نسیم زہرہ

محفلین
شیطان کی کامیابی کے لیے یہی کافی ہے کہ
جب خیر و شر کی نبرد آزمائی کی کشمکش میں ہوں
تو اچھے لوگ اصلاح کے لیئے کچھ نہ کریں
 

نسیم زہرہ

محفلین
ہردن کونئی زندگی سمجھئے کیونکہ ہرنیادن اللہ کی طرف سےہمارےلیےنعمت ہے
جب دل میں یہ بات آئےکہ میں تھوڑی دیرتک کام کروں گاتوفوری طورپراپنےسینےپرہاتھ رکھیں اوراپنےآپ سےکہیں "ابھی شروع کرناہے"
شیخ سعدیؒ فرماتےہیں"جوکہتاہےکہ میں کل سے شروع کروںگااسکاکل کبھی نہیں آتا"
 

نسیم زہرہ

محفلین
جب تک ضرورتیں کم رہیں ضمیر میں دم رہتا ہے

جوں جوں ضرورتوں کا وزن بڑھتا جاتا ہے ضمیر اس وزن تلے دبتا چلا جاتا ہے
 

نسیم زہرہ

محفلین
خواہش
شیطان کا ہتھیار ہے جس سے وہ انسان کو قابو کرتا ہے
اور صبر انسان کی ڈھال ہے جس سے وہ شیطان کے حملے ناکام بنا دیتا ہے
 

رباب واسطی

محفلین
مصیبت کے وقت گھبرانا اور راحت کے وقت اترانا نہیں چاہیئے
جو لوگ پہلے کامیاب ہوئے ہیں وہ سختیوں پر صبر اور نعمت پر شکر کرنے سے ہی ہوئے ہیں
 
Top