہوں پر ہوٹل میں سامان چھوڑا جا سکتا ہے؟

چلاس اور گلگت دونوں ہی نہیں رائکوٹ پُل بہترین بیس ہے-

فیری میڈوز کے لئے تین دن ٹھیک ہیں؟ پہلے دن چلاس یا گلگت سے ٹریل کے آغاز تک جیپ اور پھر فیری میڈوز تک ہائک۔ دوسرے دن بیس کیمپ تک اور واپس فیری میڈوز۔ تیسرے دن فیری میڈوز سے چلاس یا گلگت جہاں سامان محفوظ ہے۔

رائکوٹ پُل سے 2 دن کافی ہیں-
علی الصبح جیب لیں ڈیڑھ سے 2 گھنٹے میں جیپ سٹاپ تاتو ویلج پر-
وہاں سے 2 سے 3 گھنٹے کی ٹریکنگ فئیری میڈوز تک جو کہ میں نے اور دوست نے تقریباً پونے تین گھنٹے میں کی- اس نارمل سے تھوڑا سست کہا جا سکتا ہے-

یہاں سے آگے کی ٹریکنگ بندہ بارش و موسم کی وجہ سے نہ کرپایا فئیری میڈوز سے بیال بیس کیمپ اور نانگا پربت ویو پوائنٹ تک تقریباً 2 سے 3 گھنٹے کی ٹریکنگ ہے-
بیال بیس کیمپ رات رُکنا افضل ہے کہ نانگا پربت کا جم کر اعر رج کر دیدار کیا جا سکے اسکے لئے اپنا بوریا بستر ساتھ لیجانا ہوگا- دوسری صورت میں واپس فئیری میڈوز آ کر رُکا جا سکتا ہے- اگلے روز واپسی!!

کیا یہ پلان ٹھیک ہے؟

کیمپ ون بیال کیمپ سے کتنا دور ہے؟ اس کی اونچائی کتنی ہے؟

فئیری میڈوز تقریباً 11000 فٹ بُلندی پر ہے اور رائکوٹ سے 10 سے 12 کلومیٹر بن جاتا سفر جیپ+ ٹریکنگ
جبکہ بیال بیس کیمپ 14500 فُٹ بُلندی پر ہے-
 
یاز

محفلین
نانگا پربت برستہ فئیری میڈوز
ویسے فیئری میڈوز کی اضافی اٹریکشن نہ ہو تو روپل فیس کا کوئی مقابلہ نہیں۔
ہم یہ سفارش کریں گے کہ آپ دیوسائی والے ٹرپ میں ترشنگ سے ہوتے ہوئے ہرلیگکوفر بیس کیمپ کی زیارت ضرور کر کے آئیے گا۔
 
ویسے فیئری میڈوز کی اضافی اٹریکشن نہ ہو تو روپل فیس کا کوئی مقابلہ نہیں۔
ہم یہ سفارش کریں گے کہ آپ دیوسائی والے ٹرپ میں ترشنگ سے ہوتے ہوئے ہرلیگکوفر بیس کیمپ کی زیارت ضرور کر کے آئیے گا۔

بصد احترام عرض ہے کہ فئیری میڈوز کی کبھی اٹریکشن ہوتی ہوگی- وغیرہ وغیرہ
تاہم اگر کبھی روپل فیس جانا نصیب ہوا تو تقابلی جائزہ بھی لیں گے-
 
زیک

مسافر
یہاں سے خود سے پاکستان میں ہوٹل گاڑی وغیرہ کی بکنگ تو کافی مشکل کام ہے۔ کوئی اچھی اور قابل اعتبار کمپنیاں ہیں جنہیں اپنا پلان دے کر مکمل بکنگ کرائی جا سکے؟
 
یاز

محفلین
یہاں سے خود سے پاکستان میں ہوٹل گاڑی وغیرہ کی بکنگ تو کافی مشکل کام ہے۔ کوئی اچھی اور قابل اعتبار کمپنیاں ہیں جنہیں اپنا پلان دے کر مکمل بکنگ کرائی جا سکے؟
یہ تو مشکل کام ہو گا یہاں کے حساب سے۔ تاہم ایویز اور جوواگو وغیرہ سے شاید کچھ معلومات مل سکے۔
 
یہاں سے خود سے پاکستان میں ہوٹل گاڑی وغیرہ کی بکنگ تو کافی مشکل کام ہے۔ کوئی اچھی اور قابل اعتبار کمپنیاں ہیں جنہیں اپنا پلان دے کر مکمل بکنگ کرائی جا سکے؟

بھائی کونسی گاڑی درکار ہے؟ کب سے کب تک؟ بمعہ یا بنا ڈرائیور؟
 
Top