گمشدہ اراکینِ محفل

چاند بابو

محفلین
ویسے چاند بابو آپ تھے کہاں؟ اور وہ پپو بھائی تو سیر سپاٹے پر نکلے ہوئے ہیں۔کب تک واپس آنے کا ارادہ ہے ان کا؟
شمشاد بھائی میں کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کچھ لیٹ ہو گیا اور پپو بھائی سیر سپاٹے سے فارغ ہو کر واپس گھر پہنچ گئے ہیں لیکن ابھی سفر کی تھکن اتار رہے ہیں بس آتے ہی ہوں گے۔
آپ ایسا کریں کہ اردو محفل کے تھانے میں رپورٹ کریں اور وہاں سے اچھے چال چلن کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیں۔ چاند بابو تھانیدار ہیں۔ بہت اچھے آدمی ہیں۔ جیب کو کوئی خاص خیال نہیں کرتے۔
جی جی راجہ صاحب تشریف لایئے ہمارے تھانے میں بلا ججھک تشریف لایئے ہم آپ کو فوری چال چلن کا سیرٹیفکیٹ دے دیں گے۔
صاحب، پولیس والا اور نیک، دو آدمی ہوئے۔ ہمارے سالا صاحب خود سے ایس پی ہیں اور بہت نیک بھی صرف ہمارے لئے سال میں ایک کام بغیر کر ہی دیتے ہیں خیر ہم نے آج تک انکو کچھ کہہ کے بھی تو دیا ہو۔ اور دوسرے ملٹری پولیس میں سی او ہیں، ان سے ہی نہ بات کرلوں، ابھی اپنی نصف بہتر کو فون کرتا ہوں،

ارے بھائی صاحب آپ کے تو خود دو دو بندے پلس میں ہیں اور ایک تو ملٹری پلس میں ہیں تو آپ کو ڈر کیسا۔ اور صاحب یہ جو بات آپ نے کی ہے نا پلس اور نیک دو آدمی ہوئے کہیں ہماری بھابھی کے سامنے کر کے دیکھئے گا پھر پتہ چلے گا آپ کو۔
بہرحال آپ تو ہمارے اپنے ہی آدمی ہوئے آپ تشریف لے آیئے میں آپ کو سرٹیفکیٹ جاری کر دوں گا۔
 
شمشاد بھائی یہ بھی توبتایئے کہ ادھر جا کہ کیا کرنا ہے، کوئی عرضی لکھنی ہے کہ کسی سے اندرخانے میں بات کرنی ہے۔ نقد رقم دینی ہے کہ کوئی تحفہ خریدنا ہے۔ یا فروٹ اور مرغی سے کام چلے گا؟
 
شمشاد

لائبریرین
بہت سمجھدار لگتے ہیں آپ۔ لگتا ہے تھانوں میں آنے جانے کا وسیع تجربہ ہے آپ کا۔ ایک بغل میں ککڑ اور دوسرے میں پھل فروٹ کا تھیلا لیتے جائیں۔ باقی باتیں چاند بابو خود ہی بتا دیں گے۔
 
اصل میں پینڈو جو ٹھہرے اب یہ تو ہو نہیں سکتا کہ بندہ پنڈ میں رہتا ہو اور جھگڑا کرکے تھانے نہ پہنچے۔ اور اگر نہیں پہنچے گا تو تھانہ خود پہنچے گا۔ پھر ککڑ کھلاؤ نہیں تو ساتھ میں کردو۔ میں جاتا ہوں اور باقی آپ کی ذمداری ہے۔
 
حسن علوی

محفلین
ہاہاہاہاہا بھئی خوب روشنی ڈالی پنڈ کے تھانہ کلچر کے بارے میں ڈاکٹر صاحب نے خصوصاً ککڑ کھلاؤ نہیں تو ساتھ میں کر دینے والی بات۔ لطف آ گیا پڑھ کر۔ اگر پنجابی میں کہی جائے تو زیادہ پر لطف لگتی ھے۔
 
بس بھائی پنڈ میں تو اپنی ہی ریاست ہوتی ہے۔ ایک دفع بیلے میں ہم نے 2 پلسیوں کو دوران شکار ہماری بندوق کا لائنس طلب کرنے پر پکڑ لیا تھا۔ کہ میاں یہ زمین تو ہمارے خاندان کی مالکیت ہے، اور ہم اپنے گھر میں کیا لائسنس کے ساتھ بندوق لئے پھریں، کون سے اپنی زمین سےباہر قدم بھی رکھا ہے۔ ہم تو تم لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کروائیں گے وغیرہ ، سپاہی تھے ان بچاروں کو الٹی اپنی پڑ گئی۔
 
چاند بابو

محفلین
شمشاد بھائی یہ بھی توبتایئے کہ ادھر جا کہ کیا کرنا ہے، کوئی عرضی لکھنی ہے کہ کسی سے اندرخانے میں بات کرنی ہے۔ نقد رقم دینی ہے کہ کوئی تحفہ خریدنا ہے۔ یا فروٹ اور مرغی سے کام چلے گا؟
ارے صاحب آپ ایک بار تشریف تو لائیں اصول ہم خود ہی سمجھا دیں گے۔
بہت سمجھدار لگتے ہیں آپ۔ لگتا ہے تھانوں میں آنے جانے کا وسیع تجربہ ہے آپ کا۔ ایک بغل میں ککڑ اور دوسرے میں پھل فروٹ کا تھیلا لیتے جائیں۔ باقی باتیں چاند بابو خود ہی بتا دیں گے۔
یہ ہوئی نہ اصولوں والی بات:grin:
اصل میں پینڈو جو ٹھہرے اب یہ تو ہو نہیں سکتا کہ بندہ پنڈ میں رہتا ہو اور جھگڑا کرکے تھانے نہ پہنچے۔ اور اگر نہیں پہنچے گا تو تھانہ خود پہنچے گا۔ پھر ککڑ کھلاؤ نہیں تو ساتھ میں کردو۔ میں جاتا ہوں اور باقی آپ کی ذمداری ہے۔
کیا بات ہے صاحب آپ تو اچھے خاصے سمجھدار ہیں۔
ہاہاہاہاہا بھئی خوب روشنی ڈالی پنڈ کے تھانہ کلچر کے بارے میں ڈاکٹر صاحب نے خصوصاً ککڑ کھلاؤ نہیں تو ساتھ میں کر دینے والی بات۔ لطف آ گیا پڑھ کر۔ اگر پنجابی میں کہی جائے تو زیادہ پر لطف لگتی ھے۔
تے بھائی جی تسی تھانے وچ پیر تے رکھو میں توانوں پنجابی وچ ایہہ کلچر وکھا دواں گا ۔تسی تے صرف سنسن دی گل کردے پے او۔
بس بھائی پنڈ میں تو اپنی ہی ریاست ہوتی ہے۔ ایک دفع بیلے میں ہم نے 2 پلسیوں کو دوران شکار ہماری بندوق کا لائنس طلب کرنے پر پکڑ لیا تھا۔ کہ میاں یہ زمین تو ہمارے خاندان کی مالکیت ہے، اور ہم اپنے گھر میں کیا لائسنس کے ساتھ بندوق لئے پھریں، کون سے اپنی زمین سےباہر قدم بھی رکھا ہے۔ ہم تو تم لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کروائیں گے وغیرہ ، سپاہی تھے ان بچاروں کو الٹی اپنی پڑ گئی۔
ارے بھائی صاحب یہ تمام علاقہ میرے تھانے کی حدود میں ہے اس لئے آئندہ احتیاط سے پلس کے خلاف بات کرنا ورنہ ہیرو سے زیرو بن جاو گے۔
 
اوئے، غلطی ہوگئی جناب، معلوم نہیں تھا اگر حکم کریں ڈیلیٹ کردیں وہ والی پوسٹ نہیں تو اپنے سالا صاحب سے فون کروائیں، اگر آپ کو برا لگا ہے تو؟
 
چاند بابو

محفلین
اوئے، غلطی ہوگئی جناب، معلوم نہیں تھا اگر حکم کریں ڈیلیٹ کردیں وہ والی پوسٹ نہیں تو اپنے سالا صاحب سے فون کروائیں، اگر آپ کو برا لگا ہے تو؟

اوہ نہیں جی نہیں اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہمیں برا اس لئے نہیں لگا ہے کیونکہ آپ تو ہمارے اپنے ہی ہو نہ جی اس لئے رہنے دیں‌ بس آئندہ ذرا احتیاط کیا کریں کیونکہ عوام تو پہلے ہی خوامخواہ ہمارے درپے ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
نئیں یار تمہارا دوست تو سمجھو گُم ہی ہو گیا ہے۔ اب ایسا کرو کہ جو بھی شناخت تمہارے پاس ہے وہ سب لیکر تھانے پہنچ جاؤ اور وہاں رپورٹ کر دو۔
 
چاند بابو

محفلین
ارے اچھے خاصے بندے پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ امین صاحب آپ چاہئیں تو ان لوگوں کے خلاف تھانہ محفل میں شکایت کر سکتے ہیں۔
 
Top