گھر میں محفل یا محفل میں گھر! :) :) :)

عینی شاہ

محفلین
مجھے لگتا ہے انفیکشن یا پمپل ہوا ہے ناک میں :(
اوہووووووووووووو ۔۔دین آئی ایم سوری فار مائی کڈنگ عسکری بھائی ۔:)
اللہ کرے اپ جلدی سے اچھے ہو جائیں ۔امین ۔۔۔ویسے یو آر ا سولجر ۔۔۔۔تو وہ والی سپرٹ رکھیں نا ۔۔۔نو کیئر :)سٹرانگ میں یو آر ہے نا :)
 
شمشاد

لائبریرین
میری خاتون اول سمجھتی ہے میں دفتر کا کام کر رہا ہوں۔ اس لیے کچھ نہیں کہتی۔ اُلٹا کام کرتے دیکھ کر چائے بنا کر لے آتی ہے۔

اور دفتر میں جو محفل گردی کرتا ہوں تو وہ بھی یہی سمجھتے ہیں کہ دفتری امور میں مشغول ہوں۔ بلکہ کئی دفعہ تو اگر کوئی فالتو کام دینا چاہے تو میں مصروفیت کا بہانہ کر کے ٹال دیتا ہوں۔

لیکن آجکل واقعی میں دفتری امور میں بہت زیادہ مصروف ہوں اور یہ مصروفیت مزید ایک ڈیڑھ ہفتہ چلے گی۔
 
بےچاری آنٹی کتنی بھولی معسوم سی ہیں نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:p
اور آفس والے بھی خوب فول بن جاتے ہیں آپ سے گڈ گڈ :p
 
عسکری

معطل
میری خاتون اول سمجھتی ہے میں دفتر کا کام کر رہا ہوں۔ اس لیے کچھ نہیں کہتی۔ اُلٹا کام کرتے دیکھ کر چائے بنا کر لے آتی ہے۔

اور دفتر میں جو محفل گردی کرتا ہوں تو وہ بھی یہی سمجھتے ہیں کہ دفتری امور میں مشغول ہوں۔ بلکہ کئی دفعہ تو اگر کوئی فالتو کام دینا چاہے تو میں مصروفیت کا بہانہ کر کے ٹال دیتا ہوں۔

لیکن آجکل واقعی میں دفتری امور میں بہت زیادہ مصروف ہوں اور یہ مصروفیت مزید ایک ڈیڑھ ہفتہ چلے گی۔
یہ فیک کام اگر تب نا کرتے تو اجکل دفتری امور میں اتنے زیادہ مشغول نا ہوتے شمشاد بھائی ۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ بات نہیں ہے۔
وہ کیا ہے کہ سال میں دو دفعہ ایک مئی کے مہینے میں اور ایک نومبر کے مہینے میں بڑی مییٹنگ ہوتی ہے جس کی تیاری کے لیے تین ہفتے درکار ہوتے ہیں اور اس دوران جمعرات اور جمعہ کو بھی چھٹی نہیں ہوتی۔ اس مہینے میں یہ میٹنگ 18 سے 20 مئی تک ہو گی۔ اس کے بعد پھر وہی بے ڈھنگی چال جو پہلے تھی وہی تب ہو گی۔
 
ملائکہ

محفلین
مجھے امی کہتی تھیں پہلے بہت کہ بہت کمپوٹر استعمال کرتی ہو۔۔۔۔ لیکن اب میں اتنا کرتی ہی نہیں باقی لوگ زیادہ کرتے ہیں ۔۔۔ :p
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یہ تو بہت مزے کا سوال ہے ہنسی شاہ :heehee:
کیا ٹھیک ٹھیک بتادوں :battingeyelashes: یا کچھ کاٹ پیٹ کر:devil:
نہیں ایسا کرتی ہوں بالکل وہی بتاتی ہوں جو میرے گھر میں کہا جاتا ہے محفل کے بارے میں ۔۔۔:happy:
شروع شروع میں جب میرا اوڑھنا بچھونا محفل بن گئی تھی تو سب بہت تنگ آگئے تھے ۔۔۔اس کی بڑی وجہ یہ کہ میرے گھر میں ٹی وی نہیں تو کمپیوٹر کے ذریعے سے کچھ مخصوص پروگرامز دیکھے جاتے ہیں۔۔۔۔
اب ہوتا یہ تھا کہ جب میں ان پروگرامز کی ویب سائٹس پر کلک کرتی تو اس کے کھلنے تک ایک چکر میرا محفل کا ضرور لگتا اور جیسے ہی محفل کی شکل نظر آنے لگتی پیچھے سے آوازیں شروع۔۔۔۔!
وہ آوازیں کچھ اس طرح کی ہوتی تھیں۔۔۔۔۔
امی ۔۔۔پتا نہیں کہاں سے مل گئی یہ محفل کی ویب سائٹ کہ نہ کھانے کا ہوش اور نہ پینے کا۔۔۔!
بھائی۔۔۔۔۔ہے کیا اس محفل میں جو ہر وقت یہاں جانا ہوتا ہے۔۔۔!
بہنیں۔۔عینی کبھی دوسروں کو بھی موقع دے دیا کرو کہ وہ استعمال کرسکیں کمپیوٹر۔۔۔۔:battingeyelashes:
اور خود میرے جملے۔۔۔۔۔۔بس ابھی ہٹی۔۔۔بس تھوڑی دیر اور۔۔۔۔۔بس یہ تبصرہ کرلوں۔۔۔۔ارے بھئی ضروی کام کر رہی ہوں۔۔۔تم لوگوں تو بس مجھے تنگ کرنا ہوتا ہے ۔۔۔وغیرہ۔۔۔وغیرہ:laughing:
ایک نعرہ جو میرے گھر والے محفل کو دیکھتے ہی لگاتے ہیں وہ ہے۔۔۔۔۔۔۔داڈھے بوڈھے شروع ہوگئے:heehee:
اور میں اپنے گھر والوں کو ایسے ہی محفل کے لیئے قائل کرتی ہوں جیسے انتخابی جماعتیں اپنی جماعتوں کے لیئے:heehee:
مجھے فیس بک سے انتہائی چڑ ہے اس لیئے مجھے وہ نظر آئے تو محفل کے لیئے میرے دلائل اور بڑھ جاتے ہیں:happy:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
تم بھی کچھ بولو خالی خولی سمائل سے کام نہی چلنے والا منے :nerd:
ہمممم
میرے گھر والے خاص طور پہ چھوٹا بھائی تو بہت کچھ کہتا ہے مختصرا "ویلے لوگوں کے ویلے کام"
اور ایک سب سے زیادہ قریبی دوست ہے یاسر حنیف وہ تو سیدھا سیدھا کہتا ہے کہ "اجڑی ہوئی ریاست کے لٹے ہوئے سلطان، بس کر جا۔۔۔تیرے سے یہ امید تو نہیں تھی"
اور میرا جواب
مجھے جلنے کی بُو آ رہی ہے
 
سید زبیر

محفلین
سب خوش ہیں ،
" چلو کوئی کام تو ملا ۔۔۔ بیکار بیٹھے ہر معاملہ میں ٹانگ اڑاتے تھے ، یا ماضی کے قصے لے کر بیٹھ جاتے تھے اللہ جانے یہ نگوڑی محفل والے کیسے سن لیتے ہیں ان کی باتیں ، بھئی ان کے حوصلے کی داد دینی چاہئیے۔۔۔۔"
گھر میں اب مکمل خامشی ہوتی ہے
تسلی ہوگئی عینی شاہ ،
 
بھلکڑ

لائبریرین
سب خوش ہیں ،
" چلو کوئی کام تو ملا ۔۔۔ بیکار بیٹھے ہر معاملہ میں ٹانگ اڑاتے تھے ، یا ماضی کے قصے لے کر بیٹھ جاتے تھے اللہ جانے یہ نگوڑی محفل والے کیسے سن لیتے ہیں ان کی باتیں ، بھئی ان کے حوصلے کی داد دینی چاہئیے۔۔۔ ۔"
گھر میں اب مکمل خامشی ہوتی ہے
تسلی ہوگئی عینی شاہ ،
یہ تو شاید ہم محفلین کی شان میں کچھ کہا جاتا ہے پھر؟
 
باباجی

محفلین
ویسے تو میں پورا دن آفس سے آن لائن ہوتا ہوں
جب گھر جاتا ہوں تو نیٹ سے ویسے ہی بہت بیزار آیا ہوا ہوتا ہوں
لیکن اگر کبھی نیٹ استعمال کروں تو محفل پر ہی لاگ ان ہوتا ہوں
اور چھوٹے بھائی چیختے ہیں کہ بھائی یار آپ کا پورا دن آفس میں محفل پر رہ کر بھی دل نہیں بھرتا ؟
تو میں کہتا ہوں کہ یار بس میں اطلاع نامے چیک کرلوں
اور اسی چیکینگ میں ایک دو گھنٹے گزار لیتا ہوں :)
والدہ کو کوئی ٹینشن نہیں ہوتی :)
 
عینی شاہ

محفلین
ہممم م
میرے گھر والے خاص طور پہ چھوٹا بھائی تو بہت کچھ کہتا ہے مختصرا "ویلے لوگوں کے ویلے کام"
اور ایک سب سے زیادہ قریبی دوست ہے یاسر حنیف وہ تو سیدھا سیدھا کہتا ہے کہ "اجڑی ہوئی ریاست کے لٹے ہوئے سلطان، بس کر جا۔۔۔ تیرے سے یہ امید تو نہیں تھی"
اور میرا جواب
مجھے جلنے کی بُو آ رہی ہے
اس بات کا بیک گراونڈ وانٹڈ ہے منے :biggrin::nerd::rollingonthefloor:
 
Top