انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

لیکن اسلام تو پردیس ہی سے برصغیر میں آیا

اور پاکستان میں کیا آجکل قدیم فیشن چل رہا ہے؟
میں سب لوگوں کو غلط نہیں بول رہا اچھے لوگ بھی بہت سارے ہیں جو کہ پردیس میں رہ کر بھی اپنی تہذیب اور روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں
پاکستان میں بھی آج کل پردیس کا اثر نظر آنے لگا ہے :(
 
پاکستان میں تو پردیس کا اثر محمد بن قاسم اور محمود غزنوی لے کر آئے تھے۔ اور اس سے بھی پہلے آریا تہذیب بھی پردیسی ہی تھی۔
تو پاکستان کی اپنی تہذیب و تمدن کیا ہے
مجھے اِس بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہے اِسی لئے آپ سے پوچھ رہا ہوں
 
اثر تو دو طرفہ ہوتا ہے۔ آپ اثر چھوڑیں گی تو آپ بھی بدل جائیں گی۔
لیکن ہمیں نہیں لگتا کہ گل بہن بدلی ہیں اُن کی باتوں سے بالکل بھی اندازہ نہیں ہوتا
کبھی کبھی تو ایسا ہی لگتا ہے کہ گل بہن پاکستان میں ہی بیٹھ کر باتیں کرتی ہیں
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اثر تو دو طرفہ ہوتا ہے۔ آپ اثر چھوڑیں گی تو آپ بھی بدل جائیں گی۔
تو پاکستان کی اپنی تہذیب و تمدن کیا ہے
مجھے اِس بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہے اِسی لئے آپ سے پوچھ رہا ہوں
کیوں نہ تہذیب و تمدن کی بحث کے لیے کوئی نئی لڑی بنائی جائے۔ تاکہ یہاں پر جس کا انٹرویو لیا جا رہا ہے صرف اسی کے خیالات ہی پڑھ سکیں :)
آپ دونوں کا کیا مشورہ ہے؟
 
کیوں نہ تہذیب و تمدن کی بحث کے لیے کوئی نئی لڑی بنائی جائے۔ تاکہ یہاں پر جس کا انٹرویو لیا جا رہا ہے صرف اسی کے خیالات ہی پڑھ سکیں :)
آپ دونوں کا کیا مشورہ ہے؟
جی محمد عبدالروف بھائی پر اُس میں کیا صرف پاکستان کی تہذیب و تمدن ہوگا یا سب ملکوں کا؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپا کو علم ہے اگر وہ آپ کی حمایت نہیں کریں گی تو پھر آپ کے ڈرامے شروع ہو جائیں گے ۔ روندو ڈرامہ کوئین
ہمارے رونے کی خبر کیسے نشر ہوئی سیما آپا؟
پھر تو پلنگ توڑنے والی بھی خبر پھیل چکی ہو گی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اب تو کسی نے ہمارے "آدھے مغز" کی موجودگی سے بھی انکاری ہو جانا ہے۔ :angry:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
مکمل طور پر تو چھوڑا ہی نہیں گیا ابھی۔۔۔
2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
اکثر دو بار۔۔۔ کیونکہ پاکستانی کھانا ہی بنتا ہے گھر میں۔ البتہ کبھی کبھار ایک دو ہفتے میں نہیں بھی بنتا ۔
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
پنجابی
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
ڈینش میں۔
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
وطن کی محبت سے زیادہ وطن میں موجود لوگوں کے لئے۔۔۔۔ آج ہی ۔۔۔ ابھی کچھ دیر پہلے۔
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
لگتا ہے کہ اب کُھل کے سانس آئی۔
مذاق برطرف۔۔۔ اکثر اپنے ہم وطنوں کے ساتھ بھی ڈینش میں بات کرنی پڑتی ہے جب محفل میں دوسرے لوگ بھی ہوں۔ کیونکہ سب میں کامن لینگویج ڈینش ہی ہوتی ہے۔
 

عثمان

محفلین
لگتا ہے کہ اب کُھل کے سانس آئی۔
مذاق برطرف۔۔۔ اکثر اپنے ہم وطنوں کے ساتھ بھی ڈینش میں بات کرنی پڑتی ہے جب محفل میں دوسرے لوگ بھی ہوں۔ کیونکہ سب میں کامن لینگویج ڈینش ہی ہوتی ہے۔
عمدہ۔
انٹرویو کا سب سے دلچسپ حصہ مجھے وہ لگتا ہے جہاں آپ ڈنمارک اور اس کے معاشرے سے اپنے انٹریکشن کی تفصیل بیان کریں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نایاب بھائی کی طرف سے بھی
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
ایک بہت پیاری ہستی کی ۔۔۔ بس آپ کا جواب دینے کے لئے لکھا ورنہ ہمارے لئے ان کا موجود یا غیر موجود ہونا یاد کرنے کی شدت پر اثر انداز نہیں ہوتا۔
8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟
ان سوالوں کا جواب پچھلے صفحات میں تفصیلی طور پر دے چکے ہیں۔
9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
جہاں فیملی ہو گی۔۔۔ البتہ آموں کے موسم میں پاکستان اور تربوز کے موسم میں ڈنمارک۔۔۔ باقی جیسے جیسے ہے، چلتا رہے گا۔
10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)
پاکستان کی۔۔۔ نصرت فتح علی خان ۔۔ عابدہ پروین
11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
ہمارے آئینے میں

آئنہ دیکھ کر وہ یہ سمجھے
مل گیا حسن بے مثال ہمیں
12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
دیکھنے والے کی آنکھ میں۔۔۔۔ جغرافیائی لحاظ سے کہیں بھی رہتا ہو۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عمدہ۔
انٹرویو کا سب سے دلچسپ حصہ مجھے وہ لگتا ہے جہاں آپ ڈنمارک اور اس کے معاشرے سے اپنے انٹریکشن کی تفصیل بیان کریں۔
پھر تو آپ کو بہت سارے قصے سننے کے لئے تیار رہنا چاہئیے عثمان بھائی۔
کیونکہ یہ ڈرامے تو آئے روز خصوصاً ویک اینڈ میں تو پوری شدتوں سے ہوتے ہیں ۔
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خاندان نے ڈنمارک کب اور کن حالات میں ہجرت کی؟ کچھ اس بابت بھی ارشاد فرمائیں.
جی راحل بھائی۔۔۔۔
اباجان اپنے جوانی کے دور میں کچھ عرصہ ہالینڈ میں رہے تھے۔شاید دوبئی بھی ۔ اور دو چچا جرمنی میں۔ پھر سب واپس پاکستان چلے گئے۔ بعد میں ایک چچا اٹلی اور ابا جان ڈنمارک۔۔۔ وجہ وہی روزگار۔۔۔ اب صرف ایک بھائی ہیں جو پاکستان میں ہیں۔ اور وہیں رہنا چاہتے ہیں۔
تو اس طرح سے ہمارا تعلق پاکستان سے بہت مضبوطی سے جڑا ہوا ہے۔ وہاں جائیں تو خانہ بدوش نہیں تصور کرتے خود کو۔
باقی دانہ پانی تو جہاں لکھا ہے، وہیں سے ملے گا نا ۔
 

نوروجدان صاحبہ نے جو سوالات آپ سے پوچھے ہمارے لیے تو ان کو سمجھنا بھی مشکل تھا- سچ پوچھیں تو ہمیں ان سوالات کی سمجھ اس وقت آئی جب آپ نے جوابات دیے- مجھے پھر آپ کی تعریف کرنا پڑے گی-
آپ کے جو جوابات طویل تھے ان میں تو آپ نے بڑی گہری باتیں کی ہیں- واقعی ان بکھرے ہوئے جوابات کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے-
یہ آپ کی ایک اور خوبی ہے کہ ایک لمحے آپ کسی سوال کا مزاح کے موڈ میں جواب دے رہی ہوتی ہیں اگلے لمحے دوسرے سوال کے جواب میں سنجیدگی اختیار کرلیتی ہیں اور پھر کسی اور سوال کے جواب میں آپ فلسفیانہ موڈ میں آجاتی ہیں- حیرت انگیز
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دیکھیے آپ کو اللہ نے کیسے بچایا۔ ہر کام میں اللہ کی کچھ نہ کچھ مصلحت ہوتی ہے بےشک ۔ سارا انٹرویو پڑھ لیا ۔ پیاری گل، تقریبا تمام کے جوابات مل گئے ۔ آپ ہمارے سوال کا چھوٹا سا حصہ شائد بے دھیانی میں مس کر گئیں کہ آپ کے ٹیچنگ سبجیکٹس کون کون سے ہیں؟ مزید یہ کہ ٹیچر کیوں بننا چاہتی ہیں جبکہ ماشااللہ کافی ہنرمند ہیں۔ بزنس کرنے کا کبھی دل میں خیال آیا؟
جی ریاضی اور اردو۔۔۔
لیکن ہم بالکل بھی کوئی سکول ٹیچر نہیں بننا چاہتے۔ کیونکہ ہمارا بنیادی مقصد ایجوکیشنل لیڈر شپ اور مینیجمنٹ سے متعلق سیکھنا تھا۔ اوور سیز کے لئے کچھ کورسز بند کر دئیے گئے ہیں۔
ہمارا اصل مقصد یہاں پر پاکستانی بچوں کو اردو سکھانے کا ہے بطور جاب ہر گز نہیں۔ اس میں ہمیں حکومت کی طرف سے اجازت مل گئی تھی 2020 میں۔ کلاس روم کی سہولت کے ساتھ۔ مگر عملی قدم کورونا کی پابندیوں کی نظر ہو گیا۔ پہلے کبھی پاکستانیوں کو مادری تعلیم حاصل کرنے کی سہولت مہیا کی جاتی تھی لیکن پھر ختم کر دی گئی۔ ہم اپنے طور پر کچھ کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ دیکھئیے محنت کیا رنگ لاتی ہے۔
ہاں الحمد للہ ہنر تو اللہ پاک نے کافی دے رکھا ہے ۔۔ کچھ کو ہم ایکٹیویٹی سینٹر میں استعمال کرتے ہیں۔ اور اپنی بنائی چیزیں یہاں بھی شئیر کرتے رہتے ہیں اکثر۔
اس سب کو پراپر طریقے سے مینیج کر کے بزنس بنایا جا سکتا ہے لیکن پھر ہم رضآکارانہ طور پر شاید ان مستحق لوگوں کو زیادہ ٹائم نہ دے پائیں۔ اس وجہ سے اس خیال کو ادھورا ہی چھوڑے ہوئے ہیں۔
ایک اور کام جو ہم بخوبی کرتے ہیں وہ ہے بیکنگ کا۔۔۔ مختلف مواقع کے لئے مختلف قسم کی بیکنگ۔۔۔ یہ ہے تو بس شوقیہ مگر اچھی خاصی آمدنی کا ذریعہ ہے۔ ہمیں زیادہ وہ کام کرنا پسند ہے جس میں باہر نہ جانا پڑے اور گھر میں باقی کاموں کے ساتھ ساتھ ہو جائے۔ لیکن مشکل یہ ہے کہ ہم نے ایک ہی وقت میں بہت کچھ پھیلا رکھا ہے اپنے گرد۔۔۔
آپ نے بزنس کی بات کی ہے ۔۔ تو آپ کے خیال میں کیا بزنس کرنا چاہئیے۔۔۔
بیکری کا کیسا رہے گا؟
دیکھئیے کچھ نمونے۔۔۔
5.jpg


4-2.jpg


3-2.jpg


2-2.jpg


1-2.jpg
 
Top