گمشدہ اراکینِ محفل

ساجد

محفلین
اسے تو اپنا بھی بلاگ اپ گریڈ کرنا تھا ۔ اچھا ہوا کہ میرا نہیں کیا ورنہ یہ پھول کھلنے سے پہلے ہی مرجھا جاتا ۔ :grin:
میں نے محب کے بارے میں لکھا تھا نا کہ اس کے اپنے کام ہمیشہ ادھورے رہتے ہیں اس لئیے کوئی کام بھی اپنا سمجھ کر نہیں کرتا۔
دیکھ لیجئیے بلاگ اپ ڈیٹ میں اس کا ثبوت بھی مل گیا۔:grin:
 

ماوراء

محفلین
آپ نے مجھے اور فاتح بھائی کو بے عقل لکھ دیا۔سب یاد ہے نا؟؟؟
جی ساجد بھائی مجھے یاد ہے۔ اصل میں میرا کہنے کا مطلب تھا کہ عقلمند کے لیے اشارہ کافی ہوتا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو میری یہ بات آپ لوگوں کی favour میں تھی۔ :)

چار شادیوں کی بات نہ ہم میں سے کسی نے چھیڑی ہے اور نہ ہی ہم اتنے منہ پھٹ ہیں کہ یہ باتیں غیر ذمہ داری سے کریں۔ یہ سب کچھ اسی خاص دھاگے تک ہی محدود ہے۔ جس کو اختلاف ہے وہ وہاں جا کر لکھے ہم ویلکم کہیں گے ۔اور جس کو وہ دھاگہ پسند نہیں وہ اس کو نہ پڑھے۔ کوئی مجبور تھوڑی کرتا ہے!!! یہ کوئی تُک نہیں ہے کہ آپ اپنی غلطی دوسرے کے سر ڈالنے کے لئیے بے سر و پا باتوں کو بنیاد بنائیں۔ کبھی آپ نے چار شادیوں کے بارے میں میری رائے کہیں پڑھی؟ اگر نہیں تو آپ نے یہ رائے کیسے قائم کی کہ میں ہر صورت میں ہی چار شادیوں کا حامی ہوں؟ یا ان لوگوں کا حمایتی ہوں کہ جو اس رعایت کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ انصاف کریں تو میں نے ابھی بھی ایک لفظ بھی اس موضوع پر اپنے پاس سے نہیں لکھا۔ یہ سائٹ ایک یورپی ملک کی ہے اور ان کا ہی نقطہ نظر پیش کرتی ہے۔ اب آپ کو چاہئیے کہ اپنا غصہ ان پر اتاریں نہ کہ پاکستانی مردوں پر۔
چار شادیوں کی بات آپ سے متعلق نہیں کی تھی۔ ایک عام بات تھی۔ اصل میں کافی باتیں گڈ مڈ ہو گئی ہیں۔ اس لیے سب کی ایک ساتھ ہی بھڑاس نکال دی۔ یورپی ممالک کے مردوں سے میرا کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی میں مسلمان کو ایک غیر مسلم کے ساتھ کمپئیر کرتی ہوں۔ ہر معاشرے کی اپنی الگ اخلاقی قدریں ہیں۔
ہم مردوں کی آپ کو بہنیں کہتے کہتے زبان نہیں تھکتی اور آپ لوگ اس کا جواب جس طنزیہ انداز میں دے رہے ہو ذرا بتائیے کہ وہ اخلاق کے کون سے اصول پر پورا اترتا ہے؟؟؟ جس یورپ کی تعریفیں محترمہ کر رہی ہیں ان کا کوئی فورم جوائن کرنے کا تجربہ کر کے دیکھیں کہ عورتوں کی کس قدر "عزت افزائی"کی جاتی ہے وہاں۔ کون کون سے القاب دئیے جاتے ہیں۔ اور ہم جو آپ لوگوں کو اپنی بہنوں کی طرح سے عزیز رکھتے ہیں آپ ہمیں کیا بدلہ دے رہی ہیں۔ الزامات اور الزامات
۔
ساجد بھائی، آپ کی یہ بات پڑھ کر مزید دکھ ہوا۔ اور اس کے بعد میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ آپ سے آئندہ کسی موضوع پر بحث نہیں کروں گی۔ حالانکہ میں آپ کو بھائی سمجھ کر ہی آپ سے بات کر رہی ہوں۔ اگر چاہوں تو کسی اور تھریڈ پر کسی اور سے بھی بحث کر سکتی ہوں لیکن ان کو میں بھائی یا ان سے بےتکلف نہیں ہوں۔
آپ اسی تھریڈ میں اپنے سارے پیغامات دیکھیے ، آپ نے کہاں مجھے ماوراء بہن کہا ہے؟ باجو کو تو اب آپ محترمہ کہنے لگے ہیں۔:) بھائی بھائی تو ہم بھی کہتی ہیں۔ تو اگر ہم نے آپ کے بہن کہنے کا لحاظ نہیں رکھا۔ تو کیا آپ نے ہمارے بھائی کہنے پر جو باتیں کی ہیں وہ اخلاق کے کون سے اصول پر اترتی ہیں؟ ابھی آپ نے باجو کے لیے ایک نہایت ہی سخت جملہ بولا ہے۔
اور رہی بات یورپین فورمز کو جوائن کرنے کی۔ تو حقیقت میں باجو کا یورپین مردوں سے واسطہ نہیں پڑا۔ اس لیے وہ دور دور سے انھیں اچھے دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن اپنوں سے واسطہ پڑا ہے تو وہ اسی لیے یہ باتیں کرتی ہیں۔

دراصل دوستی میں آپ انصاف کا دامن چھوڑ بیٹھی ہیں اور یہ بات میں نے اسی دن محسوس کر لی تھی جس دن انٹرویو والے دھاگے پر آپ نے جانبداری دکھائی تھی۔
دوستی نہیں۔ ایک ایسی بحث جس کا کوئی نتیجہ نہ نکلتا ہو اس کو چھوڑ دینے کا کہتی ہوں۔ ورنہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ جب کوئی میرے ملک کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتا ہو گا تو میں خوش ہوتی ہوں گی؟ نہیں، مجھے بھی اپنی مٹی سے بہت محبت ہے۔ اور اس کے بارے میں سخت الفاظ سن کر میرا دل بھی دکھتا ہے۔ میں اپنا دل دکھا لیتی ہوں لیکن کوشش کرتی ہوں کہ کسی کا دل نہ دکھاؤں۔

حیرت کی بات ہے کہ آپ اتنی سلجھی ہوئی ہیں لیکن آپ کی تحاریر میں تضاد کی بھرمار ہے۔ اپنی تحریر کو ایک بار پھر پڑھئیے اور دیکھئیے کہ آپ ابھی بھی ان کی وکالت کرتے ہوئے کس قسم کی بودی دلیل پیش فرما رہی ہیں۔اگر ان کے پاکستان اور مذہب کو برا کہنے کی یہ دلیل تسلیم کر لی جائے جس کی طرف آپ اشارہ کر رہی ہیں تو ہر ایک کو آزادی مل جائے گی کہ وہ اپنی ذاتی رنجشوں اور تلخیوں کی بنیاد پر کسی قوم ، عقیدے اور گروہ کو اجتماعی طور پر برا بھلا کہتا پھرے۔ کم از کم آپ سے تو ایسی توقع ہرگز نہ تھی۔ ہر کسی کو کسی نہ کسی سے تو دکھ ملتا ہی ہے نا۔ کون سکھی ہے اس دنیامیں؟؟؟ تو اس دکھ کا اظہار دوسروں پر طعن و تشنیع کر کے ہی کیا جانا ضروری ہے کیا؟؟؟ آپ خود اقرار کر رہی ہیں کہ ان کی تحریر سے بہتوں کے دل کو ٹھیس پہنچتی ہے تو آپ کیا سمجھتی ہیں کہ ان (بوچھی صاحبہ) کو ایسا کرنے سے روکا جائے یا سمجھانے والوں کے خلاف محاذ بنانے کی کوشش کی جائے؟؟؟ جواب ضرور دیجئیے گا!!!
میں کسی کی وکالت نہیں کر رہی ساجد بھائی۔ میں صرف اتنا کہنا چاہ رہی تھی کہ اس بحث کا کوئی فائدہ نہیں۔ خاموش رہیں گے تو بات دبی رہے گی۔ جونہی بولیں گے تو بات اتنی ہی پھیلے گی۔ اور ہر کوئی اتنا آزاد نہیں کہ اس طرح اپنی ذاتی رنجشوں کی وجہ سے ہر جگہ ملک، مذہب کے خلاف رونا روتا رہے۔ ہر کوئی اپنے دکھ کا اظہار ایسے نہیں کرتا، یہ تو چند ایک ایسے واقعات ہیں۔ میں یہ سمجھتی ہوں کہ اگر اس معاملے میں خاموش رہا جائے تو بہت بہتر ہے۔ سمجھا کے دیکھ لیں۔ سمجھتا ہے تو ٹھیک۔ نہیں تو کسی کو موقع ہی نہ دیں کہ وہ اپنا اظہارِ خیال کرے۔ ہم بات کو بڑھائیں گے تو اگلا بھی ضرور اپنی بات کہے گا۔ جب کوئی کسی کی بات کا جواب ہی نہیں دے گا تو وہ اپنے آپ سے باتیں کرنے سے تو رہا۔

ماوراء ، بات کہنے کے کچھ ادب آداب ہوتے ہیں جن کو ملحوظ خاطر رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ میری بوچھی صاحبہ سے کوئی لڑائی نہیں ہے بس وہ یہ بات سمجھ لیں کہ دوسروں پر پتھر پھینک کر جواب میں پھولوں کی توقع رکھنا عبث ہے۔
اگر آپ پر کوئی پتھر پھینکتا ہے تو مطلب آپ کو اس کے ساتھ مزید برا کریں۔ اس کا گریبان جا کر پکڑ لیں گے کہ تم نے ایسا کیوں کیا؟ پھول نہ سہی تو کچھ نہ دینا بہتر ہے۔ (معاف کر دینا)

بہرحال، آپ کی اپنی سوچ اور میری اپنی۔ مزید کچھ نہیں کہوں گی۔ مزید کہ اگر اس عرصہ میں میری کوئی بات آپ کو بری لگی ہو تو میں سچے دل سے آپ سے معافی مانگتی ہوں۔
 
بڑے بھیا! کل اتوار تھا۔۔۔۔ اور ویسے بھی میری طبیعت آج کل ناساز ہی چل رہی ہے۔۔۔!
اور یہ آپ کو کیا ہوا ہے؟ خوش مزاجی سے اتنی سختی؟؟؟ :confused: (روزہ تو نہیں لگ رہا؟؟؟؟) :grin:
 

ساجد

محفلین
ہاں بھئی یہ تو ہم بھول ہی گئے کہ کل اتوار تھا۔
کچھ نہیں چھوٹے بھائی ۔ 24 گھنٹے اے سی میں بیٹھ کر تو روزہ لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
 

ساجد

محفلین
ہاں بھئی طبیعت کا تو ہم پوچھنا ہی بھول گئے۔
اب کیسے ہو آپ؟۔ موسم بدل رہا ہے اس لئیے طبیعت اپ ڈاؤن ہو ہی جاتی ہے۔
اللہ آپ کو تندرستی عطا فرمائے۔​
 
جنگ و جدل کے بعد میں بھی حاضر ہوں۔ امید ہے کہ اب سیز فائر ہو چکا ہے میرا تو پورا بلاگ قربان ہوگیا ہے۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہیں جی ۔۔۔ یہاں کیا ہو رہا ہے؟ :confused:
ان تھریڈز کے عنوانات بے ضرر سے نظر آتے ہیں لیکن یہاں ٹینشن کریٹ ہوتی رہتی ہے۔ :(
لگتا ہے کہ سیاسی اور مذہبی موضوعات کا اثر یہاں بھی ہو گیا ہے۔ :(
 

فاتح

لائبریرین
محب، کچھ تفصیل سے بتاؤ کہ تم نے اپنے بلاگ کے ساتھ کیا کیا۔ یا یہ کہ بلاگ نے تمہارے ساتھ کیا کیا؟ :rolleyes:

محب آج دوپہر اس شعر کا ورد کر رہے تھے: ؎
کیا اس لیے تقدیر نے چنوائے تھے تنکے
بن جائے نشیمن تو کوئی آگ لگا دے

صورتحال جاننے کے بعد میرا یہ کہنا تھا کہ تقدیر کا ت گرا دو تو مفہوم واضح ہوتا چلا جائے گا:grin: لیکن محب صاحب درج ذیل شعر پڑھتے ہوئے بلاگ کی از سر نو تعمیر کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں: ؎
میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب
اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں
 
محب، کچھ تفصیل سے بتاؤ کہ تم نے اپنے بلاگ کے ساتھ کیا کیا۔ یا یہ کہ بلاگ نے تمہارے ساتھ کیا کیا؟ :rolleyes:

تفصیل کیا بتاؤں نبیل ، میں جمعہ کو بلاگ کو ہنستا بستا چھوڑ کر لاہور روانہ ہوا تھا کہ اتوار کی شام کسی نے مجھے خبر پہنچائی کہ بھائی صاحب آپ کے بلاگ کو کیا ہوا ہے۔ یہ خبر تو گرم تھی کہ قدیر نے فرط جذبات میں اپنا بلاگ اڑا دیا مگر یہ خبر نہ تھی کہ میرے بلاگ تک بھی اس کے اثرات پہنچ گئے ہیں۔ لوٹ کر آیا تو نشیمن خاکستر ہو چکا تھا اور چند تنکے باقی رہ گئے تھے۔ بقول فاتح انہی تنکوں سے دوبارہ نشیمن بنا رہا ہوں ، میر کا شعر بھی قابل غور ہے اس ضمن میں ;)
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ
شگفتہ
سارہ خان
الف نظامی
رضوان
حجاب
تیلے شاہ
تفسیر
افتخار راجہ
نوید ملک

یہ سب کے سب کہاں ہیں؟
 

تیشہ

محفلین
01hmm.gif


ہر جگہ آپ پوچھتے ہیں تو ایسا کیون نہیں کرتے خود انسبکو فون کرکے ایک ہی بار پوچھ لیں تاکے آپ کو بھی آرام آجائے ۔؟ :confused: :rolleyes:

01dance2.gif
 
Top