گپ شپ حصہ تین

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مقدس

لائبریرین
واہ وا
واقعی خوشی ہو رہی ہے یہ پڑھ کے۔۔۔ ماشاء اللہ! بالکل درست
اور مجھے بھی بہت خوشی ہو رہی ہے بھیا کیونکہ جب میں یہاں رجسٹر ہوئی تھی ناں تو میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایسی اردو سمجھ بھی لوں گی اور بناء انگلش کے اردو بول بھی سکوں گی
 
فاتح

لائبریرین
فاتح صاحب ۔۔داڑھی اور زلفوں کےلئے ضروری نہیں ہوتا کہ وہ باہر ہی ہوںیہ چیزیں اندر بھی ہو سکتی ہیں
منصور بھائی! اب یہاں "داڑھی پیٹ میں ہونا" کے محاورے کے معنی بھی بیان فرما دیجیے کہ بوقت ضرورت سند رہے۔ :D
 
منصور آفاق

محفلین
مقدس صاحبہ ۔۔کیا آپ کی انگریزی زبان سے کوئی دشمنی ہے۔۔۔ کیوں اردو میں انگریزی کے لفظ نہیں بولنا چاہتیں آپ۔۔۔۔ اردو زبان میں تو دنیا کی بہت سی زبانوں کے الفاظ موجود ہیں انگریزی کے بھی دوچار سو الفاظ شامل ہوجائیں گے تو اردو میں زیادہ وسعت پیدا ہوگی
 
فاتح

لائبریرین
اور مجھے بھی بہت خوشی ہو رہی ہے بھیا کیونکہ جب میں یہاں رجسٹر ہوئی تھی ناں تو میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایسی اردو سمجھ بھی لوں گی اور بناء انگلش کے اردو بول بھی سکوں گی
تمھاری اردو ماشاء اللہ بہت اچھی ہو گئی ہے۔۔۔ کچھ بریکیں لگاؤ ورنہ مجھے تو لگتا ہے کچھ عرصے بعد میں بھی تم سے اصلاح لیا کروں گا۔
 
منصور آفاق

محفلین
فاتح صاحب ۔۔اگر آپ نے شرعی داڑھی نہیں رکھی ہوئی تو میری گزارش ہے کہ شیو کیا کریں ۔ چہرے پر بے وجہ بال اچھے نہیں لگتے
 
فاتح

لائبریرین
مقدس صاحبہ ۔۔کیا آپ کی انگریزی زبان سے کوئی دشمنی ہے۔۔۔ کیوں اردو میں انگریزی کے لفظ نہیں بولنا چاہتیں آپ۔۔۔۔ اردو زبان میں تو دنیا کی بہت سی زبانوں کے الفاظ موجود ہیں انگریزی کے بھی دوچار سو الفاظ شامل ہوجائیں گے تو اردو میں زیادہ وسعت پیدا ہوگی
ہاہاہاہاہا
منصور بھائی! آپ کیوں بچی کو غلط راہ پر ڈال رہے ہیں۔۔۔ میں تو آپ کی شاعری میں انگریزی الفاظ پڑھ کر جلتا بھنتا رہتا ہوں اور جل جل کر اب تو رنگ بھی سیاہی مائل آبنوسی ہو چکا ہے اور آپ میری شاگرد کو بھی اپنے ساتھ "انگردو" بنانے میں شامل کر رہے ہیں۔۔۔ :ROFLMAO:
مقدس! خبردار اگر منصور بھائی کے بہکاوے آئیں۔۔۔ تمھاری اردو میں انگریزی لفظ شامل نہیں ہونے چاہییں۔
 
مقدس

لائبریرین
مقدس صاحبہ ۔۔کیا آپ کی انگریزی زبان سے کوئی دشمنی ہے۔۔۔ کیوں اردو میں انگریزی کے لفظ نہیں بولنا چاہتیں آپ۔۔۔۔ اردو زبان میں تو دنیا کی بہت سی زبانوں کے الفاظ موجود ہیں انگریزی کے بھی دوچار سو الفاظ شامل ہوجائیں گے تو اردو میں زیادہ وسعت پیدا ہوگی
اس سوال کا جواب فاتح بھیا دیں گے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top