گمشدہ اراکینِ محفل

عزیزامین

محفلین

چاند بابو

محفلین
ارے صاحب کہیں ہمارا نام بھی یہاں شامل نہیں ہو گیا ہے امید ہے کہ نہیں ہے کیونکہ میں‌نے کچھ دور تک پڑھا ہے لیکن مجھے اپنا نام نہیں ملا۔چلئے اب شامل بھی نہ کیجئے گا کیونکہ میں حاضر ہو گیا ہوں ایک طویل غیر حاضری کے بعد۔
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے چاند بابو آپ تھے کہاں؟ اور وہ پپو بھائی تو سیر سپاٹے پر نکلے ہوئے ہیں۔کب تک واپس آنے کا ارادہ ہے ان کا؟
 
یہ بھی خوب رہی، ہم ادھر بمعہ اہل و عیال جلوہ افروز اور آپ ہیں کہ پروبیشن کوہی ختم کرکے نہیں دے رہے۔ وللہ ایسی سختیاں تو ہمارے گھر میں بھی نہیں ہوتیں۔ پس آپ کو چاہئے کہ نکال دیجئے ہمیں اس فہرست میں سے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ ایسا کریں کہ اردو محفل کے تھانے میں رپورٹ کریں اور وہاں سے اچھے چال چلن کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیں۔ چاند بابو تھانیدار ہیں۔ بہت اچھے آدمی ہیں۔ جیب کو کوئی خاص خیال نہیں کرتے۔
 
صاحب، پولیس والا اور نیک، دو آدمی ہوئے۔ ہمارے سالا صاحبخود سے ایس پی ہیں اور بہت نیک بھی صرف ہمارے لئے سال میں ایک کام بغیر کر ہی دیتے ہیں خیر ہم نے آج تک انکو کچھ کہہ کے بھی تو دیا ہو۔ اور دوسرے ملٹری پولیس میں سی او ہیں، ان سے ہی نہ بات کرلوں، ابھی اپنی نصف بہتر کو فون کرتا ہوں،
 
Top