کسی بھی مسلمان و مومن کیلئے ہر مسلمان کو اپنے اندر تین اوصاف و خوبیاں رکھنی چاہئیں
1 اگر آپ اپنے بھائی کو نفع نہیں دے سکتے تو نقصان بھی نہ دیں
2 اگر اسے خوشی نہیں دے سکتے تو مغموم بھی نہ کریں
3 اگر اس کی تعریف نہیں کر سکتے تو مذمت بھی نہ کریں
خود فریبیوں سے دل لگانے سے بہتر ہے کہ حقیقتوں سے دوستی کی جائے
حقیقتیں بعض اوقات تکلیف دہ ضرور ہوتی ہیں مگر خود فریبیوں کی طرح اندھیروں میں نہیں دھکیلتیں
اگر آپ کے جذبات آپ کے قابو میں نہیں
اگر آپ کو خود آگہی نہیں
اگر آپ پریشان کن جذبات کو منظم نہیں کرسکتے
اگر آپ کے اندر شفقت نہیں
اگر آپ کے تعلقات استوار نہیں
تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے ذہین ہیں
آپ زیادہ دُور نہیں چل سکیں گے
اللہ کے راستے کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ آنکھ نم رہتی ہے سخت دل لوگ اللہ تعالیٰ کے راستے پر نہیں ہوتے
درد وہ نہیں ہے کہ چوٹ لگے اور خود کو محسوس ہو بلکہ درد وہ ہے کہ درد کسی کو ہو رہا ہو لیکن محسوس آپ کو ہو رہا ہو