گمشدہ اراکینِ محفل

تیشہ

محفلین
عزیز امین۔ کہیں نا کہیں تو ہو گا ہی۔۔۔ جانا کہاں ہے۔ بس آپ سے چھپتا پھر رہا ہوگا۔ :d
ویسے آپ اس کو یاد ضرور رکھیں لیکن اب اتنا بھی کیا یاد کرنا۔۔۔۔





zzzbbbbnnnn.gif
 

سارا

محفلین
سارا بھی بہت دنوں سے نہیں آئیں۔

شمشاد بھائی یہاں ٹیکساس میں جو طوفان آیا ہوا تھا تو اس وجہ سے ہمارا انٹرنیٹ ہی بند تھا وہ کہہ رہے تھے سارا سیٹ اپ ہیوسٹن میں ہے اور وہاں بجلی کا مسلہ تھا اور باقی بھی کچھ مسلہ تھا پیچھے سے ہی اس لیےکافی دنوں سے چکر نہیں لگا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
گمشدہ اراکین میں سے اس دفعہ رضوان بھائی سر فہرست ہیں۔ کسی کو کوئی خبر ہو تو اطلاع دے۔ خود پڑھیں تو واپس آ جائیں، انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔
 

رضوان

محفلین
ظفری اور شمشاد بھائی آپ نے یاد کیا اور بندہ بے دام تڑپ کر کھنچا چلا آیا گویا آپ نے پکارا اور چلے آئے۔
اس عیدِ سعید پر سب ساتھیوں کو عید مبارک ۔
 

شمشاد

لائبریرین
زہے نصیب کہ آپ نے محفل میں قدم رنجہ فرمایا۔

کہیے کیسے ہیں؟ کیا مصروفیات پال لی ہیں کہ محفل میں آنے کو وقت ہی نہیں ملتا یا پھر " مائی صاحبہ " نے پابندی لگا دی ہے کہ خبردار اب اس بڑھاپے میں کہاں مارے مارے پھرو گے، چپکے سے ادھر میرے پاس ہی بیٹھو۔
 

رضوان

محفلین
آپ کے سامنے تو گویا تمام ماجرا کھُلا ہوا ہے پھر آپ دنیا میں چرچا کیوں کرتے ہیں کچھ پردے وردے کا چلن بھی رکھا کریں یوں سر بزم بلکہ محفل ببانگِ دہل آپ نے سب پول پاٹ کھول کر رکھ دیا:blush:

اب جب جب مائی صاحبہ کی نظر بچی تو محفل میں آجایا کریں گے۔ لیکن مائی کو بھی لگتا ہے سوائے مجھ پر نظر رکھنے کے کوئی اور کام ہی نہیں ہے۔
 

تعبیر

محفلین
محب ، رضوان اور تعبیر بہت یاد آرہے ہیں ۔ !!!!!!

:eek: :eek: :eek:

ہائیں یہ آپ نے میرا ہی نام لکھا ہے نا ظفری ؟؟؟
جبکہ میں کافی دنوں سے اپنا محاسبہ کر رہی تھی کہ مجھ سے ایسی کیا غلطی ہو گئی ہے کہ ظفری نے میرے سے بات کرنا ہی چھوڑ دی ہے :grin:
 

تعبیر

محفلین
میں نے کافی دنوں سے ظفری، ابوشامل ، حجاب اور حسن علوی کو نہیں دیکھا

کسی کو کچھ پتہ ہے ان حضرات کا ؟؟؟
 

فہیم

لائبریرین
میں نے کافی دنوں سے ظفری، ابوشامل ، حجاب اور حسن علوی کو نہیں دیکھا

کسی کو کچھ پتہ ہے ان حضرات کا ؟؟؟

ظفری صاحب تو آج بھی فورم پر موجود تھے شاید کوئی گانے وغیرہ بھی انھوں‌ نے پوسٹ کیے ہیں۔
ابو شامل سے آج میری بات ہوئی تھی۔ وہ موصوف تو شاید پیر تک ہی آپائیں کیونکہ ان کی پیر تک چھٹیاں ہیں۔
حجاب کے بارے میں‌ تو باجو یا پھر شگفتہ صاحبہ ہی کچھ بتاسکیں گی۔
باقی حسن تو اپنی چھٹیاں گزازنے پاکستان آیا ہوا ہے۔
اس لیے نیٹ‌ سے غیر حاضر ہے۔
جبکہ کہہ رہا تھا کہ پاکستان آنے کے باجود بھی ایک آدھ چکر لگا لوں گا:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی ایسی بھی بے اعتباری بھی کیا، اب تک تو آپ کو اپنی فرمانبرداری سے " انہیں " یقین دلا دینا چاہیے تھا کہ آپ کے سوا دنیا اندھیر نگری ہے۔
 

تیشہ

محفلین
آپ کے سامنے تو گویا تمام ماجرا کھُلا ہوا ہے پھر آپ دنیا میں چرچا کیوں کرتے ہیں کچھ پردے وردے کا چلن بھی رکھا کریں یوں سر بزم بلکہ محفل ببانگِ دہل آپ نے سب پول پاٹ کھول کر رکھ دیا:blush:

اب جب جب مائی صاحبہ کی نظر بچی تو محفل میں آجایا کریں گے۔ لیکن مائی کو بھی لگتا ہے سوائے مجھ پر نظر رکھنے کے کوئی اور کام ہی نہیں ہے۔


:grin::grin::grin: :grin:

:grin:
 

رضوان

محفلین
شمشاد صاحب فرمانبرداری کا تو انہیں یقین ہے۔
لیکن وہ کیا کہتے ہیں کہ بس انہوں نے پیار میں ہی مار رکھا ہے۔
 

رضوان

محفلین
بوچھی آداب عرض اور عید مبارک
جبتک نئی عید نہیں آجاتی اسی کی مبارکباد قبول کریں
ہاں عیدی بھجوادی تھی امید ہے آپکو مِل گئی ہوگی۔
!!!!!! کیا کھا پی بھی لی؟ چلو چھٹی ہوئی اب بقر عید کا انتظار کریں جو گوشت وغیرہ ہمارے گھر آیا وہ آپکو پارسل کردیں گے۔
ہاں آپ کے بھجوائے ہوئے تحفے بھی مل گئے بال بچے اور ان کی ماں سب شکریہ کہہ رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی اگر اسی طرح آتے رہے تو آپ کا نام " گمشدہ اراکین محفل " کی لڑی سے کٹ سکتا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
بوچھی آداب عرض اور عید مبارک
جبتک نئی عید نہیں آجاتی اسی کی مبارکباد قبول کریں
ہاں عیدی بھجوادی تھی امید ہے آپکو مِل گئی ہوگی۔
!!!!!! کیا کھا پی بھی لی؟ چلو چھٹی ہوئی اب بقر عید کا انتظار کریں جو گوشت وغیرہ ہمارے گھر آیا وہ آپکو پارسل کردیں گے۔
ہاں آپ کے بھجوائے ہوئے تحفے بھی مل گئے بال بچے اور ان کی ماں سب شکریہ کہہ رہے ہیں۔


:aadab:



آپ سبکو بھی عیدمبارک ، :hatoff:
جی رضوان عیدی تو ہمیں زبیر دے گیا تھا ، بہت پسند آئی ہے کس کی چوائس تھی :confused:
ہر چیز بڑے طریقے سلیقے سے گفٹ پیکس میں بند تھے ۔ :music: خیر سب بہت اچھا لگا تھینکس :hatoff:
زبیر سے میں نے بولا تھا اب آئے ہو تو کھانا کھاکر جانا ، مگر وہ جلدی میں تھا پھر آنے کا کہہ کر چلا گیا :grin:
میں نے اسی کے ہاتھ آپکے لئے ، بڑی عید کے گفٹ بیھجوا دئیے ہیں ، امید ہے پسند آئے گے ۔
بھابھی کیسی ہیں ۔۔؟ میرا سلام بولئیے گا ،
 
Top