شمشاد
لائبریرین
ہاہاہاہا ۔۔۔ شمشاد بھائی آپ صحیح فرما رہے ہیں ۔۔۔ اور ویسے بھی سوچ رہا ہوں کہ بات اب مان لی جائے کہ رمضان میں یہ خیال اب بہت نیک خیال بن گیا ہے ۔
اللہ تعالٰی آپ کے لیے مبارک کرئے۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
ہاہاہاہا ۔۔۔ شمشاد بھائی آپ صحیح فرما رہے ہیں ۔۔۔ اور ویسے بھی سوچ رہا ہوں کہ بات اب مان لی جائے کہ رمضان میں یہ خیال اب بہت نیک خیال بن گیا ہے ۔
بھائی جی یہ وہ اراکین ہیں جن کی شادی کو پانچ سال سے زیادہ اور پندرہ سال سے کم کا عرصہ ہوا ہے۔ اور جنہوں نے پہلے ہی دن بلی نہیں ماری تھی۔
آپ بات مان ہی لیں۔ پانچ سال بہت ہوتے ہیں بلی مارنے کے لیے۔
یہ لیں ظفری بھائی ساجد آ گئے ہیں، آپ ان سے گپ شپ کریں اور مجھے اجازت دیں۔
نہیں ساجد بھائی بھاگا نہیں ہوں ۔۔۔ یہاں تراویح کا وقت ہوگیا ہے ۔ لہذاٰ چلوںگا ۔ بعد میں آکر کچہری لگاتے ہیں ۔
اب آپ کا پتہ ہی نہیں چلتا کہ کہاں ہیں؟ گمشدہ حروف میں بھی نہیں آئیں۔
میں نے سوچا شاید آپا کہنے سے آ جائیں۔
ہاں تو لگاؤ اپنا الارم ، ۔۔ میرا کیا بھروسہ میری تو خود آنکھ کھلے نہ کھلے ۔ جب کھل جاتی ہے تو میں سب کی کھول دیتی ہوں ۔ ۔رات نہیں کھلی ۔ ۔ مگر اذان کے وقت جب میں خود گھوڑے بیچ کر سو رہی تھی فون بج اٹھا ُ ۔۔ مجھے سمجھ ہی نہیں آئی یہ کون ہے کس نے اتنی ہمت کی مجھے سوتے میں اٹھانے کی ۔تو نیند میں ہی سارا فون سنا آنٹی تھیں کہ سوچا اسوقت جاگ رہی ہوں تو رمضان کی مبارک دے لوں ۔ بس یہ سمجھ میں آگیا تھا میرے مگر وہ کیا بولتیں رہی ہیں میں کیا جواب دیتی گئی کچھ پتا نہیں ۔ ۔
مگر دوسروں کو اٹھانے میں مزہ آتا ہے خود اس وقت کوئی کرے
سیدہ شگفتہ کئی دنوں سے نہیں آ رہیں۔
باجو کیا خبر ہے ان کی؟
باجو آج الآرم لگانے کے باوجود ٹائم سے ہی آنکھ کھلی۔ الارم بند کیا اور سب کو اٹھایا تو امی کہتی ہیں کہ صبر کرو اٹھتی ہوں۔ اور پھر سو گئیں۔۔ میں بھی دوبارہ لیٹ گیا۔
آنکھ تب کھلی جب 8 منٹ رہ گئے سحری میں۔ جلدی جلدی میں جو بنا اسی پہ گزارا کیا۔ پر سارا دن سر درد رہا کہ اتنے پراٹھے نہیں کھا سکا جتنے روزانہ کھا لیتا ہوں۔۔
وہ تو صحیح ہے لیکن محفل میں کیوں نہیں آ رہیں؟
اور ہاں فوری جواب کا شکریہ۔
میں یہاں گمشدہ اراکین کو ڈھونڈ رہا ہوں۔ آپ سحری میں اٹھنے اٹھانے کی باتیں کر رہی ہیں۔
ساجد، فاتح، زینب یہ سب کے سب غیر حاضر۔
یہ کیا بات ہوئی کہ دل نہیں چاہ رہا؟ رمضان کی وجہ سے مصروفیت بڑھ گئی ہو تو اور بات ہے۔