گمشدہ اراکینِ محفل

ساجد

محفلین
ساجد بھائی۔ ہمیں اپنے آپ کو درست کرنے کے لیے کبھی پہلے یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ فلاں کو بھی تو درست ہونا چاہیے نا۔ تو تب ہم بھی درست ہوں گے۔ دیکھیں، اس بات سے کسی کو انکار نہیں۔ کہ ہمارے معاشرے میں جہاں بہت اچھے اور نیک لوگ ہیں تو وہاں بہت ہی گھناؤنے کام کرنے والے لوگ بھی موجود ہیں۔ اب یہ ہم پر ہے کہ ہم پہلے مثبت کو لیتے ہیں یا منفی کو۔ یا ہمیں واسطہ مثبت لوگوں سے پڑتا ہے یا منفی سوچ رکھنے والوں سے۔ اور پھر اس کے بعد ہماری سوچ بدلتی ہے۔ ہمارے خیالات منتشر ہوتے ہیں۔ کبھی ہمارے اندر اچھی سوچ پیدا ہوتی ہے تو کبھی نفرت بھرے جذبات۔

مسلمان ہونا آپ کسے کہتے ہیں؟ مسلمان گھرانے میں پیدا ہونا لیکن اسلام کے بارے میں کوئی علم نہ ہو۔ اور نہ ہی کوئی عمل۔ یا مسلمان گھرانے میں پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات پر عمل بھی کرنا؟ ہم مسلمان باتیں تو بہت بڑی بڑی کرتے ہیں۔ لیکن یقین جانئے ہمارے عمل مسلمانوں جیسے نہیں ہیں۔ مذہب کے بارے میں ہی کیوں ہم بحث کرتے ہیں؟ جس بات پر ہم نے عمل نہیں کرنا ہوتا نا تو اس میں ہم سو کیڑے نکالنے لگتے ہیں۔ ان میں سوال ڈھونڈنے لگتے ہیں۔ تاکہ کوئی بہانہ ملے اور ہم اس سے دور رہ سکیں۔ مذہب میں تو کوئی بحث ہے ہی نہیں۔ بے چوں چراں اللہ کے احکامات پر عمل کرنا ہے ہم نے۔ اللہ کی بتائی ہوئی باتوں میں بحث کے لیے کوئی موضوع نہیں تلاش کرنا۔ دنیاوی رشتوں سے محبت کے لیے تو ہم دل سے کام لیتے ہیں لیکن جب خدا کا معاملہ آتا ہے تو ہم دماغ کا استعمال شروع کر دیتے ہیں۔

مجھے بہت دکھ ہوتا ہے جب ایک مسلمان مرد چار شادیوں کی بات کرتا ہے۔ اسلام نے کن باتوں کی بنیاد پر چار شادیوں کی اجازت دی ہے۔ اس کے بارے میں ہم نہیں سوچتے۔ اور بڑے آرام سے کہہ دیتے ہیں کہ چار شادیوں کی اجازت تو اسلام بھی دیتا ہے۔ اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے وہ کسی اور مذہب میں نہیں۔ لیکن ہمارے معاشرے نے جو عورت کو مقام دیا ہے۔ وہ اس کے بالکل الٹ ہے۔ شمشاد بھائی کی بات پڑھ کر بھی بہت دکھ ہوا۔ " وہ کیا ہے کہ پاکستانی جال ہی اتنا مہین بُنتے ہیں کہ کوئی مچھلی میرا مطلب ہے گوری بچ کر جا ہی نہیں سکتی۔" عورت چاہے جو بھی ہو، کسی بھی مذہب سے ہو یا کسی بھی ملک سے۔ اس کا احترام لازم ہے۔ اگر کوئی اور غلط کام کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم بھی ویسا ہی کریں۔ بلکہ اسے نہایت ہی سلجھے ہوئے انداز میں سمجھائیں تاکہ آپ کی بات کسی کے دل میں اتر بھی سکے۔

رہی باجو کی بات۔۔ جب باجو مذہب، ملک یا مرد کے خلاف بات کرتی ہیں تو آپ کے ساتھ ساتھ اور بہت سوں کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔ کیا آپ نے کبھی یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ انھیں کیا تکلیف ہے وہ ایسا کیوں کرتی ہیں یا کیوں کرتی ہوں گی؟؟ کسی کو سمجھانا یا قائل کرنا آسان نہیں ہوتا۔ نہ ہی کبھی جذباتی حملوں سے کسی کو کچھ سمجھ آتا ہے۔ یہ تو ایسا ہی ہے کہ جس رویے میں باجو اپنی بات دوسروں تک پہنچاتی ہیں اسی رویے میں آپ اپنی بات ان تک پہنچا دیتے ہیں۔ رویوں میں فرق نہیں ہے۔ لیکن فرق ہونا ضروری ہے۔

منصور حلاج کا شروع کیا گیا تھریڈ میں نے چند ایک پوسٹس کے علاوہ پڑھا نہیں۔ صرف مرد حضرات ہی وہاں عورت کے مقام پر بات کر رہے ہیں۔ لیکن صرف بات کر رہے ہیں۔ اگر انھی مردوں نے عورت کو عملی طور پر بھی اسلام کے مطابق مقام دیا ہوتا تو آج کسی غیر مسلم کو عورت کے مقام پر بحث کرنے کا موقع نہ ملتا۔ اور میں تو روز آ رہی ہوں۔ میں نے اس کی وجہ سے آنا چھوڑا نہیں۔ لیکن باجو کی ہی بات سے پتہ چلا کہ کچھ ممبرز اس دھاگے کی وجہ سے شکایت کر رہے تھے۔

باجو کے انٹرویو کے تھریڈ میں جب بات ہوئی تھی تو میں نے کہا تھا کہ اس موضوع پر خاموش رہوں گی۔ لیکن ساجد بھائی آپ بھی بالکل باجو کی طرح جذباتی بہت ہیں۔ بات اگر مذاق میں ہو رہی تھی تو آپ نے اسے پوائنٹ آؤٹ کر کے سنجیدہ کر دیا۔اور جن اراکین کے آپ کو پی ایم آئے۔ یہ خالص ان کا اور آپ کا معاملہ ہے۔!!!
ماوراء ،
آپ سب سے پہلے یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ بوچھی صاحبہ کی وجہ سے کتنے دھاگوں پر بد مزگی پیدا ہوئی۔ اور ہر دھاگے پر تو میں فریق نہیں تھا نا!!! ٹھیک؟
ان کا تو یہ معاملہ ہے "جہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آئے"​
مذہب اور عقائد سے متعلق لکھی گئی آپ کی باتوں سے کوئی بھی انحراف نہیں کر سکتا اور ہمیں دوسروں کے ایمان کو اپنے خود ساختہ پیمانوں سے ناپنے سے بھی سختی سے بچنا چاہئیے۔
میرا قصور صرف یہ ہے کہ میں نے ان کو انہی کے لہجے میں جواب دیا ہے اور یہ اچانک نہیں ہوا میں ان کو بہت پہلے سے ہی عقائد اسلام اور پاکستانیوں پر طنز کرنے سے منع کرتا رہا ہوں۔
انٹرویو کے دھاگے پر بھی آپ نےاور امن نے مجھے منع کیا اور میں نے معاملہ ختم کر دیا تھا اور بوچھی صاحبہ نے بھی آپ لوگوں کو یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ اب ایسا نہیں لکھیں گی لیکن چند گھنٹوں بعد ہی ان کا پہلا ہی پیغام پھر سے مبنی بر نفرت تھا اور وہی بے تکا لہجہ بھی ۔ اور میں نے آپ دونوں کی توجہ اس طرف دلائی تھی کہ انہوں نے آپ سے کیئے ہوئے وعدے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے لیکن اس سے بھی زیادہ حیرت ناک بات یہ تھی کہ آپ نے خاموشی اختیار کر لی لیکن جب میں نے کچھ سمجھانے کی کوشش کی تو آپ نے مجھے اور فاتح بھائی کو بے عقل لکھ دیا۔سب یاد ہے نا؟؟؟
چار شادیوں کی بات نہ ہم میں سے کسی نے چھیڑی ہے اور نہ ہی ہم اتنے منہ پھٹ ہیں کہ یہ باتیں غیر ذمہ داری سے کریں۔ یہ سب کچھ اسی خاص دھاگے تک ہی محدود ہے۔ جس کو اختلاف ہے وہ وہاں جا کر لکھے ہم ویلکم کہیں گے ۔اور جس کو وہ دھاگہ پسند نہیں وہ اس کو نہ پڑھے۔ کوئی مجبور تھوڑی کرتا ہے!!! یہ کوئی تُک نہیں ہے کہ آپ اپنی غلطی دوسرے کے سر ڈالنے کے لئیے بے سر و پا باتوں کو بنیاد بنائیں۔ کبھی آپ نے چار شادیوں کے بارے میں میری رائے کہیں پڑھی؟ اگر نہیں تو آپ نے یہ رائے کیسے قائم کی کہ میں ہر صورت میں ہی چار شادیوں کا حامی ہوں؟ یا ان لوگوں کا حمایتی ہوں کہ جو اس رعایت کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ انصاف کریں تو میں نے ابھی بھی ایک لفظ بھی اس موضوع پر اپنے پاس سے نہیں لکھا۔ یہ سائٹ ایک یورپی ملک کی ہے اور ان کا ہی نقطہ نظر پیش کرتی ہے۔ اب آپ کو چاہئیے کہ اپنا غصہ ان پر اتاریں نہ کہ پاکستانی مردوں پر۔
ہم مردوں کی آپ کو بہنیں کہتے کہتے زبان نہیں تھکتی اور آپ لوگ اس کا جواب جس طنزیہ انداز میں دے رہے ہو ذرا بتائیے کہ وہ اخلاق کے کون سے اصول پر پورا اترتا ہے؟؟؟ جس یورپ کی تعریفیں محترمہ کر رہی ہیں ان کا کوئی فورم جوائن کرنے کا تجربہ کر کے دیکھیں کہ عورتوں کی کس قدر "عزت افزائی"کی جاتی ہے وہاں۔ کون کون سے القاب دئیے جاتے ہیں۔ اور ہم جو آپ لوگوں کو اپنی بہنوں کی طرح سے عزیز رکھتے ہیں آپ ہمیں کیا بدلہ دے رہی ہیں۔ الزامات اور الزامات ۔
دراصل دوستی میں آپ انصاف کا دامن چھوڑ بیٹھی ہیں اور یہ بات میں نے اسی دن محسوس کر لی تھی جس دن انٹرویو والے دھاگے پر آپ نے جانبداری دکھائی تھی۔
آج بھی یہی کر رہی ہیں آپ۔ کل اور آج کی پوری تحاریر ٹھنڈے دل سے پڑھ لیں اور پھر جواب دیں کہ اس بحث کا آغاز کس وجہ سے ہوا۔
حیرت کی بات ہے کہ آپ اتنی سلجھی ہوئی ہیں لیکن آپ کی تحاریر میں تضاد کی بھرمار ہے۔ اپنی تحریر کو ایک بار پھر پڑھئیے اور دیکھئیے کہ آپ ابھی بھی ان کی وکالت کرتے ہوئے کس قسم کی بودی دلیل پیش فرما رہی ہیں۔اگر ان کے پاکستان اور مذہب کو برا کہنے کی یہ دلیل تسلیم کر لی جائے جس کی طرف آپ اشارہ کر رہی ہیں تو ہر ایک کو آزادی مل جائے گی کہ وہ اپنی ذاتی رنجشوں اور تلخیوں کی بنیاد پر کسی قوم ، عقیدے اور گروہ کو اجتماعی طور پر برا بھلا کہتا پھرے۔ کم از کم آپ سے تو ایسی توقع ہرگز نہ تھی۔ ہر کسی کو کسی نہ کسی سے تو دکھ ملتا ہی ہے نا۔ کون سکھی ہے اس دنیامیں؟؟؟ تو اس دکھ کا اظہار دوسروں پر طعن و تشنیع کر کے ہی کیا جانا ضروری ہے کیا؟؟؟ آپ خود اقرار کر رہی ہیں کہ ان کی تحریر سے بہتوں کے دل کو ٹھیس پہنچتی ہے تو آپ کیا سمجھتی ہیں کہ ان (بوچھی صاحبہ) کو ایسا کرنے سے روکا جائے یا سمجھانے والوں کے خلاف محاذ بنانے کی کوشش کی جائے؟؟؟ جواب ضرور دیجئیے گا!!!
ماوراء ، بات کہنے کے کچھ ادب آداب ہوتے ہیں جن کو ملحوظ خاطر رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ میری بوچھی صاحبہ سے کوئی لڑائی نہیں ہے بس وہ یہ بات سمجھ لیں کہ دوسروں پر پتھر پھینک کر جواب میں پھولوں کی توقع رکھنا عبث ہے۔
 

ساجد

محفلین
جناب آپ کی تو بات ہی نہیں ہورہی تھی بات تو میں شمشاد ص سے کر رہی تھی اور وہ بھی انکی ایسی بات کے جواب میں جو ایک امریکی عورت نے ان سے سوال پوچھا یہ شمشاد ص نے خود لکھا ہے یہاں تو آپ کو کیوں تپ چڑ رہی ہے بھلا :confused: میں آپ کا نام لے کر نہیں لکھ رہی یہ جنزل بات کر رہی ہوں میں ۔ آپکو اگر اتنا ہی غصہ ہے تو ادھر مت آئیے اور مت پڑھئیے آپ تو مزے سے ہنس ہنس جواب لکھ رہے ہیں تو پھر اب تلخی کس بات کی ۔؟
آپ مرد جب اسلام میں عورت کے مقام پر ہزار ہزار باتیں کر رہے ہوتے ہیں وہ سب کیا ہے ؟
ابھی تک اس بحث کو کیا جارہا ہے ۔ ۔؟ اور اگر یہاں میں نے شمشاد ص کی بات کا جواب لکھا تو آپ کو کیونکر آگ لکی ۔۔؟ حالنکہ آپ کو سوچنا چاہئیے کہ ہاں بھئی ہوتا ہے ایسے بھی اب کیا کرسکتے ہیں سچائی ہے اور آپ ایک کان سے سنکر دوسرے سے نکال باہر کریں ۔ ۔ جیسا کہ ہم عورتیں نہ چاہتے ہوئے بھی عورتوں پر بحث کو برداشت آخر کر ہی تو رہی ہیں کہ نہیں :rolleyes:

Dancing_Doll.gif
بوچھی صاحبہ
اپنے خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ مت اٹھائیں اور آئندہ سے مجھے تمیز سے مخاطب کریں۔ میں اس واہیات طریقے سے بات کرنے اور سننے کا عادی نہیں ہوں۔
 

تیشہ

محفلین
پہلی بات تو یہ کہ میں مذہب کے خلاف کچھ نہیں لکھ رہی آنکھیں کھول کر پڑھئیے ۔ میں گوروں اور کالوں کالیوں کی بات کر رہی ہوں شاید ان باتوں سے آپکی کسی دکھتی رگ پر ہاتھ جاپڑا ہوا تبھی سلگ گئے ہیں ۔؟

دوسری بات میں ہر دھاگے میں بحث نہیں کرتی نا ہی مجھے شوق ہے :mad: آپ خود بھاگے بھاگے آئے تھے میرے انٹرویو والے دھاگے پر :rolleyes: کیا میں آپکی منت کرکے آپکے پاؤں پڑی تھی کہ چلئیے چلئیے میرے انٹرویو پر چلکر ذرا مجھ سے بحث کریں ۔ ؟ ؟ ؟ ؟

یہاں شمشاد ص کی اور میری آپس میں بات ہورہی تھی آپ کو کیونکر شوق ہے پرائی پوسٹوں میں جھٹ سے آکر ٹانگ اڑآنے کا ۔؟ ؟ ؟ ؟ کیا یہاں بھی آپکی منت کی میں نے کہ نہیں ساجد بھائی آپ ضرور آئیے ورنہ میں نہیں بولوں گی آکر ہماری بحث میں حصہ لیں ۔ ؟؟ :rolleyes:
 

تیشہ

محفلین
بوچھی صاحبہ
اپنے خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ مت اٹھائیں اور آئندہ سے مجھے تمیز سے مخاطب کریں۔ میں اس واہیات طریقے سے بات کرنے اور سننے کا عادی نہیں ہوں۔




کیونکہ دونوں کی رگوں میں کمالیہ کا پانی ہے ۔ لہذا سیم ہئیر ، ۔۔ ۔۔
جہاں میری بات پوسٹ ہو مجھے پسند نہیں کوئی ایسے آکر اس میں بولے ۔ ہوں میں بھی کمالیہ کی ہی ۔ مجھے بھی بہت سی عادتیں نہیں نا ہی میں بھی عادی ہوں :rolleyes:
 

ساجد

محفلین
اگر پاکستانی اور مسلمان مرد اتنے ہی نا پسند ہیں تو آپ کی کس نے منت کی ہے یہاں آ کر جھک مارنے کو۔ جائیے کسی گوروں کی سائیٹ پر جا کر اپنی "عزت افزائی" کروائیے۔
 

تیشہ

محفلین
اگر پاکستانی اور مسلمان مرد اتنے ہی نا پسند ہیں تو آپ کی کس نے منت کی ہے یہاں آ کر جھک مارنے کو۔ جائیے کسی گوروں کی سائیٹ پر جا کر اپنی "عزت افزائی" کروائیے۔





یہاں میں اپنی سہیلیوں کے لئے آتی ہوں ۔ ۔
Dancing_Doll.gif
آپکو بھلا کیوں اعتراض ۔؟ :rolleyes: میں انہی سب سے گپشپ کرنے آتی ہوں جنکو میں کسی قابل سمجھتی ہوں :cool:
ورنہ میں ہر ایرے غیرے سے گپشپ کرنے نہیں آتی یہاں ۔ ۔
 

ظفری

لائبریرین
یہ محب کہاں رہ گیا ہے ۔۔۔ کئی دن سے نظر نہیں آیا ۔ میرا بلاگ اسکو اپ گریڈ کرنا تھا ۔ کسی کو کچھ خبر ہے ا سکی ۔ ؟؟؟؟؟؟؟
 

تیشہ

محفلین
سہیلیوں سے بات کرنے آتی ہو یا نفرتیں پھیلانے؟؟؟





نفرتیں تو آل ریڈی پھیلی ہوئی مل جائے گئیں آپکو اسلامی سیکشن میں اور سیاست میں ، ۔ ۔ یہ نفرتیں پھیلانا بھی مرد لوگوں کا کام ہے نا کہ عورتوں کا :rolleyes:
اور میری جس جس سے بات ہے مجھے ان سے محبت ہے تبھی میں ان سب کے لئے آتی ہوں ،، پر کیا کروں آگے کوئی نا کوئی نفرت والا مل ہی جاتا ہے یا سامنے آ ہی جاتا ہے ۔ :rolleyes: اب گولی مارنے سے تو رہی ۔
gun.gif
 

ساجد

محفلین
فاتح بھائی ،
آپ ختم کرنے کی کہہ رہے ہیں میں تو اس بات کو اٹھانا ہی نہیں چاہتا تھا لیکن جب ہٹ دھرمی سے واسطہ پڑے تو تو کبھی کبھی بات حد سے بڑھ ہی جاتی ہے۔
میں آپ کی بات مان کر بات ختم کرتا ہوں ۔ اب دیکھتے ہیں کہ دوسرے آپ کی کہاں تک مانتے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی ،
آپ ختم کرنے کی کہہ رہے ہیں میں تو اس بات کو اٹھانا ہی نہیں چاہتا تھا لیکن جب ہٹ دھرمی سے واسطہ پڑے تو تو کبھی کبھی بات حد سے بڑھ ہی جاتی ہے۔
میں آپ کی بات مان کر بات ختم کرتا ہوں ۔ اب دیکھتے ہیں کہ دوسرے آپ کی کہاں تک مانتے ہیں۔

بہت شکریہ ساجد بھائی! :)
دوسروں نے بھی رکھ ہی لی ہے ہماری بات۔ یہ دیکھیے۔۔۔! بوچھی جی کا بھی شکریہ!
 

ساجد

محفلین
ابھی میں نے محب کو فون کیا تو تین بار رنگ ہونے کے بعد مطلوبہ نمبر سے جواب نہ ملنے کی اطلاع کا پیغام چلنے لگا۔ پھر سے کوشش کروں گا کچھ دیر بعد۔
 
Top