تعارف ہممم مم اپنا اپنا تعارف دیں

السلام علیکم​
شکریہ​
پر یہ حادم کوں ہے مجھے آپ کا تعارف چاہیے جب وہ آئیں گی خادم صاحب سے بھی ان کا تعارف لے لوں گی پہلے آپ اپنا تو دئیں​
وعلیکم السلام

بٹیا رانی! ہم محفل کے خادم ہیں۔ اور خادموں کی کوئی علیحدہ شناخت نہیں ہوتی، کوئی مطلق تعارف نہیں ہوتا۔ خادموں کے سارے حوالے انھیں سے جڑے ہوتے ہیں جن کے وہ خادم ہوں۔ :) :) :)
 

عاطف بٹ

محفلین
وعلیکم السلام
خوش آمدید۔
امید ہے کہ محفل میں ایک اور بارونق شخص کی آمد اچھا اضافہ ثابت ہوگی۔
 

مقدس

لائبریرین
وعلیکم السلام

بٹیا رانی! ہم محفل کے خادم ہیں۔ اور خادموں کی کوئی علیحدہ شناخت نہیں ہوتی، کوئی مطلق تعارف نہیں ہوتا۔ خادموں کے سارے حوالے انھیں سے جڑے ہوتے ہیں جن کے وہ خادم ہوں۔ :) :) :)

یعنی کہ ہم۔۔۔ کیونکہ آپ ہمارے خادم بھیا ہیں بس اور کسی کے بھی نہیں :p
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اب ہم اپنے بارے کیا بتائیں !!!
سب کہیں گے کہ میاں مٹھو اپنے منہ ہی اپنی تعریف کیے جارہی ہے ہی ہی ہی
خیر ہمارا خوبصورت نام تو آپ کو نظر ہی آرہا ہے ! ناعمہ عزیز :) فیصل آباد میں دھرنا دئیے بیٹھے ہیں ، انگریزی ادب میں ماسڑز کر رہے ہیں ، مشاغل یہی کہ کبھی کبھی لکھ لیتے ہیں دل کی بھڑاس نکل جاتی تو چار دن سکون کے گزر جاتے ہیں اور جو آپ پوچھنا چاہیں ہمارے بارے بندی حاضر ہے :rolleyes:
 

دوست

محفلین
انتظامیہ اور دھاگے کی روحِ رواں ہستی سے معذرت کےساتھ۔
شکریہ پھر ادا کرنا بچے، پہلے ایک عدد نیا تھریڈ شروع کر کے اپنا تعارف کرواؤ۔ اور وہاں جو چاہے باتیں کرو۔ فورم پر فیس بک کی طرح ہر موضوع ایک ہی تھریڈ میں کرنا ذرا نامناسب لگتا ہے۔ چناچہ اپنا تعارف شروع کرو اور ڈھیر ساری گپ شپ لگاؤ۔ اردو ٹائپ کرو، چاہے غلط ہو۔ ہو جائے گی ٹھیک چند ہی دنوں میں۔
 
Top