انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
7. مستقبل کے کیا ارادے ہیں؟
نیک ارادے ہیں مستقبل کے لئے بھی۔۔۔
ان شاء اللہ کچھ اچھا اچھا ہی کریں گے۔
سب لوحِ تقدیر پہ محفوظ ہے۔ انسان کے ارادے بس سوچنے اوربنانے کی حد تک اس کے بس میں ہوتے ہیں۔ اور خواب دیکھنا، ارادے باندھنا انسان کا حق ہے۔ تکمیل کو پہنچانا اللہ پاک کے ہاتھ میں۔ جیسا لکھا ہوگا ، ہوتا جائے گا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
8. کوئی ایسی خواہش جو ابھی تک پوری نہ ہوئی ہو؟
خواہش ۔۔۔۔اگر ضرورت کے معنوں میں ہے توشاید کوئی بھی نہیں۔ اللہ پاک کا خاص کرم ہے کہ اپنی ضروریات کا دائرہ زیادہ وسیع نہیں کر رکھا۔ وسائل کے ہوتے ہوئے بھی کوشش یہی ہوتی ہے کہ اونچے خوابوں اور غیر ضروری آسائشات کو ضروریات سمجھ کر زندگی کا اہم حصہ نہ بنائیں۔
ایک چھوٹی سی مثال کے طور پر ۔۔۔ صبح سویرے تلاوت کلام پاک سنتے ہوئے ہماری سب سے بڑی ضرورت چائے کے دو بڑے مگ سامنے رکھ کر پینے کی ہوتی ہے۔ خواہش اور ضرورت دونوں۔ وہی 38 منٹ ہمارے مکمل سکون کے ہوتے ہیں۔ لیکن اگر کسی دن دودھ نہیں ہو تو ہم اپنی اس ضرورت اور خواہش کو بخوشی نظر انداز کر دیتے ہیں۔ چاہے اسی طرح تین چار یا اس سے بھی زیادہ دن گزر جائیں۔ محدود ضروریات کے ساتھ زندگی گزارنا بہت سہل ہوتا ہے بہ نسبت آسائشوں کے۔ پُر آسائش زندگی گزارنے سے انسان دوسروں کی ضروریات کا اس طرح اندازہ نہیں کر پاتا جیسے اپنی کسی بھی ضرورت کو کبھی کبھی نظر انداز کر کے اندازہ کر سکتا ہے۔
خواہش۔۔۔۔ اگر تمنا کے معنوں میں پوچھ رہے ہیں تو انسان کی زندگی امیدوں اور آرزوؤں کا ہی تو مجموعہ ہے۔ یہ ہو جائے، وہ ہو جائے۔ چاہتوں اور حسرتوں کو پالنا انسانی فطرت کا خاصہ ہے۔ قناعت پسندی تو خال خال ہی نظر آتی ہے۔ ہر ایک اپنی من پسند زندگی اور من پسند اشیاء کی چاہت دل میں لئے زندگی کی ڈگر پر محوِ سفر ہے۔کہیں مال و زر کی خواہش ہے تو کہیں شہرت پانے کی خواہش ۔اور کہیں عزت و وقار کے حصول کی خواہش دل میں بسیرا کئے ہوتی ہے۔ ہمارے بھی دل کی ایک خواہش ہے کہ اللہ پاک ہمارے لئے کچھ ایسی فضا ہموار کئے رکھیں اور ہمیں ایسی ہمت عطا فرمائیں کہ ہم ثابت قدمی سے اپنے پسندیدہ راستے پر چل سکیں جو ہم نے اختیار کر رکھا ہے۔ ساری تمنائیں بس اسی ایک خواہش کے گرد گھومتی ہیں اور بہتری کے خواب دیکھتی ہیں ۔ اللہ پاک قبول فرمائیں آمین۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
9. ایک پیغام جو دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟
ایک مختصر سا پیغام ہے قارئین کے لئے

رات ہر چند کہ سازش کی طرح ہے گہری
صبح ہونے کا مگر دل میں یقیں رکھنا ہے

مشکلات سے گھبرانے کی بجائے ڈٹ کر ان کا سامنا کیجئیے، کامیابی کی کرنیں ناکامیوں کے اندھیروں کو چیرتی ہوئی زندگی کو روشن کر دیں گی۔ ثابت قدمی شرط ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
10. موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں یا کچھ کرنے کا ارادہ ہے؟
حالانکہ موجودہ سیٹ اپ سے کافی حد تک مطمئن ہیں ہم ۔۔۔ لیکن خدمت خلق اور دوسروں کی خوشی میں اپنی خوشی کو تلاش کرنے کی لت ایسی ہے کہ اس کو حدود میں رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ دوسروں کا نام تو ایک بہانہ ہے۔ اصل خوشی تو ہم اپنے لئے تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔
کچھ اور کرنے کا ارادہ ہے۔۔۔ بالکل ہے۔ اور وہ اس سے ٹوٹلی مختلف ہے۔ پلاننگ چونکہ ابھی سرف سوچ کے دائرے تک محدود ہے تو شئیر کرنا قبل از وقت ہو گا۔ ان شاء اللہ وقت آنے پر ضرور بتائیں گے اپنے ارادے۔ کامیابی کے لئے دعاؤں کی ضرورت ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اِس لڑی میں کچھ تصاویریں بھی شامل ہونی چاھئیے شاید
لیجئیے حسب وعدہ کچھ تصاویر شامل کر رہے ہیں۔ جن دنوں ہم ہسپتال میں ایڈمٹ تھے، تو اکثر نٹنگ یا کروشیا سے کچھ بناتے تھے۔ ایک دن نرس سے باتیں کرنے کے دوران معلوم ہوا کہ کچھ لوگ ہسپتال میں پیدا ہونے والے بچوں کے لئے تحفتاً کچھ چیزیں بنا کر ڈونیٹ کرتے ہیں ۔ تب ہم نے بھی سوچا کہ ہم بھی ایسا کیا کریں گے۔ اس بار کے لئے یہ بنا چکے ہیں۔
آپ سب بھی دیکھئیے۔ باقی اگلی بار سہی۔
h1.jpg

h2.jpg

h3.jpg

h4.jpg
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے نہیں لگتا کہ میں نے اردو محفل پہ ابھی تک کسی کا بھی انٹرویو پڑھا ہو مگر آج گُلِ یاسمیں کے انٹرویو کا ایک ایک صفحہ پڑھا!
ماشاءاللہ آپ بہت باہمت ہیں اللہ آپ کو کسی مشکل میں نہ ڈالے اور یونہی انسانیات کے ان نیکی کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہیے۔
غم سے نجات پانے کا بہترین حل خود کو مصروف رکھنا، اور دوسروں کی خوشی میں خوش رہنا ہے۔
اللہ جی آپ کو بہت ہمت اور صبر دے والدین اور بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں آمین۔
امی ابو تو ہمارے بھی نہیں رہے ان کے جانے کے بعد جینے کے سبھی ڈھنگ بدل گئے جیسے سہم سی گئیں ہوں سبھی رنگینیاں، شرارتیں ، قہقہے!
بہت شکریہ لاریب۔۔۔
اللہ پاک ہم سب کو ہمت عطا فرمائیں کہ ہم غموں کو اس طرح سے لیں کہ جیسے یہ ہمیں خواب ِ غفلت سے جگانے آئے ہیں۔ خوشیوں میں کھو جانا بہت ساری چیزوں سے غافل کر دیتا ہے۔
رنگ ڈھنگ تو ایسے بدلتے ہیں کہ کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔
 
لیجئیے حسب وعدہ کچھ تصاویر شامل کر رہے ہیں۔ جن دنوں ہم ہسپتال میں ایڈمٹ تھے، تو اکثر نٹنگ یا کروشیا سے کچھ بناتے تھے۔ ایک دن نرس سے باتیں کرنے کے دوران معلوم ہوا کہ کچھ لوگ ہسپتال میں پیدا ہونے والے بچوں کے لئے تحفتاً کچھ چیزیں بنا کر ڈونیٹ کرتے ہیں ۔ تب ہم نے بھی سوچا کہ ہم بھی ایسا کیا کریں گے۔ اس بار کے لئے یہ بنا چکے ہیں۔
آپ سب بھی دیکھئیے۔ باقی اگلی بار سہی۔
h1.jpg

h2.jpg

h3.jpg

h4.jpg
بہت محنت طلب کام ہے اللہ اجر دے آپ کو
 
سیما علی

بہت حسین کام ساری ایک سے بڑھ کر ایک بہت نیک کام اللّہ پاک اجر عظیم عطا فرمائیں اور اپنی بارگاہ میں قبول آمین
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ماشاءاللہ!!

گل آپ کی یہ پختگی بے حد متاثر کرتی ہے۔۔۔ زندگی کو دیکھنے اور سمجھنے کے لیے جو راستہ آپ نے چنا ہے، بہت بہترین ہے۔۔۔۔
خوش رہیں اور آپ کا ہر راستہ سہل رہے۔۔
انٹرویو شاندار ہے، واقعی عمر کا تعلق شعور سے نہیں ہوتا۔۔
اتنی سی عمر میں زندگی کو ایسے گہرائی میں اتر کر دیکھنا ہر کسی کے بس میں نہیں۔۔۔
ہم تو آپ سے کافی بڑے ہیں لیکن آپ کی طرح وقت کو اتنے مثبت انداز میں گزارنے کا فن نہیں سیکھ پائے۔۔۔ :)
رشک آتا ہے!!
جیتی رہیے۔۔۔۔۔!! عافیت کے ساتھ ہنستی مسکراتی رہیں۔۔!! آمین!!
آپ کا انداز اکثر محفل میں کسی کی یاد دلا دیتا ہے :)
 
درست کہا آُپ نے عینی اتنی سی عمر میں گہرائی مین اُترنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ۔۔۔اللّہ اُنکو اپنی حفاظت میں رکھے آمین
عینی بٹیا کہاں مصروف ہیں بہت اچھا لگا آپ کو دیکھ کے سلامت رہیے بہت ڈھیر ساری دعائیں اور پیار ۔۔۔۔
 
ثم آمین!!

آداب اپیا!! بے حد شکریہ آپ کی اس بے پایاں محبت اور خلوص سے یاد کرنے کا (اگرچہ حق ادا ہو نہیں سکتا)

کچھ گھریلو مصروفیات ہیں جن کی وجہ سے محفل میں کم آنا ہو رہا ہے لیکن آپ سب کی شراکت سے لطف اندوز ہوتی رہتی ہوں، کیوں کہ محفل سے جدا رہنا بھی ممکن نہیں۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماشاءاللہ!!

گل آپ کی یہ پختگی بے حد متاثر کرتی ہے۔۔۔ زندگی کو دیکھنے اور سمجھنے کے لیے جو راستہ آپ نے چنا ہے، بہت بہترین ہے۔۔۔۔
خوش رہیں اور آپ کا ہر راستہ سہل رہے۔۔
انٹرویو شاندار ہے، واقعی عمر کا تعلق شعور سے نہیں ہوتا۔۔
اتنی سی عمر میں زندگی کو ایسے گہرائی میں اتر کر دیکھنا ہر کسی کے بس میں نہیں۔۔۔
ہم تو آپ سے کافی بڑے ہیں لیکن آپ کی طرح وقت کو اتنے مثبت انداز میں گزارنے کا فن نہیں سیکھ پائے۔۔۔ :)
رشک آتا ہے!!
جیتی رہیے۔۔۔۔۔!! عافیت کے ساتھ ہنستی مسکراتی رہیں۔۔!! آمین!!
آپ کا انداز اکثر محفل میں کسی کی یاد دلا دیتا ہے :)
آمین ثم آمین ۔۔۔
بہت شکریہ آپ کا کہ آپ نے اتنے قیمتی الفاظ سے نوازا۔۔۔
ٹرننگ پوائینٹ ہر کسی کی زندگی میں آتا ہے۔۔۔ کبھی ہم اس کو پہچان لیتے ہیں اور کبھی وہ بس آ کر گزر جاتا ہے۔
جیسے میاں محمد بخش کیا خوب فرماتے ہیں
مکھن دودھ دے اندر ہوندا ، پَر سب نوں نظر نہ آوے
اوسے نوں ایہہ نظریں آوے، جہیڑا اندر جھاتی پاوے

( مکھن دودھ کے اندر ہی ہوتا ہے مگر ہر کسی کو نظر نہیں آتا۔ صرف اسی کو نظر آتا ہے جو اس کے اندر جھانکتا ہے)

دکھ اور غم بھی تو مدھانی کی مانند ہماری زندگی کی "چاٹی" (وہ بڑا برتن جس میں دودھ کو دہی جیسے جما کر، مدھانی سے بلو کر مکھن نکالا جاتا ہے) سے اس "خصوصیت " کو ہمارے سامنے لے آتے ہیں جسے ہم خود بھی نہیں جانتے ہوتے۔ ہمارے والدین اور بھائی اگر رخصت نہ ہوئے ہوتے ، ہمیں اتنا وقت اپنے ساتھ گزارنے اور اپنے اندر جھانکنے کا موقع نہ ملا ہوتا تو ہماری زندگی بہت مختلف ہوتی۔ ان کی وفات تو ہونی ہی تھی دیر یا بدیر۔۔۔ لیکن ہمیں صبر و شکر سے جینے کا ڈھنگ آ گیا۔ دعاؤں میں یاد رکھا کیجئیے کہ یہ ثابت قدمی کبھی ڈگمگائے نا۔

بہت خوش رہئیے ۔۔۔ سلامت رہئیے ہمیشہ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
درست کہا آُپ نے عینی اتنی سی عمر میں گہرائی مین اُترنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ۔۔۔اللّہ اُنکو اپنی حفاظت میں رکھے آمین
آمین ثم آمین۔
سیما آپا آپ کی محبتوں کے قرضدار سمجھتے ہیں ہم خود کو۔ شاید اسی حیلے آپ سب کی محفل میں شرکت کرنا تھی۔
چھوٹی عمروں کے دکھ سنبھالے نہیں سنبھلتے آپا۔۔۔ ڈوبتا ہی جاتا ہے ان میں انسان ۔۔۔ اس پاک ذات کا کرم رہے تو ایک نئے انداز میں جینا سیکھ جاتا ہے ۔ الحمد للہ ۔۔۔ جتنا شکر ادا کریں اللہ کا، کم ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی ضرور بھائی۔
سویڈن اور جرمنی کے ساتھ انگلینڈ، ناروے، اٹلی، ترکی اور ہالینڈ کا بھی اضافہ کر لیجئیے۔ لیکن صبح لکھیں گے ان شاء اللہ۔

سلامت رہئیے۔
گُلِ یاسمیں کتنے ہی سوال ہیں جن کے آپ نے ابھی تک جواب نہیں دیئے۔ لڑی برباد کو نظرانداز کریں اور ایک ایک کر کے باقی سوالوں کے جواب دیں۔
جی زیک بھائی۔۔۔ ان شاء اللہ ساتھ ساتھ دے رہے ہیں جواب۔ گھر میں بھی کچھ کام چل رہے تو اس وجہ سے رفتار کم ہے جوابات دینے کی۔ لیکن فکر نہیں کریں آپ کی لگائی لڑی کا پورا حق ادا کریں گے بشرطِ زندگی۔

سلامت رہئیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت حسین کام ساری ایک سے بڑھ کر ایک بہت نیک کام اللّہ پاک اجر عظیم عطا فرمائیں اور اپنی بارگاہ میں قبول آمین
آمین ثم آمین
حسین تو ہے ہی کہ ایک ایک خانہ بہت دل سے بنایا ہوتا ہے۔ یہ خاص طور پر پری میچور بچوں کے لئے تحفتاً بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ آکٹوپس شکل کا ایک کھلونا بھی بناتے ہیں۔ وہ کچھ زیادہ نہیں بنائے۔ تصویر دیکھ کر شئیر کریں گے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سچ کہا آپ نے بچیوں کے جینے کے ڈھنگ بدل جاتے ہیں ۔۔۔درست لفظ ہے سہم جاتی ہیں یوں محسوس ہوتا ہے سر سے چھت ہٹ گئی تمام رشتے کھلُ کر آجاتے ہیں کیوں کے والدین کا رشتہ جسطرح گرم سرد سے بچاتا ہے دوسرا کوئی نہیں ہماری گُل بڑی باہمت ہیں پروردگار سے دعا ہے کہ وہ بچیوں کو ایسے ہی باہمت بنائے ۔۔۔اور انکے والدین اور بھائی کے درجات بلند فرمائے آمین۔۔۔
آمین ثم آمین۔
 
Top