انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
14. پسندیدہ لباس کون سا ہے؟
شلوار قمیض یا ٹراؤزر قمیض ۔۔۔ دوپٹہ کے ساتھ۔
15. پسندیدہ سواری کون سی ہے؟
یوں تو تانگہ کی سواری پسند ہے شوقیہ کبھی کبھار۔ لیکن سفر کے لئے ذاتی گاڑی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں نہ یہاں اور نہ پاکستان میں سفر کر سکتے ہیں۔
16. گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟
صرف اور صرف اپنے۔
کیونکہ کسی کے قریب بندہ اس لئے ہوتا ہے کہ کوئی دکھ سکھ کی بات کر سکے۔ ہمارے بھائی یہاں تک کہ بھابیاں بھی سب ہی سے اچھے تعلقات ہیں مگر اب بہت کچھ سمجھ آ گئی ہے ڈپریشن کے بعد سے۔۔ کہ ہر وقت ہتھیلی کا چھالا بنائے رکھنے اور ابھی تک بھی بنائے رکھنے والی بات نے اچھا نہیں کیا ہمارے ساتھ۔ اللہ پاک سلامت رکھیں انھیں۔آمین
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
17. خوشی کا اظہار کیسے کرتی ہیں؟
اللہ پاک کا شکر ادا کر کے۔۔ اور صدقہ نکال کر۔
خوشی کا فوری اظہار ایسا ہی ہوتا ہے۔ اور اگر بہت بڑی خوشی ہو تو اس کی یاد میں باغیچہ میں ایک جگہ مخصوص کر دیتے ہیں ہم اور وہاں چڑیوں اور کبوتروں کو دانہ ڈالتے ہیں روز۔ سمجھیں کہ ایک یادگار بنا دیتے ہیں اس جگہ کو کوئی نشانی لگا کر۔
18. کس بات پر غصہ آتا ہے؟
دوغلے پن پر۔۔۔
19. جب غصہ آئے تو پہلا رد عمل کیا ہوتا ہے؟
خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ پہلا ردِ عمل ہے۔
اس کے بعد اس بندے کو نظر انداز کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ ہمیں زندگی میں گنتی کے چند بار ہی غصہ آیا ہے۔ تھوڑا وقت گزر جانے کے بعد بہتر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اتنی دیر میں دوسرے بندے کو بھی غلطی کا احساس ہو جاتا ہے۔ اگر نہ ہو احساس تو ہم دلا دیتے ہیں۔ اور کبھی بڑی سے بڑی بات کا غصہ بالکل خاموشی سے پی جاتے ہیں۔ شور شرابہ کرنا یا غصہ نکالنا والا ہم برداشت کر جاتے ہیں بخوبی۔ کبھی تعلقات بحال کرنے میں خود پہل بھی کر لیتے ہیں جب محسوس ہو کہ دوسرے فریق کو بھی احساس ہے کہ اس نے کچھ غلط کیا تو نوبت یہاں تک پہنچی۔
ایک بار ایسا ہی ہوا کہ بھائی پر ان کی کسی بات سے غصہ آیا ۔۔۔ کچھ دن اسی طرح گزرے تو ہم نے سوچا کہ زندگی کے اگلے پل کا بھروسا نہیں تو کل کو والدین کے سامنے کیا منہ لے کر جاؤں گی کہ ان کے بیٹے سے ناراضگی ختم کر کے نہیں آئی۔ ہم نے صبح سویرے بھائ کو فون کیا اور کہا
"بھائی آپ کو بھی پتہ ہے کہ غلطی آپ کی ہے لیکن ہم اس لئے پہل کر رہے ہیں کہ ہم اس طرح سے امی ابو کے سامنے نہیں جانا چاہتے کہ وہ ہم سے پوچھیں کہ بھائی کو ناراض چھوڑ آئی ہو"
یہ تھا ہمارا غصہ، اس کا ردِ عمل اور اس کا علاج۔ مطلب تو یہی نکلا نا کہ ہمیں غصہ بس ہوا کے جھونکے جیسا آتا ہے، کچھ اڑا کر نہیں لے جاتا ۔
20. ڈانٹ کس بات پر پڑتی ہے؟
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
چونکہ ابھی ابھی پڑ گئی ہے ڈانٹ۔ تو وہی وجہ بتا دیتے ہیں
"اپنی نیند کا دورانیہ بڑھاؤ"
اس کے علاوہ کھانے پینے کے معاملے میں اکثر پڑتی رہتی ہے۔۔۔ کسی کسی دن تو ڈاکٹر کی دوائی کی طرح صبح ، دوپہر اور شام کی خوراک بھی ملتی ہے۔ کسی کسی دن افاقہ بھی رہتا ہے۔
آج کل "ٹکرانے" کی وجہ سے بہت ڈانٹ پڑتی ہے۔ احتیاط کرتے کرتے پھر سے کوئی سبب بن جاتا ہے ڈانٹ کھانے کا۔
کافی ہیں یا اور بتائیں؟ اس معاملہ میں ہم خاصے خود کفیل ہیں۔ :laughing:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آہ۔
آپ کی تحریر پڑھ کر اپنا دُکھ بھی تازہ ہوگیا۔

اپنوں سے بچھڑ کر بس ایسے ہی لگتا ہے جیسے صرف سانس لے رہے ہیں باقی زندگی تو نارمل نہیں ہوتی۔ نہ غم محسوس ہوتا ہے نہ خوشی۔
میری والدہ 9 سال پہلے وفات پاگئی تھیں۔ 3 دن تک تو بیہوشی طاری رہی تھی کچھ نارمل ہوتے ہوتے 2 سال لگ گئے۔ والد صاحب کو انتقال فرمائے ابھی اڑھائی ماہ ہی گزرے ہیں۔ نہ کسی سے کوئی بات شیئر کرسکتے ہیں نہ کوئی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ گھر جائیں تو بس ویرانہ ہی ویرانہ ہے۔ بہت مشکل زندگی ہوجاتی ہے والدین کے بعد۔ ایک دفعہ والدہ بہت زیادہ بیمار ہوگئیں تو ڈاکٹر نے کہا شاید اب نہ بچیں تو والدہ نے کہا تھا کہ بیٹا پریشان نہیں ہونا بس اتنا ہی ساتھ تھا۔ اور یہ بات انہوں نے بہت حوصلے سے اور خوشگوارہ لہجے میں کی تھی۔ اتنا حوصلہ صرف والدین میں ہی ہوتا ہے۔ والد صاحب کو پتہ تھا کہ اب آخری وقت ہے، تقریباً ایک ہفتہ پہلے ہی پتہ طبی لحاظ سے محسوس ہوگیا تھا کہ صرف چند دن ہیں۔ لیکن وہ پھر بھی اتنے نارمل تھے کہ اب بھی چلتے پھرتے محسوس ہوتے ہیں۔ اللہ پاک سب کے والدین کی مغفرت فرمائیں اور اُن کے لیے بہت زیادہ آسانیاں پیدا فرمائیں جیسا کہ وہ ہمارے لیے آسانیاں پیدا کرتے رہے ہیں۔ آمین۔

آمین ثم آمین۔
والدین اور بہن بھائیوں کے محبت کے یہ رشتے ہوتے ہی ایسے ہیں کہ کھو جائیں تو اپنا آپ ادھورا سا محسوس ہونے لگتا ہے۔
اللہ پاک صبر عطا فرمائیں آمین
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے بھی پہلے نہیں پتا تھا کہ گل آنٹی اندر سے اتنی دکھی ہیں مجھے خود کو بہت بہت دکھ ہورہا ہے ان کی اسٹوری پڑھ کے پر اب انہیں ہنسی خوشی رہنا ہے تو فورا شادی کرلیں اس مارے کہ سب کہانیوں میں لکھا ہوتا ہے کہ وہ شادی کے بعد ہنسی خوشی رہنے لگے
پہلے نہیں پتہ تھا۔۔۔ لیکن اب پتہ چل گیا نا آپ کو ۔
بلکہ آپ نے تو فوری حل بھی پیش کر دیا ۔ ہاں ہاں رہنا ہے ہمیں ہنسی خوشی۔
مگر "جہیڑا بولے اوہو ای کُنڈا کھولے " شاباش ۔۔۔۔
دل تو چاہ رہا ہے کھری کھری سنائیں اور کہیں
اس پنجابن سے ڈرنا
اب تو انکار نہ کرنا
چپ کر کے بن جا دولہا
یہ لاٹھی دیکھ لے ورنہ
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

مگر ہم چُپ۔۔۔ ہم کچھ نہیں کہہ رہے۔ کہانیوں کی باتیں کہانیوں تک ہوتی ہیں اسد علی رانا :grin:
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خوش رہیئے گل بہنا۔۔۔۔ والدین جیسی عظیم نعمت کی جلد جدائی پر افسوس ہوا مگر آپ کی ہمت اور اور انسانیت سے پیار کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی۔
اللہ ہمیشہ حامی و ناصر ہو اور خوشیاں اور محبتیں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔۔۔۔۔۔آمین
آمین ثم آمین

بہت شکریہ آپا۔ خوش رہئیے ہمیشہ
 
Top