گمشدہ اراکینِ محفل

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو کچھ کچھ سازش لگ رہی ہے کہ محفل میں خواتین نے مشترکہ طور پر آنا کم کر دیا ہے :

شگفتہ
حجاب
سارہ (اب خفیہ میں آتی ہیں)
امن امان
زینب
حنا فیصل
فرحت کیانی

اور بھی شاید ہوں، جن کے نام اس وقت یاد نہیں آ رہے۔
 
تیشہ

محفلین
شگفتہ ، فرحت ، ۔سارہ ، ۔ حجاب ۔ ۔ فرزانہ ۔ ۔ اور ماورہ ان سب سے روز کی ہیلو ہائے ہے
سب ذرا رمضان کی وجہ سے بزی ہیں ورنہ ادروائیز سب خیریت ہے ۔
اب زینب کا میں نہیں جانتی کہ وہ کیوں نہیں آرہی کیونکہ ان سے میری بات نہیں ،
:chalo:
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے تو کچھ کچھ سازش لگ رہی ہے کہ محفل میں خواتین نے مشترکہ طور پر آنا کم کر دیا ہے :

شگفتہ
حجاب
سارہ (اب خفیہ میں آتی ہیں)
امن امان
زینب
حنا فیصل
فرحت کیانی

اور بھی شاید ہوں، جن کے نام اس وقت یاد نہیں آ رہے۔
میرا خیال ہے کہ محفل پر ہونے والی نئی نئی بحثیں جیسا کہ اسلام اور عورت کا مقام وغیرہ بھی ایک اہم وجہ ہو سکتی ہیں
 
پاکستانی

محفلین
جی نہیں ۔۔۔۔ میرے خیال سے ماہ رمضان کی وجہ سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے، اب ہماری طرح تو کوئی نہیں کہ 24 گھنٹے نٹ پر ہی گزارتے ہیں، بھاگم بھاگ میں عبادت کی اور پھر کمپیوٹر:(
 
تیشہ

محفلین
میرا خیال ہے کہ محفل پر ہونے والی نئی نئی بحثیں جیسا کہ اسلام اور عورت کا مقام وغیرہ بھی ایک اہم وجہ ہو سکتی ہیں

ہاں اسی بارے میں تو مجھ سے سارہ بھی شکایت کرچکی ہے اور شگفتہ بھی انہی باتوں کو پڑھکر افسردہ ہوجاتیں ہیں کہ یہاں لوگ بہت عجیب اور اکثر عجیب ذہینت کے آتے ہیں تو پھر انکا دل نہیں چاہتا آنے کو ،
اور سارہ بھی کئی بار کہہ چکی ہے کہ یہ بہت عجیب باتیں کر رہے ہیں ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ ۔
یہ سب شکایتیں انکی مجھ تک ہی ہیں ۔ ۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرا بھی یہی خیال ہے کہ رمضان کی وجہ سے ان کی مصروفیات بڑھ گئی ہیں۔ اور وہ اللہ میاں کی رحمتوں کی لُوٹ سیل کا پورا پورا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

جہاں تک بحث کا تعلق ہے تو دلائل کے ساتھ ہونے دیں۔ اور ویسے بھی ایک غیر مسلم کو قائل کرنا ذرا مشکل ہی ہوتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہاں اسی بارے میں تو مجھ سے سارہ بھی شکایت کرچکی ہے اور شگفتہ بھی انہی باتوں کو پڑھکر افسردہ ہوجاتیں ہیں کہ یہاں لوگ بہت عجیب اور اکثر عجیب ذہینت کے آتے ہیں تو پھر انکا دل نہیں چاہتا آنے کو ،
اور سارہ بھی کئی بار کہہ چکی ہے کہ یہ بہت عجیب باتیں کر رہے ہیں ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ ۔
یہ سب شکایتیں انکی مجھ تک ہی ہیں ۔ ۔

اس بات سے کنارہ کشی کر کے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ اصل میں اسلام کو مغرب میں اس بُری طرح پیش کیا جا چکا ہے کہ وہاں اس کی اصل صورت ہی بگڑ کر رہ گئی ہے۔ وہ صرف یہی سمجھتے ہیں کہ اسلام میں زیادہ سے زیادہ شادیاں کر لو اور لونڈیاں رکھ لو۔ تو کسی کو تو ان کی غلط فہمی دور کرنا ہی پڑے گی۔

میری ایک دفعہ ایک امریکن عورت سے م س ن پر بات ہو رہی تھی، جیسے ہی اس کو پتہ چلا کہ میں مسلمان ہوں، اس کا پہلا سوال یہ تھا کہ تم نے کتنی شادیاں کی ہوئی ہیں۔ یہ ہے ان کا نظریہ اسلام کے متعلق۔

آج کے مسلمان کی سب سے بڑی بدقسمتی قرآن سے دوری ہے۔ اس کا تعلق قرآن سے صرف ناظرہ کی حد تک رہ گیا ہے۔
 
تیشہ

محفلین
میری ایک دفعہ ایک امریکن عورت سے م س ن پر بات ہو رہی تھی، جیسے ہی اس کو پتہ چلا کہ میں مسلمان ہوں، اس کا پہلا سوال یہ تھا کہ تم نے کتنی شادیاں کی ہوئی ہیں۔ یہ ہے ان کا نظریہ اسلام کے متعلق۔

:grin::grin::grin:
جناب اب میں کچھ بولوں گی تو پڑھنے والوں کو غصہ آجائے گا ،۔۔ اب کیا کہوں کہ دل بڑا مچل مچل رہا ہے مگر آپکو بھی دکھُ ہونا ہے پڑھکر :grin: بہتر ہے میں چپُ کر لوں ۔ ۔
:chalo:
 
عمر سیف

محفلین
اوہو ،۔ :rolleyes: :( مجھے پتا ہوتا تو میں بیل دے دے کر اٹھا دیتی
کیونکہ تم لوگوں کی سحری کے وقت تو میں جاگ ہی رہی ہوتی ہوں بس :grin: اپنی سحری کے
وقت میری بھی آنکھ مشکل سے ہی کھل پاتی ہے ۔
:rolleyes: پراٹھا کھانے سے سر درد دورُ ہوجاتا کیا :confused: ؟
چلو خیر ہے آج کل کے بھی کھا کر حساب برابر کر لینا ،
آج میں بیل دے دوں گی تمھاری سحری کے وقت ۔ ۔

باجو آج آپ کی جب مس بیل آئی تو پراٹھے کھا کر چائے پی کر تھوڑا چہل قدمی کرکے لیٹا ہی تھا کہ ابھی نماز میں کچھ دیر تھی۔ پہلے میں اٹھانے لگا تھا :grin: پھر میں نے بند کر دی کال۔ آپ نے پھر دو بار کی۔
پراٹھے کھانے سے مراد یہ تھی کہ کھانا صحیح سے نہ کھایا ہو تو سر درد ہوتا ہے مجھے۔ :rolleyes:
 
فاتح

لائبریرین
زینب بہن تو لگتا ہے واقعی غائب ہو گئی ہیں۔ لیکن اب بھی مجھے نہیں لگتا کہ وہ ناراض ہو کر گئی ہے بلکہ کچھ اور مجبوری رہی ہو گی:(
 
شمشاد

لائبریرین
میں نہیں سمجھتا کہ کسی قسم کی ناراضگی ہوئی ہے۔ فرض کریں اگر کسی سے ہوئی بھی تھی تو بتانا تو چاہیے تھا ناں، یکطرفہ فیصلہ کر کے محفل میں نہ آنا سراسر زیادتی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
میں نہیں سمجھتا کہ کسی قسم کی ناراضگی ہوئی ہے۔ فرض کریں اگر کسی سے ہوئی بھی تھی تو بتانا تو چاہیے تھا ناں، یکطرفہ فیصلہ کر کے محفل میں نہ آنا سراسر زیادتی ہے۔

درست فرمایا!
بس اسی دن جب ہم سب بات کر رہے تھے، آپ، زینب، ماوراء اور میں، تو مجھے ذپ کیا تھا کہ "چلیں بھائی فی الحال تو میں سونے جا رہی ہوں۔ اللہ حافظ!" اور اس کے بعد مسلسل غائب۔:( اللہ تعالیٰ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 
شمشاد

لائبریرین
یقیناً کوئی مجبوری رہی ہو گی۔

چلیں آنا ہو گا تو آ جائے گی، اب کسی کو مجبور تو نہیں کیا جا سکتا۔
 
تیشہ

محفلین
اگر خطرے والی کوئی بات ہے تو آپ مجھے ذ پ میں بتا دیں۔

رہنے دیں میری ایسی باتیں سب خطرے والی ہی ہوتیں ہیں اور خون جلانے والی ۔ ۔ :rolleyes: بہتر ہے میں ہی چپُ ہوجاؤں ۔ ۔ (ورنہ اپنا امیج ہمارے مردوں نے خود اپنا خراب کر رکھا ہے تبھی تو وہ گوری بھی آپ سے پہلی بات یہی پوچھ رہی تھی )
zzzbbbbnnnn.gif
 
تیشہ

محفلین
باجو آج آپ کی جب مس بیل آئی تو پراٹھے کھا کر چائے پی کر تھوڑا چہل قدمی کرکے لیٹا ہی تھا کہ ابھی نماز میں کچھ دیر تھی۔ پہلے میں اٹھانے لگا تھا :grin: پھر میں نے بند کر دی کال۔ آپ نے پھر دو بار کی۔
پراٹھے کھانے سے مراد یہ تھی کہ کھانا صحیح سے نہ کھایا ہو تو سر درد ہوتا ہے مجھے۔ :rolleyes:

ہاں بیل دیتے وقت مجھے یہ بھول جاتا ہے کہ اب ہم سے پاکستان کتنے گھنٹے آگے ہے ۔ :confused: :(
بیل دوں تو اٹھا لیا کرو ۔۔۔ مگر میں کبھی موبائل سے بیل دیتی ہوں تو کبھی گھر والے فون سے ۔ ۔
موبائل کا نمبر تو آجاتا ہوگا آل ریڈی تمھارے پاس ہے ۔ مگر گھر والے کا نمبر باہر نہیں جانے دیتی میں ۔ اس لئے جب اس سے بیل آتی ہے تو نہیں معلوم ہوتا کہ کہاں ۔؟ کس کی مسڈ کال تھی ۔ مگر سمجھ جایا کرو میری ہی ہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
رہنے دیں میری ایسی باتیں سب خطرے والی ہی ہوتیں ہیں اور خون جلانے والی ۔ ۔ :rolleyes: بہتر ہے میں ہی چپُ ہوجاؤں ۔ ۔ (ورنہ اپنا امیج ہمارے مردوں نے خود اپنا خراب کر رکھا ہے تبھی تو وہ گوری بھی آپ سے پہلی بات یہی پوچھ رہی تھی )
zzzbbbbnnnn.gif

ہمارے مردوں نے کم اور وہاں کے مردوں نے زیادہ، بلکہ وہاں اسلام دشمن تنظیموں نے وہاں اسلام کی غلط تصویر پیش کی ہوئی ہے۔
 
Top