ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردینے والا لطیفہ

بنت شبیر

محفلین
ایک عورت موٹی عورت سے ”تمہیں کبھی اپنے موٹاپے کا احساس ہوا؟
موٹی عورت۔ ہاں جب دھوبی نے مجھے میرے کپڑے واپس دیتے ہوے کہا کے ”باجی ہم تمبو نہیں دھوتے:grin::ROFLMAO::grin:
 

بنت شبیر

محفلین
ایک عورت نے دوسری عورت سے پوچھا'جنت میں مردوں کو تو حوریں ملیں گی مگر عورتوں کو کیا ملے گا؟
یہی اپنے اپنے خاوند دوسری عورت نے جواب میں بتایا۔پہلی عورت نے یہ سنا تو تلخی سے بولی دفاع کرو پھرمرنے کا کیا فائدہ:grin::mrgreen::laugh:
 

بنت شبیر

محفلین
باپ حیرانی سے۔عرفان تم مرغا کیوں بنے ہوئے ہو؟
بیٹا۔ ابا جان آپ نے ہی تو کہا تھا جو کام سکول میں کرایا جاتا ہےاسے گھر پر دہرایا کرو:grin::lol:
 

بنت شبیر

محفلین
ایک فقیر آدمی سے ۔خدا کے لیے مجھے کھانے کے لئے کچھ دیں دو ۔
آدمی۔تم صحت مند ّہو دیکھنے میں بھی اچھے ہو جاو ّعزت سے کوئی کام کرو
فقیر۔ میں نے کھانے کے لئے کچھ مانگا ہے مشورہ نہیں مانگا:mrgreen::biggrin::ROFLMAO::grin:
 

ساقی۔

محفلین
تعلیم بالغاں
بیٹی کی شادی کے ہنگاموں کی وجہ سے ایک طالبہ کو سکول سے کافی چھٹیاں کرنی پڑیں ۔

پڑھائی کے وقفے کے دوران دو طالبات نے آپس میں بیٹے اور بیٹی کا رشتہ طے کر لیا۔

پوتے کی پیدائش کی خوشی میں ایک طالب علم نے پوری کلاس میں مٹھائی تقسیم کی۔

بچے پریشان تھے کہ امی ابو ابھی تک سکول سے کیوں نہیں لوتے۔

بیٹے نے چند منٹوں میں طالب علم باپ کو سارا سبق یاد کروا دیا۔

اسکول میں بریک کے وقت ٹافی چباتے ہوئے ایک طالب علم کی بتیسی گر پڑی۔:laughing:
 

بنت شبیر

محفلین
سمجھداری
ایک بچہ بہت ذور سے نیچے گرا
میں نے اس کے والد سے کہا ۔سر جی آپ کا بچہ گر گیا ہے
باپ۔کوئی بات نہیں اب بچہ سمجھدار ہو گیا ہے اب نہیں گرے گا:)
 

شمشاد

لائبریرین
پر آپ کو تو ایک ُ بھی ُپسند نہیں آیا:)
ایک تو اس لیے کہ پرانے لطیفے ہیں، دوسرا یہ کہ املاء کی غلطیاں بھی ہیں۔ اگر پسند کروں گا تو اس کا مطلب ہے کہ تمہاری غلط سلط املاء کو پسند کرتا ہوں۔

کون سی کلاس میں پڑھتی ہو؟
 

بنت شبیر

محفلین
ایک بزرگ ایک محفل میں گئے تو وہاں موجود سارے لوگ اُن کو دیکھ کے ہنسے لگے
تو بزرگ نے کہا ۔دیکھو ہم فقیر لوگ ہیں ہمارا مزاق نہ اُڑاو
وہ اور زیادہ ہنسنے لگے
اور اچانک ان لوگوں کو نظر آنا بند ہو گیا
ایسے جیسے وہ سب اندھے ہو گئے ہوں
اب تو سب اُن کے قدموں میں گر گئے اور کہا بابا جی ہمیں معاف کر دیں
بزرگ نے جوتا اتارا اور سب کو مارنا شروع کر دیا( جنگلیوں اٹھو لائٹ چلی گئی نے)
 

بنت شبیر

محفلین
ایک آدمی تلوار لئے مسجد میں گیااور آواز لگائی آپ میں کوئی سچا مسلمان ہے
ایک بزرگ بولے میں ہوں
آدمی ان کو باہر لے گیا اور انکے قدموں میں بکرا ذبح کیا
پھر مسجد میں گیا تلوار سے خون ٹپک رہا تھا؛ لوگ گھبرا گئے وہ بولا
اور کوئی سچا مسلمان ہے ؟
کسی نے آواز لگائی مولوی صاحب ہیں
مولوی گھبرا کر بولا بکواس کر رہا ہے یہ الو
میں تو اعلان کروانے آیا تھا کہ پرسوں سے کیبل نہیں آرہی :grin::ROFLMAO::biggrin::laughing:
 

بنت شبیر

محفلین
ایک آدمی کھڑے کھڑے چابی سے اپنا کان کُھجارہا تھا
ایک پاگل اسے غور سے دیکھتے ہوئے بولا۔۔۔
بھائی صاحب ۔۔آپ startنہیں ہو رہے تو میں دھکا لگا دوں؟؟؟:grin::mrgreen::laugh:
 

شمشاد

لائبریرین
ایک پاگل دیوار سے کان لگائے کھڑا تھا۔

پاس سے گزرتے ہوئے ایک آدمی نے پوچھا "کیا سُن رہے ہو؟"

پاگل بولا "تم بھی سُن لو۔"

وہ آدمی بھی دیوار سے کان لگا کر کھڑا ہو گیا۔

تھوڑی دیر بعد بولا، "مجھے تو کچھ سُنائی نہیں دےرہا۔"

پاگل بولا "میں صبح سے سُن رہا ہوں، مجھے کچھ سُنائی نہیں دیا، تمہیں ابھی سے کیسے سُنائی دے گا۔"
 

بنت صغیر

محفلین
ایک بچے کو اس کی ماں نے کہا کہ جا کر دکان سے گرم مسالہ لے آؤ ، بچے نے کہا امی میں نہیں جاتا میرے ہاتھ جل جائے گے:biggrin:
 

بنت صغیر

محفلین
ایک بوڑھا آدمی سٹیج پر گانے کے لئے کھڑا ہوا تو اس کے نقلی دانت گر پڑے اس نے جلدی سے انہیں منہ میں فٹ کیا لیکن جب گانے کے لئے دوبارہ
منہ کھولا تو وہ پھر گر گئے ، جب چار پانچ دفعہ ایسا ہی ہوا تو ایک آدمی نے جل کر کہا ،کیسٹ ہی بدلتے رہو گے یا کچھ گاؤ گے بھی:biggrin::mrgreen::D
 
Top