گُلِ یاسمیں
لائبریرین
جی ان شاء اللہ ہم ان جوابات کو اکٹھا کر دیں گے۔۔۔۔نوروجدان صاحبہ نے جو سوالات آپ سے پوچھے ہمارے لیے تو ان کو سمجھنا بھی مشکل تھا- سچ پوچھیں تو ہمیں ان سوالات کی سمجھ اس وقت آئی جب آپ نے جوابات دیے- مجھے پھر آپ کی تعریف کرنا پڑے گی-
آپ کے جو جوابات طویل تھے ان میں تو آپ نے بڑی گہری باتیں کی ہیں- واقعی ان بکھرے ہوئے جوابات کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے-
یہ آپ کی ایک اور خوبی ہے کہ ایک لمحے آپ کسی سوال کا مزاح کے موڈ میں جواب دے رہی ہوتی ہیں اگلے لمحے دوسرے سوال کے جواب میں سنجیدگی اختیار کرلیتی ہیں اور پھر کسی اور سوال کے جواب میں آپ فلسفیانہ موڈ میں آجاتی ہیں- حیرت انگیز
الگ الگ موڈ والی بات کو ابھی آپ نے بطور خوبی بیان کی ہے۔۔۔ اس کا جواب ہم نے ابھی ابھی تصاویر والے مراسلہ میں دیا ہے۔۔۔
ہمارے آس پاس بہت کچھ شروع رہتا ہے ہر گھڑی۔۔۔ شاید اسی کا اثر ہو۔
"حیرت انگیز " بولیں گے تو محفل والوں نے سچ میں ہمیں بھتنی مان لینا ہے۔