ہوشیار باش

حسن بھائی۔ اس نے یہی کرنا تھا، وہ اسی لیے فیک آئی ڈی سے آیا تھا۔ اور ہم تو مہرے ہیں، الف عین چاچو اور خلیل بھائی بڑے لوگ ہیں، جواب دینا ان کی سرشت ہی نہیں، ان کی طرف سے جواب دینے کی ذمہ داری ہم جیسے پیادوں کی ہے، الف عین چاچو جیسے بادشاہوں کی نہیں۔۔۔ :)

جو شخص ایجنڈا کے تحت آیا ہو، اس کو جواب نہ دینا بھی غلط ہے۔ اس نے بعد میں ثابت کیا نا کہ اس کا مقصد "ہم" لوگوں کو بے نقاب کرنا تھا۔۔۔ وہ تو اس کو کرنا ہی تھا ہر صورت۔۔۔

میں آپ کی رائے کا احترام کرتا ہوں لیکن دوسرے افراد بشمول میرے جو اس کو جواب دے رہے تھے وہ بھی غلط نہیں۔۔
یہ گزارش تو پہلے ہی رکھ دی کہ غلط نہ تھا جواب دینا۔ لیکن مزید طول نہ دینے سے اس کے مقاصد حاصل نہ ہونے تھے۔ نظر انداز کرنا گھاؤ لگانے سے کہیں گہرا ہوتا ہے۔ اپنا کے دیکھیے گا۔
 
فرقان احمد

محفلین
یہ گزارش تو پہلے ہی رکھ دی کہ غلط نہ تھا جواب دینا۔ لیکن مزید طول نہ دینے سے اس کا مقاصد حاصل نہ ہونے تھے۔ نظر انداز کرنا گھاؤ لگانے کہیں گہرا ہوتا ہے۔ اپنا کے دیکھیے گا۔
محترم جماعتی صاحب! میں نے بھی نظر انداز کیا تھا تاہم کسی نہ کسی کو آگے بڑھ کر جواب بھی دینا پڑتا ہے صاحب! ہر کسی کا اپنا اپنا مزاج ہوتا ہے محترم!
 
محترم جماعتی صاحب! میں نے بھی نظر انداز کیا تھا تاہم کسی نہ کسی کو آگے بڑھ کر جواب بھی دینا پڑتا ہے صاحب! ہر کسی کا اپنا اپنا مزاج ہوتا ہے محترم!
درست ہے لیکن برادرم یہی تو شدت پسندی ہے۔ ہماری نسل بہت زیادہ جذباتی اور جارح ہوگئی ہے۔ جبکہ بزرگ کیسے تحمل مزاج ہیں۔ یہ وہ تیر ہیں جو نشانے کے پار بھی اتر جاتے ہیں اور چھینٹے بھی نہیں اڑنے دیتے۔۔۔ لیکن جیسے احباب کو بہتر لگا یقینا یہ محض میرا خیال خام ہی تھا۔
 
یقینی طور پر ایسا ہی ہے تاہم معاملہ یہ ہے کہ بسا اوقات جذباتی ہونے میں بھی مضائقہ نہیں ہے۔ سچ پوچھیں تو کم عمر لوگوں میں جذباتی ہونا کوئی بری بات نہیں ہے اسی طرح وقت کے ساتھ ساتھ تحمل بھی شخصیت کا حصہ بن جائے تو بہترین شخصیت سامنے آتی ہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ بڑی عمر کے افراد کا جذباتی ہو جانا مناسب نہیں، تاہم، ان کے اندر بھی جذبات اسی طرح موجود ہوتے ہیں۔ ظاہری بات ہے، یہ ان کی اعلیٰ ظرفی ہے کہ وہ اس منفی رویے کو برداشت کر گئے۔ میرا تجربہ ہے، ایسے افراد کو جواب دینا بھی ضروری ہوتا ہے، تاہم اخلاقی دائرے میں رہ کر۔ یوں بھی محمد امین بھائی نے اخلاق کے دامن کو کہیں بھی ہاتھ سے جانے نہ دیا، امید ہے آپ میری رائے سے اتفاق کریں گے۔
 
یقینا احباب اپنے معیار سے نیچے نہیں آئے۔ خیر عجب ہی قصہ تھا۔ جھکڑ چلنے لگ پڑے تھے۔
 
محمد امین

لائبریرین
بھائی جواب دینے میں نہ کوئی حرج ہے نہ قباحت لیکن ادب میں بالخصوص اس بات پر توجہ ہوتی ہے۔ اور ہمیں بزرگوں نے نصیحت کی تھی کہ بیٹا شر والی جگہ کی گرد سے بھی بچو۔۔ آپ نے نتیجہ ملاحظہ کیاکہ ایک جواب کو لے کر کیا کیا منہ شگافیاں ہوئیں۔۔۔ کیا ہی بہتر ہوتا پہلے ہی مراسلے کے بعد جواب نہ دیا جاتا۔ جیسا محمد خلیل الرحمٰن صاحب اور الف عین صاحب نے کیا۔

دوسری بات شر والی جگہ سے بچنا تو ٹھیک ہے لیکن اگر کوئی ہمارے درمیان یا ہمارے گھر میں گھس کر شر پھیلانے لگے تو اس سے دست و گریباں ہونا پڑتا ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
احباب ساری باتیں ایک طرف یہ بتائیں عید کے بعد لاہور آنے کیلیے کون کون تیار ہو رہا ہے۔ محمد امین محمد فرقان محمدابوعبداللہ محمد تابش صدیقی
صاحب! سنا ہے، لاہور میں اک ذرا گرمی زیادہ ہے۔ اور اگر موسم گرم نہ بھی ہوتا، یا پھر یوں کہہ لیجیے، اولے بھی پڑ رہے ہوتے تو بھی وہاں قدم نہ دھرتے! محترمی! ہم تو یہیں ٹھنڈے ہو لیے! کوئی کسر رہ گئی ہو تو سر حاضر ہے جناب! اب کیا جان لیجیے گا! :)
 
صاحب! سنا ہے، لاہور میں اک ذرا گرمی ہے۔ اور اگر موسم گرم نہ بھی ہوتا تب بھی ہم تو یہیں ٹھنڈے ہو لیے! کوئی کسر رہ گئی ہو تو سر حاضر ہے جناب! اب کیا جان لیجیے گا! :)
جناب من اتنی "پر خلوص" دعوت رد کر رہے ہیں۔۔۔۔
 
فرقان احمد

محفلین
جناب من اتنی "پر خلوص" دعوت رد کر رہے ہیں۔۔۔۔
صاحب! دعوت تو کسی اور کو دی گئی تھی۔ شکر ہے اللہ پاک کا ۔۔۔

ہاں، ہم ۔۔۔ کا خطاب پانے والوں میں سرفہرست تھے تاہم یہ تاج بھی زیدی صاحب کے سر سجایا گیا ۔۔۔ اور آپ کو تو یاد ہی ہو گا ۔۔۔۔ ہم تو پہلے مکالمے میں ہی ڈھیر ہو گئے تھے ۔۔۔!!!

یوں بھی ہمیں دین و دل بے حد عزیز ہیں!
 
آخری تدوین:

اللہ ہی خیر کرے ایک ایک دن میں لاہور کی دو دو دعوتیں۔
پہلے صاحب یا صاحبہ تو سینے پہ ہاتھ مار مار کے ہماری غیرت کو للکار رہے تھے۔
:laugh:
 
Top