تیرہویں سالگرہ ہمیں سب ہے یاد ذرا ذرا

زیک

مسافر
زیک بھائی!! تنزانیہ ٹرپ کی تصاویر جلد اپلوڈ کر دیں۔ سب انتظار کر رہے ہیں۔
دوستوں نے تو یہ طعنہ بھی دینا شروع کر دیا ہے کہ تم تنزانیہ گئے ہی نہیں۔ بہرحال اس ویک اینڈ کو لائٹ روم پر گزارنے کا ارادہ ہے۔
 
آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
غیب صغرٰی! آپ بھی ماشاءاللہ کیا کیا ترکیبیں جوڑنے لگے ہیں۔ :)
آپ کا کہنے کا یہ مطلب تو نہیں کہ قیامت کبرٰی برپا ہونے پر ہم غیب صغرٰی سے نکل آتے ہیں۔ :)
صرف دو کاموں کے لیے۔

ایک جلتی آگ پر پانی ڈالنے
دوسرا کھلے دروازوں پر تالا مارنے:)
 
لاریب مرزا

محفلین
فرقان احمد

فرقان بھائی سے پہلی مڈبھیڑ ہمارے کیفیت نامے پہ ہوئی جب ہم نے اقبال بانو کا گایا ہوا ایک گیت کیفیت نامے پہ لگایا۔ اس وقت کوئی خاص بات چیت نہ ہوئی تھی۔ البتہ اردو محفل کے تناؤ کے دور میں فرقان بھائی ایک صلح جُو شخصیت کے طور پر ابھر کے سامنے آئے۔ اور اردو محفل کی بارہویں سالگرہ میں ان کی حسِ مزاح نے ہمیں خوب محظوظ کیا۔ :)

فرقان بھائی!! یونہی محفل پر رونق افروز رہیے گا۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
حمیرا عدنان

حمیرا عدنان پہلی بار ایک زندہ دل اور باتونی خاتون لگی تھیں۔ ابھی تک یہ تاثر قائم ہے۔ لیکن اب محفل میں ان کی ایکٹیویٹی بہت محدود ہو گئی ہے۔ جب بھی محفل پہ ایکٹو ہوتی ہیں اپنا پرانا تاثر تازہ کر دیتی ہیں۔ :)

حمیرا!! آپ کے دم سے خوب رونق رہتی تھی۔ اب وقت نہیں ملتا کیا اردو محفل کے لیے؟؟ :)
 
فرقان احمد

محفلین
فرقان احمد

فرقان بھائی سے پہلی مڈبھیڑ ہمارے کیفیت نامے پہ ہوئی جب ہم نے اقبال بانو کا گایا ہوا ایک گیت کیفیت نامے پہ لگایا۔ اس وقت کوئی خاص بات چیت نہ ہوئی تھی۔ البتہ اردو محفل کے تناؤ کے دور میں فرقان بھائی ایک صلح جُو شخصیت کے طور پر ابھر کے سامنے آئے۔ اور اردو محفل کی بارہویں سالگرہ میں ان کی حسِ مزاح نے ہمیں خوب محظوظ کیا۔ :)

فرقان بھائی!! یونہی محفل پر رونق افروز رہیے گا۔ :)
شکریہ لاریب!
 
لاریب مرزا

محفلین
اے خان

عبداللہ بھائی محفل میں وارد ہوئے تو ان کا بات چیت کا انداز سادہ سا لگا اور اچھا بھی۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اے خان خاصے تیز ہیں۔ لیکن ہمیں اتنے تیز نہیں لگتے۔ دراصل ان کو باتیں بنانا نہیں آتیں۔ یہ ہر بات کا صاف صاف جواب دیتے ہیں۔ عمر میں ہمارے چھوٹے بھائی جتنے ہیں اس لیے یہ ہمارے چہیتے محفلین ہیں۔ :)

اے خان، اب آپ بڑے ہو جائیں۔ اچھا!! :)
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
عثمان

عثمان بھائی کا پہلا تاثر یاد کریں تو ہمیں ان کا اپنا مدعا بیان کرنے کا انداز اچھا لگا تھا۔ بہت نپے تلے الفاظ میں اپنی بات محفل میں رکھتے ہیں۔ ان کا سندباد جہازی والا تاثر بھی خوب ہے۔ :)

عثمان بھائی! آپ محفل میں کم کم کیوں آتے ہیں؟؟ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
چند ایکٹو اور اچھے محفلین کا پہلا تاثر یاد نہیں ہے اس لیے ان کے موجودہ تاثر پہ تھوڑی سی روشنی ڈالیں گے۔ :lightbulb:

محمد تابش صدیقی
تابش بھائی کا موجودہ تاثر ایک حوصلہ مند اور معتدل انسان کا ہے۔ مشتعل نہیں ہوتے اور تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ محفل میں بہت اچھا اضافہ ہیں۔ :)

یاز
یاز بھائی کی حس مزاح بہت خوب ہے۔ سیر سپاٹوں کا شوق تو خوب ترین ہے۔ اب شاید بات چیت کرتے ہوئے محتاط رہا کریں گے۔ ہے نا یاز بھائی!! :p

محمد عدنان اکبری نقیبی
ان کی سادہ لوحی اپنی مثال آپ ہے۔ املاء کی جتنی غلطیاں محفلین ان کی نکالتے ہیں کوئی اور ہوتا تو تائب ہو چکا ہوتا۔ یہ عدنان بھائی ہی ہیں جو اس چیز کو مثبت لیتے ہیں۔ بہت خوب عدنان بھائی!! (y)

مریم افتخار
مریم افتخار کا پہلا تاثر بھی یاد نہیں۔ ان کے موجودہ تاثر میں ان کا جوش و خروش سب سے نمایاں ہے۔ خوشیوں کو سیلیبریٹ کرنا ان کو پسند ہے۔ کسی کام کی لگن ہو تو دن اور رات کی تفریق بھی ختم کر دیتی ہیں۔ مریم!! نئی ذمہ داریوں کے لیے بہت سی نیک خواہشات :)

ہادیہ
ہادیہ اردو محفل میں مزے مزے کے آئیڈیاز دیتی ہیں۔ تھوڑی جذباتی ہیں۔ دل کی بہت اچھی ہیں۔ دھاگے بھی خوب سجاتی ہیں۔ :) ان کی الیکشن کی ڈیوٹی کے لیے بہت سی نیک خواہشات :p
 
محمد عدنان اکبری نقیبی
ان کی سادہ لوحی اپنی مثال آپ ہے۔ املاء کی جتنی غلطیاں محفلین ان کی نکالتے ہیں کوئی اور ہوتا تو تائب ہو چکا ہوتا۔ یہ عدنان بھائی ہی ہیں جو اس چیز کو مثبت لیتے ہیں۔ بہت خوب عدنان بھائی!! (y)
آپ کا شکریہ لاریب بہن ۔:)
 
Top