انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہائیں! ایسے کون ہیں بھئی ۔ یہاں تو آئے دن ملاقات نامہ چلتا ہے ۔ کئی لوگ تو دور دور سے آ کر ملتے ہیں۔ آپ سے مل کر سب ہی خوش ہوں گے ۔
چلتا ہو گا۔۔۔ ہم نے تو کل ذکر کیا کراچی آنے کا ۔۔۔ تو ہم سے کہا گیا جب آنا ہوا تو بتانا پہلے سے کیونکہ انھی تاریخوں میں انھیں اسلام آباد ضروری کام ہے۔:cool:
 
صابرہ امین

اچھا لنک تو دیجیے سیاق و سبق دیکھ کر تبصرہ کرتے ہیں۔
ویسے کل ہی یہ سوچ رہے تھے کہ کراچی والے برابر کے پڑوسیوں سے بھی مہینوں نہیں ملتے۔ کوئی نظر آگیا تو ہاتھ ہلا دیا یا سلام کر دیا۔ سب ہی بے انتہا مصروف ہیں۔ فون کے بغیر اب ملاقات ممکن نہیں ہے۔ کوئی بھی اب اس بات کا برا نہیں مناتا۔ بس سب ایک دوڑ میں لگے ہیں ۔ مگر وہی بات جہاں چاہ وہاں راہ۔
 
لنک نہیں ملا نا۔۔۔ جہاں کہیں ہماری شامت نظر آئے ، وہیں آس پاس تلاش کر لیجئیے گا۔ کل ہی کی تو بات ہے ابھی۔
 
سیما علی

پر بٹیا جہاں ایسا ہے وہاں یہ بلیسنگ بھی ہے کوئی کسی کے معاملات میں دخل اندازی بھی نہیں کرتا سب مگن ہیں۔۔۔ہمارے ایک باس لاہور سے آئے اور اُنکو سب سے زیادہ کراچی کی یہی چیز پسند آئی ۔۔۔۔۔
 
جی بالکل ٹھیک کہا۔ سب اپنے اپنے کام میں مگن ۔ اگر کوئی نظر رکھتا ہے تو چوکیدار یا گارڈ ۔ ۔:ROFLMAO:
 
صابرہ امین

لائبریرین
لنک نہیں ملا نا۔۔۔ جہاں کہیں ہماری شامت نظر آئے ، وہیں آس پاس تلاش کر لیجئیے گا۔ کل ہی کی تو بات ہے ابھی۔
ویسے جو بھی ہیں ان کو ایک شعر سنا دیجیے ۔

اگر تم کو ملنے کی چاہت نہیں ہے
ہمیں بھی کوئی خاص فرصت نہیں ہے
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے جو بھی ہیں ان کو ایک شعر سنا دیجیے ۔

اگر تم کو ملنے کی چاہت نہیں ہے
ہمیں بھی کوئی خاص فرصت نہیں ہے
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

نہیں نہیں۔۔۔ ایسا نہیں کہہ سکتے ہم ۔

ورنہ کہیں ہمیں ہی نہ سننے کو مل جائے

نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کی
بڑی آرزو تھی ملاقات کی
 
Top