رباب واسطی

محفلین
اچھی سوچ عبادت کی
مایوسی گناہ کی
خونمائ جہالت کی
لالچ وقت کے ضیاع کی
خواہشات نفسانی آفات کی
پاکدامنی پارسایٗی کی

مظہر اور پیش خیمہ ہوتی ہیں
 

نسیم زہرہ

محفلین
#مکافاتِ_عمل
جن بھائیوں نے حضرت یوسفؑ کو کنویں میں دھکیلا تھا
انہی بھائیوں کو ایک روز حضرت یوسفؑ کے سامنے سوالی بن کر آنا پڑا
 

نسیم زہرہ

محفلین
بدکلامی و فحش گوئی سے انسان کا اپنا وقارتو تباہ ہوتا ہی ہے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی نیک نامی بھی مشکوک ہوجاتی ہے جنہوں نے اسکی تربیت کی ہوتی ہے

نسیم زہرہ
 

رباب واسطی

محفلین
انسان کے جسم کا آپریشن اس کی بے ہوشی میں کیا جاتا ہے لیکن اُس کی روح کا آپریشن اُس کو غفلت سے جگا کر کیا جاتا ہے..!!!
 
Top