گمشدہ اراکینِ محفل

ظفری

لائبریرین
:eek: :eek: :eek:

ہائیں یہ آپ نے میرا ہی نام لکھا ہے نا ظفری ؟؟؟
جبکہ میں کافی دنوں سے اپنا محاسبہ کر رہی تھی کہ مجھ سے ایسی کیا غلطی ہو گئی ہے کہ ظفری نے میرے سے بات کرنا ہی چھوڑ دی ہے :grin:
ارے ۔۔۔۔ آپ ایسا محاسبہ کیوں دیکھتیں ہیں ۔ بلکہ ایسا کیا کریں کہ میرا بلاگ " محاسبہ " پڑھا کریں ۔ :cool:
ویسے محترمہ آپ اتنے عرصے سے خود غائب تھیں ۔ پہلے آپ کے گلے کے بارے میں پہلے تشویش رہی ۔ پھر اچانک ہی آپ نے محفل پر آنا چھوڑ دیا ۔ خیریت ادھر ادھر سے معلوم ہو جاتی تھی اس لیئے اطمینان تھا ۔:)
بہرحال محفل پر آپ کو ایک بار پھر خوش آمدید کہتا ہوں ۔ :hatoff:
 
تعبیر

محفلین
ظفری اسی لیے تو میں نے لفظ محاسبہ استعمال کیا تھا۔ آپ کے بلاگ پر وہی تحریریں ہوتی ہیں۔ نیا کہاں لکھا ہے آپ نے کافی ٹائم سے۔
خوش آمدید کا شکریہ ۔ مجھے بھی جواب میں ٹوپی ہلانی پڑے گی کہ یہاں دوپٹے لہرانے والا کوئی سمائلی نہیں ہے :hatoff: :laugh:
 
شمشاد

لائبریرین
تو پتہ کریں ناں کہ کیوں لاپتہ ہو جاتی ہیں کہ کسی اور کو کہوں کہ تعبیر کا پتہ کریں کہاں لاپتہ ہو جاتی ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
کسی اور کون ہو گا؟؟؟

کل ہی نہیں ائی تھی بس کچھ مصروف تھی ۔ آجکل کام لگتا ہے کہ بڑھ گیا ہے اور اس کے علاوہ کمپوٹر پر بیٹھنے سے ڈانٹ بھی پڑتی ہے مسٹر سے :(
 
حجاب

محفلین
میں نے کافی دنوں سے ظفری، ابوشامل ، حجاب اور حسن علوی کو نہیں دیکھا

کسی کو کچھ پتہ ہے ان حضرات کا ؟؟؟

تعبیر ، جب آپ خود غائب ہوں تو میں کیسے نظر آؤں گی :) میں تو آتی جاتی رہتی ہوں محفل پر ، اس بار ذرا دیر ہوگئی آنے میں عید میں مصروف تھی ۔
 
تعبیر

محفلین
میرے ساتھ یہ بڑی ٹریجڈی کہ جب میں آؤں تو کوئی بھی نہیں ہوتا یا پھر میرے رپلائی کے بعد وہاں سناٹا پڑ جاتا ہے ۔

خیر آپ کیسی ہیں اور عید کیسی رہی؟؟؟
 
حجاب

محفلین
میرے ساتھ یہ بڑی ٹریجڈی کہ جب میں آؤں تو کوئی بھی نہیں ہوتا یا پھر میرے رپلائی کے بعد وہاں سناٹا پڑ جاتا ہے ۔

خیر آپ کیسی ہیں اور عید کیسی رہی؟؟؟

میں ٹھیک ، آپ سنائیں کیسی ہیں ،عید کا چاند اس بار اتنی دیر سے نکالا گیا کہ عید پر افراتفری ہی رہی ، عید مہمانوں کی خاطر تواضع میں گزری ، آپ کی عید کیسی گزری ؟
 
تعبیر

محفلین
میں جیسی تھی ویسی ہی ہوں

ہاں پاکستان بات ہوئی تو وہ بھی یہی بتا رہے تھے کہ دیر سے چاند نظر آنے کی وجہ سے انکی رات کچن میں ہی گزری کام کرتے ہوئے۔
عید یہاں تو بس آتی ہے ار گزر جاتی ہے سو گزر گئی
 
شمشاد

لائبریرین
کسی اور کون ہو گا؟؟؟

کل ہی نہیں ائی تھی بس کچھ مصروف تھی ۔ آجکل کام لگتا ہے کہ بڑھ گیا ہے اور اس کے علاوہ کمپوٹر پر بیٹھنے سے ڈانٹ بھی پڑتی ہے مسٹر سے :(

وہ تو پڑے گی ہی جب آپ کمپیوٹر پر بیٹھیں گی۔ آپ کمپیوٹر کے سامنے کرسی رکھ کر اس پر کیوں نہیں بیٹھتیں۔
ویسے مسٹروں کی ڈانٹ کا اتنا زیادہ اثر نہیں لینا چاہیے۔
 
زینب

محفلین
اس کا مطلب یہ ہوا کی مسڑروں اور مسززوں دونوں کو ایک دوسرے کی ڈانٹ کا اثر نہیں لینا چاہیے
 
تعبیر

محفلین
وہ تو پڑے گی ہی جب آپ کمپیوٹر پر بیٹھیں گی۔ آپ کمپیوٹر کے سامنے کرسی رکھ کر اس پر کیوں نہیں بیٹھتیں۔
ویسے مسٹروں کی ڈانٹ کا اتنا زیادہ اثر نہیں لینا چاہیے۔

:laugh::laugh::laugh:

نہیں اب اثر ہونے لگا ہے :(

زینب کو کافی دنوں بعد دیکھا اور ہاں واقعی جہانزیب غائب ہیں
 
ابوشامل

محفلین
میں نے کافی دنوں سے ظفری، ابوشامل ، حجاب اور حسن علوی کو نہیں دیکھا

کسی کو کچھ پتہ ہے ان حضرات کا ؟؟؟

اوہو تو آج سے چند روز قبل ہمیں بھی یاد کیا گیا تھا؟؟
لو جی ہم آ گئے۔ اصل میں رمضان کے آخری ایام اور عید کی مصروفیات کے باعث محفل سے مفرور تھے۔ یاد کرنے کا بہت شکریہ تعبیر ۔ ویسے حجاب حضرات میں شمار نہیں ہوتیں ;)
 
یاد تو کافی پہلے کر لیا تھا بس لکھا یہاں کچھ دیر سے تھا :)
کیون اپ کو کوئی ہچکی نہیں ائی تھی کیا :confused:
سب کو ملا کر میں نے حضرات لکھ دیا

کیسی رہی اپ کی عید :)
 
ابوشامل

محفلین
عید بہت بورنگ۔ اچانک اعلان سے سب کچھ تلپٹ کر دیا۔ رمضان کی شدت سے یاد آ رہی ہے اب :( بالکل مزا نہیں آ رہا۔
 
Top