انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

سیما علی

لائبریرین
ثم آمین!!

آداب اپیا!! بے حد شکریہ آپ کی اس بے پایاں محبت اور خلوص سے یاد کرنے کا (اگرچہ حق ادا ہو نہیں سکتا)

کچھ گھریلو مصروفیات ہیں جن کی وجہ سے محفل میں کم آنا ہو رہا ہے لیکن آپ سب کی شراکت سے لطف اندوز ہوتی رہتی ہوں، کیوں کہ محفل سے جدا رہنا بھی ممکن نہیں۔ :)
جیتی رہیے بہت سارا پیار :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
اور اگر نہ کیا ہوتا تو کیا اچھا نہ ہوتا؟؟؟
اچھا تو پہلے بھی بہت تھا نا
مگر وہ کیا ہے کہ سامنے بٹھا کے دیکھنا اور کسی کو کبھی کبھار دیکھنا،
فرق بس اتنا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ محفل مسکرانے لگ گئی
آ کے جب وہ بیٹھتا ہے مسکرا کے سامنے
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
انتظامیہ آپ کو کہاں نظر آ گئی؟
اففف ہون بندی انتظامیہ کو کیا جواب دے!!!
آپ کی اس بات سے انگلش لیکچر یاد آگیا لیکچر دیتے ٹیچر اچانک کوئی ایسا سوال کرتیں کہ پوری کلاس ہکا بکا رہ جاتی ( انوکھا سوال کرنے پہ میم کے چہرے پہ ہلکی سے مسکراہٹ بھی ہوتی) اور میرے ساتھ بیٹھی لڑکی ہر بار کہتی یار یہ میم کو کیا ہوا ہے!
 

زیک

مسافر
ہاں یہ تو آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔۔۔ لیکن بس دو تین ہی تھپڑ مارے گئے ہوں گے۔۔۔ وہ بھی امی جان نے نہیں مارے تھے۔
یہ ہماری پیدائش کے فوراً بعد کی بات ہے۔۔۔ ہم روئے نہیں تھے نا دنیا میں آکر۔۔۔ تو گھر والوں کو فکر پڑ گئی کہ یا اللہ خیر ہو، بچی رو نہیں رہی۔
پھر کسی نے کہا کہ "تھپڑ مار کر رلاؤ" تب جا کر ہم روئے ۔
تذکرہ سب کرتے رہتے ہیں اس بات کا۔۔۔ مگر کوئی اقرار نہیں کرتا کہ ایسا کیا کس نے تھا۔ معلوم ہے نا کہ اب ہم نے بدلہ لے لینا ہے۔
آپ کو تو دنیا میں آتے ہی تھپڑ کھانا پڑے۔ کیسا محسوس ہوا تھا؟

آپس کی بات ہے کہ تھپڑ مار کر نہیں رلاتے۔ بیٹی کی پیدائش پر دیکھا ہے کہ ایسی صورت کیا ہوتا ہے۔ آپ پتا کریں کہ کسی نے دشمنی میں تو نہیں مارے؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کو تو دنیا میں آتے ہی تھپڑ کھانا پڑے۔ کیسا محسوس ہوا تھا؟

آپس کی بات ہے کہ تھپڑ مار کر نہیں رلاتے۔ بیٹی کی پیدائش پر دیکھا ہے کہ ایسی صورت کیا ہوتا ہے۔ آپ پتا کریں کہ کسی نے دشمنی میں تو نہیں مارے؟
ہم نے بھی سُنا ہی ہے۔ اس وقت آمد کے کچھ ٹائم بعد ہی کیسے محسوس کر سکتے تھے بھلا۔۔۔
بظاہر تو کوئی دشمن نہیں ہے۔۔۔ لیکن آستینوں میں بھی سانپ پلتے ہیں والا معاملہ ہی نہ ہو کہیں۔
لیکن اب تھوڑا مشکل ہو گیا ہے نا۔۔۔ امی جان ہیں نہیں جو ان سے پوچھ سکیں کہ آخر ایسا ہوا بھی تھا یا سب ہمیں ستا نے کی کوشش کرتے ہیں۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہم نے بھی سُنا ہی ہے۔ اس وقت آمد کے کچھ ٹائم بعد ہی کیسے محسوس کر سکتے تھے بھلا۔۔۔
بظاہر تو کوئی دشمن نہیں ہے۔۔۔ لیکن آستینوں میں بھی سانپ پلتے ہیں والا معاملہ ہی نہ ہو کہیں۔
لیکن اب تھوڑا مشکل ہو گیا ہے نا۔۔۔ امی جان ہیں نہیں جو ان سے پوچھ سکیں کہ آخر ایسا ہوا بھی تھا یا سب ہمیں ستانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اگر ایسا ہوا ہے جس کا ہمیں پکا یقین ہے کہ ہوا ہو گا۔ یقیناً کسی جہاندیدہ اور دور اندیش بندے نے کیا ہو گا :LOL::LOL:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اچھا ایک سوال ہے یہ بتائیں کہ پاکستان کو کتنا مِس کرتی ہیں آپ ؟ :)
بھائی کیا دل جلانے والی بات کر دی۔
پاکستان کے لئے تو
دل دل پاکستا ن۔ جان جان پاکستان
ہم ہمیشہ ہی مس کرتے ہیں پاکستان کو۔
آج کل تو اتنا زیادہ کر رہے ہیں اتنا زیادہ کہ بتانا بھی مشکل ہے۔
سب جمع ہیں وہاں ۔۔۔ بس ایک بھائی بھابی ہمارے پاس۔ شادیاں ہیں نا پاکستان۔ ہم مجبور کہ جا بھی نہ پائے۔ وجہ وہی کاندھا اور سر۔
یہ تو خیر آج کل کی بات ہے۔۔۔ لیکن ہمیں گرمی سردی بہار خزاں میں پاکستان ہی یاد آتا ہے خاص طور پر کھانے پینے کی چیزیں۔ یہاں بھی سب ملتا ہے لیکن جو مزہ وہاں ہے کھانے میں۔۔۔ اس کا تو جواب ہی نہیں۔
جو بھی ہے، اپنا ملک اپنا ہی ہے۔ بس دغا دے دیا اس بار اس حادثے نے۔۔ ورنہ اردومحفل کی بجائے اس وقت فیملی کی محفل میں موجود ہوتے۔
یہی پوچھا تھا نا؟ یا کچھ اور بھی؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مراسلہ 329 میں یہ سوال جواب پانے کے حوالے سے بے مُراد رہا۔ گُلِ یاسمیں
ہم جواب دینے میں ابھی صفحہ 12 تک پہنچے ہیں بھائی۔۔
اب چونکہ آپ کی فائل آپ خود ہی اوپر لے آئے ہیں تو یہ لیجئیے

ٹوٹا تو ہوں مگر ابھی بکھر ا نہیں فرازؔ
میرے بدن پہ جیسےشکستوں کا جال ہو
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سچ کہا آپ نے بچیوں کے جینے کے ڈھنگ بدل جاتے ہیں ۔۔۔درست لفظ ہے سہم جاتی ہیں یوں محسوس ہوتا ہے سر سے چھت ہٹ گئی تمام رشتے کھلُ کر آجاتے ہیں کیوں کے والدین کا رشتہ جسطرح گرم سرد سے بچاتا ہے دوسرا کوئی نہیں ہماری گُل بڑی باہمت ہیں پروردگار سے دعا ہے کہ وہ بچیوں کو ایسے ہی باہمت بنائے ۔۔۔اور انکے والدین اور بھائی کے درجات بلند فرمائے آمین۔۔۔
آمین ثم آمین۔
سلامت رہئیے سیما آپا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے گُل یاسمین کا انٹرویو ہی نہیں، یہ خود اچھی لگی ہیں ... مجھے تابش بھائی نے مدعو کیا، تو سوالات کرلیے. میرا کوئی سوال گُلِ یاسمیں کو مشکل لگے، دینا نہ چاہیں تو وہ اسکو بآسانی نظر انداز کرسکتی ہیں ... میری ان سے بات چیت ہوتی رہتی ہیں ... اللہ کریم ان کی زندگی کو مزید فائدہ مند بنائے اور سب کے لیے پیار کا سبب بنیں. آمین
سلامت رہئیے نور بہنا۔
اور دعاؤں کے لئے مشکور ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوالات جانچنے کا بہترین نسخہ
عن أنس بن مالك -رضي الله عنه- عن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: «لا يؤمنُ أحدُكم حتى يحبَّ لأخيه ما يحبُّ لنفسِه».
[صحيح.] - [متفق عليه.]

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا، جب تک وہ اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند نہ کرے، جو اپنے لیے کرتا ہے“۔
[صحیح] - [متفق علیہ]
سلامت رہئیے روؤف بھائی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی ضرور۔ دراصل آج بار بار ایرر آ رہا ہے۔ ریفرش کر کے کام چلا رہا ہوں۔ آپ کا انٹرویو پڑھ کر ہی اتنا اچھا لگ رہا ہے کہ سوال کرنے کو شاید کچھ بچ نہیں گیا۔ مجھے دراصل کسی شخصیت کے سوچنے کے انداز میں دلچسپی ہوتی ہے اور آپ ایک شاندار شخصیت کی مالک ہستی معلوم ہوتی ہیں۔ میں آپ کی درازی عمر کے لیے دعاگو ہوں۔ مزید یہ کہ یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ آپ باعث خیر کثیر بنی رہیں اور جو غم آپ کو ملے ہیں، اس کے بدل میں آپ کی آنے والی زندگی خوشی اور مسرت سے عبارت ہو۔ لمحہ موجود میں تو آپ دھڑلے اور جی جان سے جی رہی ہیں، اس پر اللہ کا زیادہ سے زیادہ شکر ادا کیا کیجیے۔ :)
جزاک اللہ آپ کی دعاؤں کے لئے وقار بھائی۔
الحمد للہ ۔۔۔ اللہ پاک کے ہر گھڑی شکر گزار ہیں بھائی۔
 
Top