ہوشیار باش

نیرنگ خیال

لائبریرین
جی آج ہی یہاں کے بڑے بڑے لوگوں کو ملا ہے بس آپ موجود نہیں تھے:rollingonthefloor:
بڑوں میں ہمارا کیا کام۔۔۔ ہمیں تو کوئی چھوٹا موٹا ۔۔۔۔ بھی مان لیتا تو ہم نے خوش ہوجانا تھا۔۔۔ :p

ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:eek:o_O
واقعی بڑی ہمت ہے تالیاں:applause::rollingonthefloor:
بس جی۔۔۔ دعوت ٹھکرانا گناہ ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
بھیا افسوس منفی ریٹنگ کا نہیں۔ منفی ریٹنگ کے ساتھ جو خطاب ملا۔۔۔۔ اس کا تاج اس قدر وزنی تھا کہ بھائی بوجھ تلے دب سے گئے ہیں۔

ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو۔

موصوف یا موصوفہ تو رخصت ہوئیں، آپ نے بھی جملے کس کس کر فقیر کو کہیں کا نہ چھوڑا۔ میں نے محترمہ (میرے منہ میں ایک بار پھر خاک) کی شان میں فقط یہ گستاخی کی تھی، 'اچھی غزل ہے، سلامت رہیں'۔ بس یہی جرم کافی ثابت ہوا۔ اچھی طرح یاد ہے، محترم اکمل زیدی کے بعد مجھے '۔۔۔۔' ہونے کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا اور وہ بھی دو بار ٹیگ کر کے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت ابن سعید بھائی کے کام آئے۔

بس جی۔۔۔ دعوت ٹھکرانا گناہ ہے۔

بہت دیر کی مہرباں آتے آتے
 
آخری تدوین:
ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو۔

موصوف یا موصوفہ تو رخصت ہوئیں، آپ نے بھی جملے کس کس کر فقیر کو کہیں کا نہ چھوڑا۔ میں نے محترمہ (میرے منہ میں ایک بار پھر خاک) کی شان میں فقط یہ گستاخی کی تھی، 'اچھی غزل ہے، سلامت رہیں'۔ بس یہی جرم کافی ثابت ہوا۔ اچھی طرح یاد ہے، محترم اکمل زیدی کے بعد مجھے '۔۔۔۔' ہونے کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا اور وہ بھی دو بار ٹیگ کر کے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرور ابن سعید بھائی کے کام آئے۔



بہت دیر کی مہرباں آتے آتے
برادرم، اگر برا لگا ہو تو۔۔۔۔ معذرت تو خیر نہیں کر رہے، ہم فقط سند یافتگان کو ہدیہ تبریک دے رہے ہیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
برادرم محمدابوعبداللہ بھائی نے جو "سینے" پہ ہاتھ مارنے کی کیفیت بیان اس پر۔ ورنہ میرے لیے آج کا دن یوں تھا جیسے چند دن پہلے شدید آندھی چلی، جو دھول اڑانے کے ساتھ ساتھ قسم قسم کے شاپر بھی لائی۔ ہاں فرق یہ تھا کہ یہ زور آور آندھی کچھ پیمپر اور نیپیاں بھی اڑا لائی۔ کچھ احباب نے دوران آندھی شاپر سمیٹنے کی جرات کی اور کچھ نے انتظار کیا تھمنے کا۔ لیکن آندھی کا اثر ہر مرد و زن اور پیر و جواں پہ تھا۔

یہ پیمپر چوری والی بات کیا تھی؟ میں مس کر گیا :D
 

محمد امین

لائبریرین
میری سوشل میڈیا خصوصا فیس بک اور فورمز وغیرہ پر فیک فی میل آئی ڈی پہچاننے کی کچھ اپنی نشانیاں ہیں۔

- ویب سے اٹھائی گئی کسی خوبصورت سی لڑکی کی تصویر اور وہ بھی رجسٹرڈ ہوتے ہی، پاکستانی لڑکیاں (اصل والی) عموما یہ حرکت نہیں کرتیں :)
-فی الفور ذاتی پیغٍام کے ذریعے رابطہ
- شروع ہی میں انتہائی بولڈ بات چیت
-ان الفاظ کا بے دھڑک استعمال جو مرد یا لڑکے بالے عموما اپنے دوست یاروں میں استعمال کرتے ہیں
- ان طعنوں یا "وارداتوں" کا ذکر جو خاص مردانہ لغات سے مخصوص ہیں
وغیرہ وغیرہ :)

آپ ٹھرکی نہیں ہیں نا۔۔۔ ہم تو ہیں۔۔۔ اس لیے ہم نے بھی داد برسا دی تھی۔۔۔ :bulgy-eyes:
 

فرقان احمد

محفلین
امین بھائی آخر تک ڈٹے رہے. :p
امین بھائی آخر تک ڈٹے رہے، فرقان بھیا نے پہلے حملے کے بعد پسپائی اختیار کر لی، اکمل زیدی نے حیران ہونا پسند فرمایا، حسن محمود جماعتی بھیا ہاتھ میں چنگاری تھام، تحمل کا درس دیتے رہے، فاتح بھیا نے آنکھیں دکھانے کو ہی بہت کافی سمجھا، ابو عبداللہ بھائی نے اخلاقیات کی دیوار پھاندیں تاہم بات کچھ بن نہ پائی؛ تابش بھیا نے مسکراہٹ پر اکتفا کیا، محترم راحیل فاروق مکالماتی کٹیا میں تشریف فرما ہو کر گوشہء عافیت سے ثنا خوان تقدیس مشرق کو پکارا کیے؛ ترمذی بھیا تو مخالف پارٹی کے ساتھ ہی مل گئے، عارف کریم بھائی ملی جلی ریٹنگ اور دھمکیاں دیتے پائے گئے؛ بعدازاں سینئر اراکین نے آ کر رہی سہی کسر نکال دی۔
 
آخری تدوین:

محمد امین

لائبریرین
لیکن اس مرد نما محترمہ یا محترمہ نما مرد صاحب کا شکریہ ہم پر واجب ہے، آج بہت دنوں بعد انکی وجہ سے اردو محفل پر دوست اس طرح اکھٹے ہوئے ہیں اور یوں قہقہہ بار ہو رہے ہیں :)

میں بھی یہی کہنے والا تھا۔۔۔۔۔
 
Top