ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردینے والا لطیفہ

نیلم

محفلین
سگنل پر کار رکی تو ایک فقیر مانگنے کو آیا،،
کار میں بیٹھی عورت بولی ،تمہاری شکل کچھ جانی پہچانی لگتی ہے
فقیر بولا
میڈم وی آر فرینڈز آن فیس بک :D
 

نیلم

محفلین
اُستاد ،،،دنیا میں کتنے بڑےاعظم ہیں
شاگرد ،،،4
اُستاد ،،،،، کون کون سے
شاگرد،،،،قائداعظم،،،مغل اعظم،، سکندراعظم اور چوتھا میرا چچا حاجی اعظم ۔
 

نیلم

محفلین
سردارجی اپنے دوست کے ساتھ ایک جنگل سے گزر رہے تھے. اچانک فائر کی آواز سنی، سردار جی نے جلدی سے اپنے دوست کا جائزہ لیا اور پوچھا " گولی تمہیں لگی ہے؟"
"نہیں" دوست نے حیرانی سے کہا.
"ہا ئے مر گیا..... پھر مجھے ہی لگی ہوگی." سردار جی نے چیخ ماری اور بے ہوش ہو گئے.
 

نیلم

محفلین
ایک انسپکٹر صاحب اسکول کے دورے پر آئے ہوئے تھے، وہ ایک کلاس روم میں داخل ہوئے۔
استاد نے اپنے طلبہ کی قابلیت دکھانے کے لیے ایک طالبعلم کو کھڑا کر کے پوچھا۔۔۔۔۔۔ بتاؤ فیصل سومنات کا مندر کس نے توڑا تھا؟

طالبعلم نے جواب دیا سر! قسم لے لیں میں نے نہیں توڑا۔۔۔۔۔۔ استاد نے شرمندگی سے کہا بیٹھ جاؤ نالائق کہیں کے! ۔۔۔۔۔۔ اس سے پہلے کہ استاد کسی دوسرے طالبعلم کو کھڑا کرتے انسپکٹر نے استاد کے قریب آ کر رازدانہ لہجے میں کہا:
"ذار سختی کرو مجھے تو اسی لڑکے کی حرکت لگتی ہے۔"
 

عینی شاہ

محفلین
سردارجی اپنے دوست کے ساتھ ایک جنگل سے گزر رہے تھے. اچانک فائر کی آواز سنی، سردار جی نے جلدی سے اپنے دوست کا جائزہ لیا اور پوچھا " گولی تمہیں لگی ہے؟"
"نہیں" دوست نے حیرانی سے کہا.
"ہا ئے مر گیا..... پھر مجھے ہی لگی ہوگی." سردار جی نے چیخ ماری اور بے ہوش ہو گئے.
:rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
ایک انسپکٹر صاحب اسکول کے دورے پر آئے ہوئے تھے، وہ ایک کلاس روم میں داخل ہوئے۔
استاد نے اپنے طلبہ کی قابلیت دکھانے کے لیے ایک طالبعلم کو کھڑا کر کے پوچھا۔۔۔ ۔۔۔ بتاؤ فیصل سومنات کا مندر کس نے توڑا تھا؟

طالبعلم نے جواب دیا سر! قسم لے لیں میں نے نہیں توڑا۔۔۔ ۔۔۔ استاد نے شرمندگی سے کہا بیٹھ جاؤ نالائق کہیں کے! ۔۔۔ ۔۔۔ اس سے پہلے کہ استاد کسی دوسرے طالبعلم کو کھڑا کرتے انسپکٹر نے استاد کے قریب آ کر رازدانہ لہجے میں کہا:
"ذار سختی کرو مجھے تو اسی لڑکے کی حرکت لگتی ہے۔"
استاد نے کئی ایک لڑکوں سے پوچھا تو کسی کو بھی صحیح معلوم نہیں تھا۔ وہ سیدھا ہیڈ ماسٹر کے پاس گیا اور کہا کہ کیسی نالائق کلاس ہے کہ کسی کو بھی یہ نہیں معلوم کہ سومنات کا مندر کس نے توڑا۔

ہیڈ ماسٹر صاحب بولے "آپ ہر حال میں معلوم کریں، نہیں تو پیسے آپ کی تنخواہ سے کاٹ لیے جائیں گے۔"
 
نقل کے لیے بھی عقل چاہیے۔
943358_709398519089947_1140696970_n.jpg
 
بس آج ہی کا یہ بالکل سچا واقعہ ہے ۔۔۔
آج صبح صبح ہی مظفر نگر جانا ہوا۔کیرانہ کے مدرسہ اشاعت العلوم میں پہلا پڑاو تھا
جب وہاں پہنچا تو بہت تیز استنجا لگا ۔۔۔میرے ساتھ معزز ہستیاں بھی تھی اس لئے ذرا کنارے جاکر ایک شخص سے پوچھا ۔۔۔
بھیا یہ استنجا خانہ کدھر ہے ۔۔۔
انھوں نے جو اب دیا ابھی تو نہیں میں نے بھی نہیں دیکھا ہے ان کو :)
مجھے ہنسی تو آئی لیکن اس لئے نہیں ہنسا کہ پتہ نہیں اس بے چارے پر کیا گذرے ۔۔۔۔
لیکن اس کے بھولے پن پر ابھی بھی مجھے ہنسی آ رہی
 
Top